وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے میسور میں سوامی وویکانند ثقافتی یوتھ سینٹر ’’وویک اسمارک‘‘ کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

प्रविष्टि तिथि: 02 AUG 2026 12:38AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے شہر میسور میں سوامی وویکانند ثقافتی یوتھ سینٹر ’’وویک اسمارک‘‘ کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

جناب مودی نے ایکس پر متعدد پوسٹوں میں کہا:

’’میسور، سوامی وویکانند کی زندگی میں ایک اہم مقام رکھتا تھا۔

مجھے پورا یقین ہے کہ وویک اسمارک نوجوانوں کو ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینے کا ایک مؤثر اور سرگرم مرکز ثابت ہوگا۔‘‘

’’اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کے بل پر بھارت مختلف شعبوں میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ ہمارے نوجوانوں کی توانائی ہی ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک اِن انڈیا‘ جیسے اقدامات کی کامیابی کی اصل محرک قوت ہے۔‘‘

’’مجھے اس بات پر بے حد خوشی ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی ہمارے ملک کے نوجوانوں کو اکیسویں صدی کی ضروریات اور امنگوں کے مطابق تیار کر رہی ہے۔‘‘

’’ایک خصوصی اپیل‘‘

***

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1127


(रिलीज़ आईडी: 2293246) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Assamese , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam