PIB Backgrounder
azadi ka amrit mahotsav

ہر ہندوستانی کے لیے سستی اور معیاری غذائیت: جن اوشدھی نیوٹراسیوٹیکلز

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 11:05AM by PIB Delhi

صحت کے بارے میں بڑھتے ہوئے شعور کے ساتھ ہندوستان  میں نیوٹراسیوٹیکلز کو مجموعی صحت و تندرستی کا ایک اہم جزو تسلیم کیا جانے لگا ہے۔  خواہ وہ  اسکول جانے والے بچے ہوں یا بزرگ شہری، غذائی سپلیمنٹس، جڑی بوٹیوں پر مبنی مصنوعات، جن میں وٹامنز اور منرلز، جڑی بوٹیاں و نباتاتی اجزاء، پروبایوٹکس وغیرہ شامل ہیں، وسیع پیمانے پر مقبول ہو چکے ہیں۔

تاہم، غذائی سپلیمنٹس کی استطاعت اب بھی لاکھوں خاندانوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا(پی ایم بی جے پی) اپنے نیوٹراسیوٹیکل مصنوعات کے مجموعے کے ذریعے اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نیوٹریشن بارز سے لے کر مخصوص بیماریوں کے لیے تیار کردہ فارمولیشنز تک جن اوشدھی نیوٹراسیوٹیکلز کی یہ رینج  ہندوستان بھر کے لوگوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس کو زیادہ آسانی سے دستیاب اور قابل استطاعت بنا رہی ہے۔

متنوع ضروریات کے لیے غذائیت

جن اوشدھی کی نیوٹراسیوٹیکل مصنوعات کی رینج نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور مختلف صحت ضروریات رکھنے والے افراد کی متنوع غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس میں پروٹین سپلیمنٹس، قوت مدافعت بڑھانے والی مصنوعات، غذائیت سے بھرپور غذائیں اور مخصوص غذائی ضروریات رکھنے والے افراد کے لیے خصوصی فارمولیشنز شامل ہیں۔

یہ مصنوعات مقررہ معیاری اصولوں کے مطابق تیار کی جاتی ہیں اور مناسب قیمتوں پر فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ باقاعدہ غذائی معاونت زیادہ سے زیادہ لوگوں کی پہنچ میں ہو اور گھریلو بجٹ پر غیر ضروری مالی بوجھ نہ پڑے۔

مصروف طرززندگی کے لیے آسان اور مؤثر غذائیت

غذائیت سے بھرپور جن اوشدھی پروٹین بار اور جن اوشدھی امیونٹی بار بچوں، ملازمت پیشہ افراد اور فٹنس کے شوقین افراد کے لیے غذائیت کا ایک آسان اور ساتھ لے جانے کے قابل ذریعہ ہیں۔ 35 گرام کے چاکلیٹ ذائقے والے پیک میں دستیاب پروٹین بار روزمرہ پروٹین کی ضرورت پوری کرنے کا ایک آسان ذریعہ فراہم کرتا ہے، خصوصاً سفر یا مصروف اوقات میں۔

امیونٹی بار قوت مدافعت بڑھانے والے اجزاء سے بھرپور ہے، جو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بھی مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ غذائی بارز ان صارفین کے لیے ایک کم لاگت متبادل ہیں جو فوری اسنیک تو چاہتے ہیں مگر غیر صحت بخش جنک فوڈ سے پرہیز کرتے ہیں۔

زیادہ پروٹین کی ضرورت رکھنے والوں کے لیے100 فیصد  پروٹین پاؤڈر اورجن اوشدھی پروٹین پاؤڈر روزانہ پروٹین کی مقدار پوری کرنے اور عضلات کی بحالی میں معاون ثابت ہوتے ہیں، جس سے یہ فٹنس کے شوقین افراد کے لیے موزوں انتخاب بنتے ہیں۔جن اوشدھی پروٹین پاؤڈر ونیلا اور کیسر پستہ ذائقوں میں دستیاب ہے، تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔

خواتین کی غذائی ضروریات کی تکمیل

زندگی کے مختلف مراحل میں خواتین کی غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔جن اوشدھی ویمن پروٹین بوسٹ روزانہ پروٹین کی ضرورت، توانائی کی سطح، اور ہڈیوں و عضلات کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

یہ 250 گرام کے پیک میں چاکلیٹ اور ونیلا ذائقوں میں دستیاب ہے، جس کی قیمت204.66 روپے ہے۔ مناسب قیمت پر خصوصی غذائیت فراہم کر کے یہ مصنوعات زیادہ سے زیادہ خواتین کیلئے روزمرہ غذائی سپلیمنٹ کو اپنی معمول کی زندگی کا حصہ بنانا آسان بناتی ہیں۔

مخصوص طبی ضروریات کے لیے تیار کردہ غذائیت

ذیابیطس، گردوں کے امراض اور دیگر مخصوص طبی مسائل میں مبتلا افراد کی غذائی ضروریات نسبتاً پیچیدہ ہوتی ہیں۔جن اوشدھی ڈایابیٹیز کیئر پروٹین پاؤڈر ذیابیطس کے مریضوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہے۔

گردوں سے متعلق مسائل رکھنے والے افراد کے لیےرینل کیئر پروٹین پاؤڈر کم پروٹین(ایل پی) اور زیادہ پروٹین(ایچ پی) دونوں اقسام میں دستیاب ہے، تاکہ ڈاکٹر کے مشورے اور فرد کی غذائی ضروریات کے مطابق مناسب انتخاب کیا جا سکے۔

جن اوشدھی پوشن: پورے خاندان کے لیے  یومیہ غذائیت

خاندان کے ہر فرد کے لیے مناسب قیمت پر روزانہ غذائی معاونت فراہم کرنے کے لیےجن اوشدھی پوشن کی رینج مالٹ پر مبنی غذائی مصنوعات پیش کرتی ہے، جو ضروری وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہیں۔

یہ مصنوعات عام مالٹ اور کوکو کے ذائقوں میں دستیاب ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • مالٹ بیسڈ فوڈ، 500 گرام: 160.17 روپے
  • مالٹ بیسڈ فوڈ بمعہ کوکو، 500 گرام: 164.62 روپے
  • مالٹ بیسڈ فوڈ بمعہ کوکو سیشے، 30 گرام: 8.90 روپے

مختلف سائز کے پیک صارفین کو اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق انتخاب کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ مصنوعات تیار کرنے میں آسان ہیں اور روزانہ استعمال کے لیے موزوں ہیں، جس کے باعث جن اوشدھی پوشن کی رینج خاندانوں کے لیے غذائیت حاصل کرنے کا ایک آسان، قابلِ اعتماد اور کم لاگت ذریعہ فراہم کرتی ہے۔

معیاری غذائیت کو زیادہ قابلِ رسائی بنانا

یہ مصنوعات اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہیں کہ صحت کے جامع انتظام میں غذائیت کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اگرچہ مخصوص غذائی مصنوعات کا استعمال ماہر ڈاکٹر اور ماہرِ غذائیت کے مشورے کے مطابق ہی کیا جانا چاہیے، تاہم ان کی مناسب قیمت پر دستیابی خاندانوں کے لیے ضروری غذائی معاونت حاصل کرنا زیادہ آسان بنا سکتی ہے۔

بہتر صحت اور مجموعی تندرستی کے لیے معیاری غذائیت پر مبنی طرزِ زندگی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ آج کل خاندان خوراک اور غذائی سپلیمنٹس کے انتخاب میں صحت مند متبادل کو ترجیح دے رہے ہیں۔پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم پی جے پی) ، جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے مہنگے برانڈڈ غذائی سپلیمنٹس کے سستے متبادل فراہم کر کے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ معیاری غذائی معاونت صرف زیادہ آمدنی رکھنے والے افراد تک محدود نہ رہے۔

اگرچہ مناسب قیمت پر معیاری ادویات کی فراہمی پی ایم بی جے پی کا بنیادی مقصد ہے، لیکن غذائیت بھی اسی وسیع تر صحت کے سفر کا ایک لازمی حصہ ہے۔ خواہ کوئی طالب علم روزمرہ غذائی توانائی کا متلاشی ہو، کوئی ملازمت پیشہ فرد مصروف معمولات کے باعث اضافی غذائی معاونت چاہتا ہو، کوئی گھریلو خاتون خاندان کی بہتر غذائیت کو یقینی بنانا چاہتی ہو، کوئی بزرگ شہری اپنی مخصوص غذائی ضروریات پوری کرنا چاہتا ہو، یا کوئی فرد کسی طبی مسئلے کے باعث خاص غذائی معاونت کا محتاج ہو، ہر صورت میں مناسب غذائیت تک رسائی صحت مند زندگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

معیار، مناسب قیمت اور آسان دستیابی کو یکجا کرتے ہوئے جن اوشدھی نیوٹراسیوٹیکلز کی رینج  ہندوستانی کنبوں  کے لیے غذائیت کو زیادہ قابلِ حصول بنا رہی ہے اور‘‘سب کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال اور غذائیت’’ کے ویژن کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔

حوالہ

کیمیکلز و فرٹیلائزرز کی وزارت، حکومت ہند

See in PDF

*****

ش ح- ظ الف- ت ع

UR-918


(रिलीज़ आईडी: 2291548) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Manipuri , Gujarati , Tamil