وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 تینوں افواج کے مستقبل کی جنگ سے متعلق چوتھا مشترکہ کورس 3 اگست سے نئی دہلی میں شروع ہوگا


چار ہفتوں پر مشتمل کورس میں ابھرتی ہوئی جنگی حکمت عملی، جدید ٹیکنالوجی، جغرافیائی و سیاسی پیش رفت اور کثیر جہتی فوجی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی

प्रविष्टि तिथि: 02 AUG 2026 4:11PM by PIB Delhi

تینوں مسلح افواج کے مستقبل کی جنگ (فیوچر وارفیئر) سے متعلق چوتھا مشترکہ کورس 3 اگست 2026 سے نئی دہلی کے مانک شاء سینٹر میں شروع ہوگا۔ چار ہفتوں پر مشتمل اس کورس کا انعقاد ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) کی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کی ہم آہنگی سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز (سی ای این جے او ڈبلیو ایس) کر رہا ہے۔

اس کورس میں تینوں افواج کے افسران کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں، صنعت اور تزویراتی تھنک ٹینکس کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ نصاب میں جغرافیائی و سیاسی پیش رفت، مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی، سائبر اور ادراکی جنگ، اطلاعاتی جنگ، خودکار نظام، بری، بحری، فضائی اور خلائی میدانوں میں مستقبل کی کارروائیاں، گرے زون آپریشنز، کثیر جہتی آپریشنز اور ٹیکنالوجی پر مبنی جنگ جیسے موضوعات شامل ہیں۔

شرکاء کو سینئر فوجی افسران، پالیسی سازوں، سائنس دانوں، صنعتی ماہرین اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے لیکچرز سننے کا موقع ملے گا۔ اس کورس کا مقصد ابھرتے ہوئے آپریشنل چیلنجوں کے بارے میں مشترکہ فہم کو فروغ دینا اور مستقبل کے میدانِ جنگ کو متاثر کرنے والے موضوعات پر بامعنی تبادلۂ خیال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  1158)


(रिलीज़ आईडी: 2293490) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Malayalam