وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے 2026 دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 60 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر سچن سیواچ کو مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
02 AUG 2026 1:00AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں جاری 2026 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 60 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر سچن سیواچ کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سچن سیواچ کی یہ کامیابی ابھرتے ہوئے باکسرز کی آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ تحریک بنتی رہے گی۔
وزیرِ اعظم نے ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ہندوستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
"سچن سیواچ نے گلاسگو میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتا!
مردوں کے 60 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں اس شاندار کامیابی پر انہیں بہت بہت مبارک ہو۔ ان کی یہ کامیابی بے شمار نوجوان باکسرز کے لیے باعثِ تحریک بنے گی۔ان کی آئندہ کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ہندوستان کا نام روشن کرتے رہیں۔"
# سی ڈبلیو جی 2026
***
ش ح۔اس ک
UR-1139
(रिलीज़ आईडी: 2293336)
आगंतुक पटल : 5