سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پائیدار آبی زراعت میں انقلاب: وی سی ایف-ایس سی کی مدد سے درج فہرست ذات کے ایک صنعت کار نے ہندوستان کی پہلی جدید رینبو ٹراؤٹ آر اے ایس سہولت قائم کی


رنگا ریڈی ضلع، تلنگانہ | سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت

प्रविष्टि तिथि: 01 AUG 2026 5:38PM by PIB Delhi

  اختراع، صنعت کاری اور بروقت ادارہ جاتی تعاون نے متعدد خواہش مند صنعت کاروں کو ایسے کاروبار قائم کرنے کے قابل بنایا ہے جو ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک متاثر کن مثال تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں قائم اسمارٹ گرین ایکواکلچر پرائیویٹ لمیٹڈ ہے، جس کی بنیاد درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے صنعت کار آدتیہ رِتھوک نارا نے رکھی۔ ان کا کاروباری سفر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت درج فہرست ذات کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ   کے مثبت اور تبدیلی لانے والے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔

اسمارٹ گرین ایکواکلچر پرائیویٹ لمیٹڈ نے جدید ری سرکولیٹری ایکواکلچر سسٹم کی مدد سے رینبو ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش کے لیے ایک جدید ترین فِش فارمنگ سہولت قائم کی ہے۔ اس منصوبے کی پانی کی گردش کی مجموعی گنجائش 36 لاکھ لیٹر ہے، جبکہ سالانہ 360 ٹن مچھلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی نے جدید تجارتی درجے کی مشینری، منظم عملی نظام، مچھلی کی مخصوص انواع کے مطابق انجینئرنگ اور اعلیٰ درجے کے بایو سکیورٹی نظام سے لیس الگ ہیچری اور افزائشی یونٹس قائم کیے ہیں، جس کی بدولت یہ ملک میں پائیدار آبی زراعت کی نمایاں اور جدید سہولیات میں شمار ہوتی ہے۔منصوبے کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درج فہرست ذات کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ نے 2022 میں ایکویٹی اور اختیاری طور پر قابلِ تبدیل ڈیبینچرز کی صورت میں 15 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی

آدتیہ رِتوک نارا، ڈائریکٹر

 

اس مالی معاونت کی بدولت کمپنی ہندوستان میں آر اے ایس (ری سرکولیٹری ایکواکلچر سسٹم) پر مبنی رینبو ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش کی پہلی جدید سہولت قائم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس کے علاوہ جدید افزائشی یونٹس اور مچھلی کی برداشت کے لیے ٹینک تعمیر کیے گئے، آبی زراعت سے متعلق خصوصی آلات حاصل کیے گئے، سائنسی بنیادوں پر مچھلی کی افزائش اور نگرانی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا گیا، اور آبی زراعت کے شعبے میں تحقیق و ترقی کو فروغ دیا گیا۔اس مداخلت کے نتائج نہایت اہم ثابت ہوئے ہیں۔

آج یہ ادارہ 25 افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے، 40 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے قائم کر چکا ہے اور اس کی خالص مالیت (نیٹ ورتھ) 8 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کمپنی نے بین الاقوامی آبی زراعت کے ماہرین، ہیچری فراہم کنندگان، آلات سپلائی کرنے والے اداروں اور مچھلی کی منڈیوں کے ساتھ مضبوط کاروباری روابط بھی قائم کیے ہیں۔اس منصوبے کے ذریعے پائیدار آبی زراعت کے ایسے جدید طریقوں کو فروغ ملا ہے، جو ہندوستان کے ماہی پروری کے نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔

آر اے ایس پر مبنی پائیدار آبی زراعت اور مچھلی کی افزائش کی سہولت

 

 

 

اپنے سفر پر اظہار خیال کرتے ہوئے آدتیہ رِتھوک نارا نے کہا:

"سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت درج فہرست ذات کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ  سے بروقت ملنے والی مالی معاونت نے ہمیں جدید اور پائیدار آر اے ایس ٹیکنالوجی پر مبنی آبی زراعت کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے میں مدد دی۔ اس تعاون کی بدولت اسمارٹ گرین ایکواکلچر سائنسی بنیادوں پر مچھلی کی افزائش کو فروغ دینے، دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ہندوستان کے آبی زراعت کے شعبے کے لیے زیادہ پائیدار مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔"

آر اے ایس پر مبنی پائیدار آبی زراعت اور مچھلی کی افزائش کی سہولت

اسمارٹ گرین ایکواکلچر پرائیویٹ لمیٹڈ کی کامیابی اس بات کی نمایاں مثال ہے کہ درج فہرست ذات کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ کے تحت فراہم کی جانے والی ہدفی مالی معاونت کس طرح درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں کو ابھرتے ہوئے شعبوں میں اختراعی کاروباری ادارے قائم کرنے، پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکنالوجی پر مبنی جدید زراعت اور آبی زراعت کے حوالے سے ہندوستان کے وژن کو عملی شکل دینے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت صنعت کاری کے فروغ اور جامع اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کے ذریعے اختراع کاروں کو بااختیار بنانے اور ملک بھر میں پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  1116)


(रिलीज़ आईडी: 2293096) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati