وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

یووا سنگم مرحلہ VII کے لیے 4 اگست 2026 سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوا


وزارت تعلیم نے یووا سنگم مرحلہ VII کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کیا

ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت 20 اعلیٰ تعلیمی ادارے یوتھ ایکسچینج پروگراموں کی قیادت کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 04 AUG 2026 7:15PM by PIB Delhi

وزارتِ تعلیم نے آج 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' (ای بی ایس بی) پہل قدمی کے تحت یووا سنگم مرحلہ VII کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کھول دیا ہے۔ 18 سے 30 سال کی عمر کے خواہشمند نوجوان، بشمول اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ، این ایس ایس/این وائی کے ایس کے رضاکار، اور نوجوان پیشہ ور افراد اس کے آفیشل پورٹل https://ebsb.aicte-india.org کے ذریعے رجسٹریشن کرانے کے اہل ہیں۔

یووا سنگم مرحلہ VII کے لیے رجسٹریشن کی حتمی تاریخ 18 اگست 2026 ہے

'یووا سنگم مرحلہVII'  کے لیے، 20 اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) یعنی آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم ، مرکزی یونیورسٹیوں اور این آئی ٹی کو تبادلہ پروگرام کی میزبانی اور سہولت کاری کے لیے نوڈل اداروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ شرکاء اپنے جوڑی دار ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانچ سے سات دن کے تعلیمی اور ثقافتی دورے کریں گے (سفر کے دن اس میں شامل نہیں ہیں)، جہاں وہ مقامی روایات، تعلیمی اداروں، انتظامی اقدامات، اختراعی نظاموں، صنعتوں، تاریخی مقامات اور عوامی زندگی کا براہِ راست مشاہدہ و تجربہ حاصل کریں گے۔

یووا سنگم مرحلہ VII کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جوڑی

نمبر شمار

ریاست

مجوزہ جوڑی دار اعلیٰ تعلیمی ادارے

جوڑی دار ریاست

مجوزہ جوڑی دار اعلیٰ تعلیمی ادارے

1

اترپردیش

بی ایچ یو وارانسی

کیرلم

آئی آئی ٹی پلکڈ

2

مدھیہ پردیش

ایس پی اے بھوپال

کرناٹک

سی یو کرناٹک

3

آسام

آئی آئی گوہاٹی

تلنگانہ

سی یو حیدرآباد

4

گوا

این آئی ٹی گوا

میزورم

سی یو میزورم

5

راجستھان

آئی آئی ٹی جودھپور

سکم

سکم یونیورسٹی

6

جموں و کشمیر، لداخ

این آئی ٹی سری نگر

مہاراشٹر

آئی آئی ٹی بامبے

7

مغربی بنگال

آئی آئی ٹی کھڑگپور

اتراکھنڈ

ایچ بی این یو، سری نگر

8

چنڈی گڑھ

آئی آئی ایس ای آر موہالی

گجرات

سی یو گجرات

9

ہماچل پردیش

این آئی ٹی ہمیر پور

اوڈیشہ

آئی آئی ایم سنبل پور

10

دہلی

دہلی یونیورسٹی

تمل ناڈو

سی یو تمل ناڈو

'یووا سنگم' وزارتِ تعلیم کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہم اور فلیگ شپ یوتھ ایکسچینج پروگرام ہے، جس کا مقصد مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے نوجوان شہریوں کے درمیان جذباتی رشتوں کو مضبوط بنانا اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام جوڑی دار ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے درمیان منظم تعارفی دوروں کی سہولت فراہم کر کے "کثرت میں وحدتکے جذبے کو بڑھاوا دیتا ہے، جس سے شرکاء کو ہندوستان کی بھرپور ثقافتی، لسانی، تعلیمی اور ترقیاتی تنوع کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

یہ پروگرام پانچ بنیادی ستونوں (5 پی) پر مبنی ہے جو کہ پریَٹن (سیاحت)، پرمپرا  (روایات و ثقافت)، پرگتی (ترقی اور حکمرانی)، پرسپر سمپرک (عوام سے عوام کے مابین رابطہ)، پرودیوگیکی (تکنالوجی اور اختراع) ہیں ۔ ان موضوعاتی سرگرمیوں کے ذریعے، شرکاء قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)2020  کے وژن کے عین مطابق، باہمی افہام و تفہیم اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے ہندوستان کے ثقافتی تنوع کی گہری قدردانی سیکھتے ہیں۔

'یووا سنگم' پروگرام کا نفاذ ایک باہمی تعاون پر مبنی کلّی حکومتی طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے، جس میں شریک وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں اور شراکت دار اعلیٰ تعلیمی اداروں کا فعال تعاون شامل ہے۔ اس پروگرام کے گزشتہ مراحل ملک بھر کے نوجوانوں کی طرف سے زبردست اور بے مثال شرکت کے شاہد رہے ہیں۔

وزارتِ تعلیم ملک بھر کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ہندوستان کے متحرک تنوع کا تجربہ کرنے، مختلف خطوں کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کرنے، اور 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کے وژن کے سفیر بننے کے لیے اس منفرد موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1339


(रिलीज़ आईडी: 2294627) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Kannada , Malayalam