اقلیتی امور کی وزارتت
سکھ برادری کی سماجی اقتصادی طاقت
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 1:47PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت پورے ہندوستان میں6 نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کی سماجی و اقتصادی اور تعلیمی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے ۔ پی ایم وکاس اسکیم اس وزارت کی مرکزی شعبے کی اسکیم ہے اور اس اسکیم کے تحت ریاستوں کو کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ہے ۔ اس اسکیم کو اہل پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں(پی آئی اے)سرکاری اداروں ، مرکزی اور ریاستی پی ایس یوز ، اقلیتی کمیونٹی اداروں ، قومی اہمیت کے اداروں اور وزارت کے ذریعے ہنر مندی اور تربیت ، قیادت اور صنعت کاری اور تعلیم جیسے مختلف اجزاء کے نفاذ کے لیے منتخب کردہ ممتاز اداروں کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے ۔
پی ایم وکاس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 59 پروجیکٹ امپلیمنٹیشن ایجنسیوں(پی آئی ایز) کو ملک کی31 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 1.56 لاکھ مستفیدین کو تربیت فراہم کرنے کا ہدف سونپا گیا ہے۔ ان میں سے دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی(ڈی ایس جی ایم سی) کو 31,600 امیدواروں کی تربیت کا ہدف دیا گیا تھا۔
اب تک پی ایم کاس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 32,138 امیدواروں کی تربیت مکمل کی جا چکی ہے۔ جن میں 11,217 امیدوار سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں5,655 مرد اور 5,562 خواتین شامل ہیں۔
مزید برآں نیشنل مائنارٹی ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن(این ایم ڈی ایف سی) کی مختلف قرضہ جاتی اسکیموں کے تحت مالی سال26–2025 کے دوران سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 972 مستفیدین کو مجموعی طور پر 15.19 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔
****
ش ح۔ م ح۔ ج ا
U.No. 1194
(रिलीज़ आईडी: 2293759)
आगंतुक पटल : 11