خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہبودی خواتین واطفال کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ہندوستان کی خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کوقابل تحسین قرار دیا

प्रविष्टि तिथि: 03 AUG 2026 12:36PM by PIB Delhi

بہبودی خواتین واطفال کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ہندوستانی خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی ستائش کی ہے ، جہاں ناری شکتی نے باکسنگ ، ویٹ لفٹنگ ، جوڈو اور پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان کے 13 میں سے 8 گولڈ میڈل اپنے نام کرکے ٹیم انڈیا کی شاندار مہم کو تقویت بخشی ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم'ایکس' پر پوسٹ میں مرکزی وزیر نے کہا کہ پانچ ہندوستانی خواتین باکسر نے طلائی تمغہ جیتا ، جو اس کھیل میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے دبدبے اور گہرائی کو ظاہر کرتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ان کی ہمت ، پامردی اور حوصلہ ہندوستانی کھیلوں میں خواتین کے قابل ذکر عروج کی عکاسی کرتا ہے اوراس سے لڑکیوں کی نئی نسل کو بڑے خواب دیکھنے ، عمدگی کے حصول اور عالمی سطح پر فخر کے ساتھ ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی ترغیب مل رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان کی بیٹیاں کھیلوں کی مہارت کانیاباب لکھنے کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں ۔

***

ش  ح۔م ش ع- ف ر

Uno-1184


(रिलीज़ आईडी: 2293687) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali-TR , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada