وزارت دفاع
فوج کے سربراہ نے ملک میں ہی تیار کردہ ‘ایکسٹریم ویدر گریڈ ڈیزل’ لانچ کیا
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 2:18PM by PIB Delhi
چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل دھیرج سیٹھ نے آج نئی دہلی میں مقامی طور پر تیار کردہ ایکسٹریم ویدر گریڈ (ایکس ڈبلیو جی) ڈیزل لانچ کیا۔ بھارتی فوج اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا یہ خصوصی ایندھن انتہائی موسمی حالات میں جنگی اور لاجسٹک گاڑیوں کی نقل و حرکت، حفاظت اور آپریشنل دستیابی کو بہتر بنائے گا۔ یہ ٹیکنالوجی بلند پہاڑی اور شدید سردی والے علاقوں میں وسیع تر شہری استعمال کے لیے بھی مؤثر ہے اور آتم نربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔
روایتی ڈیزل انتہائی کم درجہ حرارت میں گاڑھا ہو سکتا ہے اور ایندھن کے فلٹرز کو بند کر سکتا ہے، جس سے بلند پہاڑی اور برف سے ڈھکے علاقوں میں گاڑیوں کے آپریشن پر اثر پڑتا ہے۔ ایکس ڈبلیو جی ڈیزل اس چیلنج پر قابو پاتا ہے اور منفی 42 ڈگری سیلسیس تک کے درجہ حرارت میں بھی مؤثر رہتا ہے۔ بی ایس- VI معیارات اور آئی ایس 1460:2025 وضاحتوں کے مطابق اسے بھارتی فوج کے موجودہ گاڑیوں کے بیڑے میں انجن میں کسی ترمیم یا دوبارہ منظوری کے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی او اے ایس نے ایکس ڈبلیو جی ڈیزل کو ایک ایسی تبدیلی لانے والی مقامی اختراع قرار دیا جو انتہائی موسمی حالات میں نقل و حرکت، آپریشنل تیاری اور مشن کی قابل اعتماد کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایندھن ان طریقوں کو ختم کرے گا جو شدید سردیوں کے دوران گاڑیوں کو فعال رکھنے کے لیے پہلے ضروری ہوتے تھے، جس سے اہلکاروں کو تحفظ فرہم ہوگا اور ان کےحوصلہ بلند رہیں گے۔ سی او اے ایس نے بھارتی فوج کی ٹیم اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایک سال کے اندر یہ حل تیار کرنے پر ستائش کی اور اعتماد ظاہر کیا کہ یہ تعاون مختلف آپریشنل ضروریات کے لیے مزید خصوصی ایندھن تیار کرنے کا باعث بنے گا۔
فوجی استعمال کے علاوہ، یہ ٹیکنالوجی بلند پہاڑی اور انتہائی سردی والے علاقوں میں شہری صارفین کو بھی فائدہ پہنچائے گی، کیونکہ یہ سخت موسمی حالات میں کام کرنے والی گاڑیوں اور آلات کی قابل اعتماد کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنائے گی۔

***
ش ح۔ ع و۔ م الف
U. No- 1020
(रिलीज़ आईडी: 2292410)
आगंतुक पटल : 11