وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے شہید ادھم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھا شیتم شیئر کیا
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 9:12AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے مشہور انقلابی شہید ادھم سنگھ کےیوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ادھم سنگھ کی زندگی میں جلوہ گر جرأت، بہادری اور قربانی کی داستان ملک کی ہر نسل کو مادر وطن کی عزت، وقار اور خودداری کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر ایک سنسکرت سبھاشیتم بھی شیئر کیا:
“न जातु शौर्यं पुरुषस्य भानुरस्तं गतो भवति कदापि शश्वत्।
यथा पुनस्तपति दिवाकरोऽयं तथा पुनर्विक्रमते स वीरः॥”
اس سبھاشیتم کا مفہوم یہ ہے کہ شجاعت کا سورج کبھی ہمیشہ کے لیے غروب نہیں ہوتا۔ جس طرح سورج دوبارہ طلوع ہو کر پوری آب و تاب کے ساتھ روشنی بکھیرتا ہے، اسی طرح ایک بہادر انسان بھی اپنی جرأت، عزم اور بہادری کے بل پر ہر مصیبت اور ہر آزمائش پر فتح حاصل کرتا ہے۔
“महान क्रांतिकारी शहीद उधम सिंह को उनके बलिदान दिवस पर सादर नमन। हिम्मत और हौसले से भरी उनकी जीवनगाथा देश की हर पीढ़ी को मातृभूमि के स्वाभिमान की रक्षा के लिए प्रेरित करती रहेगी।
न जातु शौर्यं पुरुषस्य भानुरस्तं गतो भवति कदापि शश्वत्।
यथा पुनस्तपति दिवाकरोऽयं तथा पुनर्विक्रमते स वीरः॥”
*****
ش ح- ظ الف- ص ج
UR-1000
(रिलीज़ आईडी: 2292196)
आगंतुक पटल : 8