وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں جوڈو کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر یامنی موریہ کو مبارک باد دی

प्रविष्टि तिथि: 01 AUG 2026 8:45AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں جوڈو کے 57 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر یامنی موریہ کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یامنی موریہ نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور ان کی کارکردگی میں جوڈو کے لیے ان کا جذبہ واضح طور پر نمایاں تھا۔

جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی یہ کامیابی بہت سے نوجوانوں کو جوڈو کی طرف راغب کرے گی اور ان کے مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’جوڈو کے 57 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر یامنی موریہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد! انہوں نے نہایت شاندار کھیل پیش کیا اور ان کی کارکردگی میں جوڈو کے لیے ان کا جذبہ صاف جھلکتا تھا۔ ان کی یہ کامیابی آنے والے دنوں میں بہت سے نوجوانوں کو جوڈو کی طرف متوجہ کرے گی۔ ان کے مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے میری نیک تمنائیں۔

#CWG2026‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1090


(रिलीज़ आईडी: 2292917) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , Kannada , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Assamese , Manipuri , Gujarati , Tamil