وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نےبھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35(اے) کی منسوخی کے سات سال مکمل ہونے پر اس تاریخی فیصلے کو یاد کیا

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 2:25PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35(اے) کی تاریخی منسوخی کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ 5 اگست 2019 ملک کے جامع اور ہمہ گیر ترقی کے سفر میں ایک فیصلہ کن سنگ میل ثابت ہواہے۔

جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام نے مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے میں غیر معمولی توسیع ہوئی ہے، جبکہ تعلیم، صحت، صنعت و کاروبار اور کھیل کے میدان میں نئی راہیں کھلی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور سماج کے پسماندہ طبقات، جو کئی دہائیوں تک متعدد آئینی حقوق سے محروم رہے، اب بھارتی آئین کے مکمل نفاذ کے ذریعے بااختیار بن چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال اس دن کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ ملک ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی بھر کی وابستگی آج بھی نئی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، اور جس تصور کی انہوں نے بھرپور وکالت کی تھی، وہ 5 اگست 2019 کو تاریخی طور پر حقیقت کی شکل اختیار کر گیا۔

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو بڑے خواب دیکھنے، اپنی امنگوں کو حقیقت کا شکل دینے اور وکست بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا یکساں موقع ملنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

آج ہی کے دن سات سال پہلے آرٹیکل 370 اور 35(اے) تاریخ کا حصہ بن گئے تھے، جس کے ساتھ جموں و کشمیر اور لداخ کے سفر کا ایک نیا اور فیصلہ کن باب شروع ہوا۔

اس کے بعد سے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کی زندگی کے ہرشعبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ بنیادی ڈھانچے میں بڑی توسیع ہوئی ہے، جبکہ تعلیم، صحت، صنعت و کاروبار اور کھیل جیسے شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ خواتین ہوں یا سماج کے پسماندہ طبقات، وہ لوگ جو کئی دہائیوں تک اپنے بنیادی آئینی حقوق سے محروم رہے، اب بھارتی آئین کے مکمل نفاذ کی بدولت بااختیار بن چکے ہیں۔

اس سال 5 اگست کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ ملک ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ قومی یکجہتی کے لیے ان کی زندگی بھر کی وابستگی آج بھی نئی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کئی دہائیاں پہلے جس خواب کا تصور پیش کیا تھا، وہ 5 اگست 2019 کو تاریخی طور پر حقیقت بن گیا۔

ہم جموں و کشمیر اور لداخ کی مسلسل ترقی کے اپنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہر شہری کو بڑے خواب دیکھنے، اپنی منزل حاصل کرنے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔

#آرٹیکل370کی منسوخی

 

*********

 

 ش ح۔م م ع۔ص ج

Urdu No-1368


(रिलीज़ आईडी: 2294802) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Bengali , Bengali-TR , English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam