وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے خواتین کے 75 کلوگرام باکسنگ مقابلے  میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر لولینا بورگوہین کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 02 AUG 2026 12:59AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں جاری  دولتِ مشترکہ کھیلوں 2026 میں خواتین کے 75 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر لولینا بورگوہین کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لولینا بورگوہین نے پورے مقابلے کے دوران بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعظم نے انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی لگن اور مسلسل  عمدہ  کارکردگی ملک بھر کے کھلاڑیوں کے لیے باعثِ تحریک بنی رہے گی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:

"خواتین کے 75 کلوگرام باکسنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر پوری قوم کو لولینا بورگوہین پر فخر ہے! انہوں نے پورے مقابلے کے دوران شاندارکھیل کی  مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! ان کی لگن اور مسلسل عمدہ کارکردگی ملک بھر کے کھلاڑیوں کے لیے ہمیشہ باعثِ تحریک بنی رہے گی۔"

# سی ڈبلیو جی 2026

***

UR-1138

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2293311) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam