ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمارنی سوال: ال نینو کا بھارتی مانسون پر اثر

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 2:22PM by PIB Delhi

 

ارضیاتی سائنس کی وزارت کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  موسم سے متعلق عالمی  تنظیم (ڈبلیو ایم او) یا وزارت کے تحت بھارت کے محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے ‘‘سپر ال نینو’’ کے نام سے کوئی سرکاری طور پر متعین درجہ بندی موجود نہیں ہے۔ عملی طور پر ال نینو کے واقعات کو خطِ استوا کے وسطی بحرالکاہل میں سطحِ سمندر کے درجۂ حرارت میں ہونے والی غیر معمولی تبدیلیوں کی شدت کی بنیاد پر عموماً کمزور، معتدل، مضبوط یا بہت مضبوط زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) نے جنوب مغربی مانسون 2026 کے دوران ال نینو حالات پیدا ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ جون 2026 میں ال نینو کی صورتحال کمزور تھی، جو جولائی2026 میں بڑھ کر معتدل سطح تک پہنچ گئی۔

اکتوبر تا دسمبر 2026 کے دوران ال نینو کے مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے اور یہ بہت مضبوط زمرے تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم، اس کی اصل شدت اور بھارتی خطے پر اس کے اثرات کا انحصار سمندر اور فضا کے باہمی ٹکراؤ سے متعلق حالات کی پیش رفت پر ہوتا ہے، جن میں ال نینو صرف ایک عنصر ہے۔ بھارت کامحکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) سمندری اور فضائی حالات میں ہونے والی تبدیلیوں کی مسلسل نگرانی کرتا ہے اور باقاعدگی سے موسم سے متعلق ماہانہ پیش گوئیاں اور مشاورتی اطلاعات جاری کرتا ہے۔

مذکورہ وزارت کے تحت بھارت کا محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) ال نینو اور دیگر موسمیاتی عوامل میں ہونے والی تبدیلیوں کی مسلسل نگرانی کرتا ہے اور مرکزی و ریاستی حکومتوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے لیے باقاعدگی سے موسمی، ماہانہ اور طویل مدتی پیش گوئیاں اور موسمیاتی مشاورتی اطلاعات جاری کرتا ہے۔ آئی ایم ڈی روزانہ اثرات پر مبنی پیش گوئیاں (آئی بی ایف) اور خطرات کی بنیاد پر انتباہات جاری کرتا ہے، جو اگلے 7 دنوں کے لیے مؤثر ہوتے ہیں۔ یہ اطلاعات مختلف مواصلاتی ذرائع کے ذریعے قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں، ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ اور دیگر متعلقہ فریقوں تک پہنچائی جاتی ہیں تاکہ تیاری اور مؤثر ردِعمل کے اقدامات میں مدد حاصل ہو سکے۔

 

************

 

 ش ح ۔ش م۔ش ت

UN-NO-940


(रिलीज़ आईडी: 2291768) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali