سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
کابینہ نے آسام میں قومی شاہراہ-15 پر گوہاٹی کے قریب بیہاٹا چاریالی سے تیزپور تک (منگلدوی بائی پاس کے 15.11 کلومیٹر حصے کو چھوڑ کر) 135.87 کلومیٹر طویل چار لین شاہراہ کی تعمیر کو منظوری دی، جس کی کل لاگت 8,970.20 کروڑ روپے ہے
प्रविष्टि तिथि:
06 AUG 2026 4:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج آسام میں این ایچ-15 کے 135.871 کلومیٹر طویل چار لین رسائی کنٹرولڈ گوہاٹی-تیزپور کوریڈور کی ترقی کو منظوری دے دی ہے۔یہ پروجیکٹ این ایچ (او) کے تحت کل 8,970.20 کروڑ روپے کی سرمایہ جاتی لاگت سے تعمیر، آپریشن اور منتقلی (بی او ٹی) ٹول ماڈل پر تیار کیا جائے گا۔
اس پروجیکٹ میں تیزپور بائی پاس میں ہنگامی لینڈنگ سہولت (ای ایل ایف) (4.9 کلومیٹر) کی تعمیر بھی شامل ہے، جسے بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ساتھ تال میل کے ذریعے حتمی شکل دی گئی ہے۔ یہ سہولت دریائے برہم پتر کے جنوبی جانب موجود قومی شاہراہ-27 (مشرق-مغرب کوریڈور) پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔اس پروجیکٹ کے تحت 58.7 کلومیٹر طویل پانچ بڑے بائی پاس کی تعمیر بھی کی جائے گی، جس سے گنجان آباد علاقوں سے گزرنے والے راستوں، جیسے بیہاٹاچاریالی، سپاجھار، کھروپیٹیا، ڈیکیاجولی اور تیزپور میں ٹریفک کی بھیڑ کم ہوگی۔
اس کے علاوہ پروجیکٹ میں درج 15 بڑے پل30 چھوٹے پل،19 فلائی اوور،46 انڈر پاس،تیزپور بائی پاس پر ہاتھیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک خصوصی انڈر پاس،تقریباً 210 کلومیٹر طویل سروس روڈزتعمیراتی کام بھی شامل ہیں:چونکہ اس شاہراہ کو مکمل طور پر رسائی سے کنٹرول شدہ بنایا جائے گا، اس لیے مقامی ٹریفک کی بلا رکاوٹ آمدورفت برقرار رکھنے کے لیے انڈر پاس، فلائی اوور اور سروس روڈز تعمیر کیے جائیں گے۔
یہ منصوبہ اوسط سفری رفتار میں صد فیصد اضافہ کرے گا، سفر کے وقت کو آدھا کر دے گا، سڑکوں کی مجموعی حفاظت کو بہتر بنائے گا، ایندھن کی بچت میں اضافہ کرے گا اور گاڑیوں کے آپریٹنگ اخراجات میں کمی لائے گا۔ اس کے نتیجے میں علاقائی آمد و رفت میں بہتری آئے گی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
یہ پروجیکٹ آسام اور اروناچل پردیش میں اہم اقتصادی، سماجی اور لاجسٹکس مراکز تک بلا رکاوٹ رابطہ فراہم کرے گا۔ مزید برآں، بہتر بنایا گیا یہ کوریڈور پی ایم گتی شکتی کے تحت 8 اقتصادی مراکز (8 صنعتی پارکس)، 2 سماجی مراکز (درانگ اور اودالگیری کے 2 امنگوں والے اضلاع)، 3 سیاحتی مراکز (ماں کاماکھیا مندر، کازیرنگا نیشنل پارک اور اورنگ نیشنل پارک) اور 7 لاجسٹکس مراکز (3 بڑے ریلوے اسٹیشن، 2 ہوائی اڈے اور 2 آبی گزرگاہی ٹرمینلز) تک رابطے کو مزید بہتر بنائے گا۔اس سے خطے میں سامان اور مسافروں کی تیز تر نقل و حرکت میں سہولت حاصل ہوگی۔
کوریڈور کا نقشہ

***
ش ح ۔ ش آ۔ ج
uno-1493
(रिलीज़ आईडी: 2295608)
आगंतुक पटल : 6