صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ملک میں خوراک کی جانچ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات
ایف ایس ایس اے آئی نے غذائی نمونوں کے تجزیے کے لیے قومی ٹیسٹنگ و کیلیبریشن لیبارٹری ایکریڈیٹیشن بورڈ (این اے بی ایل) سے منظور شدہ 259 لیبارٹریوں اور اپیل سے متعلق نمونوں کے تجزیے کے لیے 24 ریفرل فوڈ لیباریٹریز کو نوٹیفائی کیا
ایس او ایف ٹی ای اسکیم کے تحت 47 ریاستی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کو جدید تجزیاتی آلات سے لیس کرکے ساختی طور پر جدید بنایا گیا ہے، جبکہ کیمیائی، بھاری دھاتوں اور حیاتیاتی آلودگیوں کی نشاندہی کے لیے 34 خصوصی خرد حیاتیاتی لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں
’فوڈ سیفٹی آن ویلز‘ نے خوراک کی جانچ، تربیت اور بیداری پروگراموں کے لیے وسیع پیمانے پر رسائی فراہم کی ہے، خاص طور پر دیہات، شہروں اور دور دراز علاقوں میں۔ اس وقت 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 305 فوڈ سیفٹی آن ویلز (ایف ایس ڈبلیو) کام کر رہی ہیں
’میجک باکس‘ ایک مختصر اور صارف دوست کٹ ہے، جس میں سات مختلف غذائی اشیا میں عام ملاوٹ کی نشاندہی کے لیے آسان اور تیز رفتار جانچ کے طریقے دستیاب ہیں
’ریپڈ ٹیسٹ کے ذریعے ملاوٹ کی نشاندہی‘کتابچہ میں 44 ایسے ٹیسٹ شامل ہیں، جنہیں پانی اور آیوڈین ٹنکچر جیسے سادہ محلولوں کی مدد سے گھریلو سطح پر آسانی سے انجام دیا جا سکتا ہے
ریپڈ اینالیٹیکل فوڈ ٹیسٹنگ کٹس(آر اے ایف ٹی) جدید، استعمال میں آسان، قابل نقل اور ہاتھ سے استعمال کیے جانے والے آلات ہیں، جن کے ذریعے فیلڈ سطح پر جانچ کے لیے کسی پیچیدہ آلات یا روایتی کیمیائی محلولوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اب تک 88 ریپڈ اینالیٹیکل فوڈ ٹیسٹنگ کٹس (آر اے ایف ٹی) کو منظوری دی جا چکی ہے
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 2:32PM by PIB Delhi
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی)کو غذائی اشیا کے لیے سائنسی بنیادوں پر معیارات مقرر کرنے اور انسانی استعمال کے لیے محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی تیاری، ذخیرہ، تقسیم، فروخت اور درآمد کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ، 2006 کا نفاذ اور عمل درآمد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ٹیسٹنگ کے ذریعے خوراک اور غذائی مصنوعات کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیےایف ایس ایس اے آئی نے غذائی نمونوں کے تجزیے کے لیے 259 ’نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز‘(این اے بی ایل) سے منظور شدہ لیبارٹریوں اور اپیل کے نمونوں کے تجزیے کے لیے 24 ریفرل فوڈ لیبارٹریوں کو نوٹیفائی کیا ہے۔
ملک میں خوراک کی جانچ کے نظام کو مضبوط بنانے کی ایس او ایف ٹی ای ایل اسکیم، جس میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری(ایم ایف ٹی ایل )کی فراہمی بھی شامل ہے،ایف ایس ایس آئی کا ایک ایسا اقدام ہے ،جو ریاستی فوڈ لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرنے، مائیکرو بائیولوجی کی سہولیات قائم کرنے اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وینز کو فعال کرنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 47 ریاستی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کو جدید تجزیا تی آلات سے لیس کر کے اپ گریڈ کیا گیا ہے اور کیمیائی، بھاری دھاتوں اور حیاتیاتی آلودگیوں کی نشاندہی کے لیے 34 مخصوص مائیکرو بائیولوجی لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں۔ ایم ایف ٹی ایل یا’فوڈ سیفٹی آن ویلز‘(ایف ایس ڈبلیو) خاص طور پر دیہاتوں، قصبوں اور دور دراز علاقوں میں خوراک کی جانچ، تربیت اور بیداری کے پروگراموں کے لیے وسیع ترین رسائی فراہم کرتا ہے۔ فی الوقت، 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 305 ایف ایس ڈبلیو ایز تعینات ہیں۔
’میجک باکس‘ ایک مختصر اور صارف دوست کٹ ہے، جس میں سات مختلف غذائی اشیا میں عام غذائی ملاوٹ کی نشاندہی کے لیے آسان اور تیز رفتار جانچ کے طریقے شامل ہیں۔ اس کا مقصد روزمرہ استعمال کی غذائی اشیا، جیسے دودھ، مصالحہ جات، تیل اور اناج وغیرہ میں ملاوٹ کی نشاندہی کرنا ہے۔
’ریپڈ ٹیسٹ کے ذریعے ملاوٹ کی نشاندہی(ڈی اے آر ٹی) کتابچہ میں 44 ٹیسٹ شامل ہیں، جنہیں دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات، تیل اور چکنائیاں، شکر اور مٹھائیاں، غذائی اناج اور اس سے تیار مصنوعات، مصالحہ جات اور دیگر غذائی اشیا کی جانچ کے لیے پانی اور آیوڈین ٹنکچر جیسے سادہ محلولوں کی مدد سے گھریلو سطح پر آسانی سے انجام دیا جا سکتا ہے۔ ان ٹیسٹوں میں غذائی مصنوعات کی اصلیت کی تصدیق کے لیے حسی جانچ کے طریقے بھی شامل ہیں۔ ڈی اے آر ٹی کتاب تصویری نمائندگی کے ذریعے خالص اور ملاوٹی غذائی مصنوعات کے درمیان فرق کو واضح اور بہتر طور پر سمجھاتی ہے۔
اس کے علاوہ ریپڈ اینالیٹیکل فوڈ ٹیسٹنگ(آر اے پی آئی ڈی) کٹس جدید، استعمال میں آسان، قابل نقل اور ہاتھ سے استعمال کیے جانے والے آلات ہیں، جن کے ذریعے جانچ کے لیے کسی پیچیدہ آلات یا روایتی کیمیائی محلولوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اب تک 88 ریپڈ اینالیٹیکل فوڈ ٹیسٹنگ(آر اے ایف ٹی) کٹس کو منظوری دی جا چکی ہے۔ یہ کٹس فیلڈ سطح پر غذائی مصنوعات کی جانچ کے وقت کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں، جس کے نتیجے میں نگرانی اور معائنہ کی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا سکتا ہے۔
یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
****
ش ح۔م ع ن۔ ت ع
U- 1047
(रिलीज़ आईडी: 2292574)
आगंतुक पटल : 9