امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریپکو بینک نے آج نئی دہلی میں امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی   جناب امیت شاہ کو 22.90 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ چیک پیش کیا


جناب امت شاہ نے مالی سال 2025-26 میں 169 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کرکے کوآپریٹو بینکنگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے پر ریپکو بینک کی انتظامیہ کو مبارکباد دی

وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے ریپکو بینک کی کامیابی اس کی پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 8:06PM by PIB Delhi

ریپکو بینک نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امیت شاہ کو  22.90 کروڑ روپے  کا ڈیویڈنڈ چیک پیش کیا، جو کہ مالی سال 2025-26 کے لیے حکومت ہند کے پاس رکھے گئے 76.32 کروڑ روپے   کے شیئر کیپٹل پر 30فیصد  کی شرح سے ڈیویڈنڈ ہے۔ جناب امت شاہ نے ریپکو بینک کے چیئرمین  جناب  ای سنتھانم، بینک کے ڈائریکٹراور ریپکو ہوم فنانس لمیٹڈ کے چیئرمین جناب  سی تھنگاراجو اور منیجنگ ڈائریکٹرجناب او ایم گوکل سے چیک حاصل کیا۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے مالی سال 2025-26 میں 169 کروڑروپے  کا خالص منافع حاصل کرکے کوآپریٹو بینکنگ میں ایک مثال قائم کرنے کے لیے ریپکو بینک انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بینک کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہے۔ وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے اس بینک کی کامیابی اس کی پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ریپکو بینک کی انتظامیہ اور عملے کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن ، سکریٹری (بارڈر مینجمنٹ اور ایف ایف آر) ڈاکٹر راجندر کمار ، جوائنٹ سکریٹری (ایف ایف آر ڈویژن) جناب گیا پرساد اور جوائنٹ سکریٹری (آر ایچ ایس) جناب مکھن لال مینا اس موقع پر موجود تھے ۔

بینک نے مالی سال 2025-26 کے دوران 169 کروڑ روپے  کا خالص منافع ظاہر کیا ، جو ریپکو بینک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ۔ بینک تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مسلسل منافع کما رہا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کو منافع ادا کر رہا ہے ۔ بینک نے 30.06.2026 تک 26000 کروڑ روپے  کے بزنس مکس کو عبور کرلیا ہے ۔

******

 

U.No:1451

ش ح۔ح ن۔س ا

 


(रिलीज़ आईडी: 2295232) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Odia