مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے ’رسائی (وائر لائن اور وائرلیس) اور براڈ بینڈ (وائر لائن اور وائرلیس) خدمات کے معیار سے متعلق ضوابط، 2024‘ میں مجوزہ ترامیم کے مسودے پر مشاورتی پرچہ جاری کیا

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 2:48PM by PIB Delhi

ہندوستان کی ٹیلی مواصلات سے متعلق انضباطی اتھارٹی(ٹرائی) نے آج ’رسائی (وائر لائن اور وائرلیس) اور براڈ بینڈ (وائر لائن اور وائرلیس) خدمات کے معیار سے متعلق ضوابط ، 2024 ‘میں مجوزہ ترامیم کے مسودے پر مشاورتی پرچہ جاری کیا ،جس میں شراکت داروں  کے تبصرے اور ردعمل  طلب کیے گئے ہیں۔

اگست 2024 میں، ٹرائی نے پہلے کے کیو او ایس فریم ورک کا جامع جائزہ لیا اور 2 اگست 2024 کو’رسائی(وائر لائن اور وائرلیس) اور براڈ بینڈ (وائر لائن اور وائرلیس) خدمات کے معیار سے متعلق ضوابط ، 2024‘ کو مطلع کیا۔ یہ ضوابط ٹیکنالوجی سے قطع نظر کارکردگی کے معیارات، رپورٹنگ کے مضبوط نظام اور صارفین کے لیے شفافیت میں اضافے کے اقدامات کے ذریعے رسائی اور براڈ بینڈ خدمات کے معیار کی نگرانی کے لیے ایک جدید معیار خدمات (کیو او ای) کا فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔ یہ ضوابط یکم اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہو چکے ہیں۔

ضوابط کے نفاذ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات، متعلقہ شراکت داروں سے موصول ہونے والی تجاویز، ٹیکنالوجی میں ہونے والی مسلسل ترقی اور قابل اعتماد و اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل رابطہ سہولیات کے حوالے سے صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ضروری محسوس کیا گیا ہے کہ نفاذ کے دوران سامنے آنے والے مسائل کا ازالہ کیا جائے اور معیارخدمات کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔اس کے مطابق، ’رسائی (وائر لائن اور وائرلیس) اور براڈ بینڈ (وائر لائن اور وائرلیس) خدمات کے معیار سے متعلق ضوابط ، 2024‘ کی کچھ دفعات میں ترمیم کرنے کی تجویز ہے۔

ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر’’رسائی (وائر لائن اور وائرلیس) اور براڈ بینڈ (وائر لائن اور وائرلیس) خدمات کے معیار (پہلی ترمیم) سے متعلق ضوابط ، 2026 ‘‘کے مسودے کے نوٹیفکیشن کے ساتھ مشاورتی پرچہ پیش کیا گیا ہے، جس میں شراکت داروں سے تبصرے اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

مسودہ نوٹیفکیشن یا قواعد و ضوابط کی دیگر متعلقہ دفعات میں تجویز کردہ ترمیم پر تحریری تبصرے  اور ردعمل، اگر کوئی ہوں تو، ترجیحی طور پر میل کے ذریعے adv-qos1@trai.gov.in پر ، 26 اگست 2026 تک  اور 7 ستمبر 2026 تک بالترتیب بھیجے جاسکتے ہیں ۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب تیجپال سنگھ ، مشیر (کیواو ایس-آئی) سے adv-qos1@tri.gov.in یا + 91-11-20907759 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

******

UNO-1381

ش ح۔م ش۔  ن ع


(रिलीज़ आईडी: 2295100) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada