امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں پبلک ایگزامینیشن (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل 2026 کی منظوری پر طلبا کو مبارکباد دی
مذکورہ بل نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کے تحفظ کے لیے مضبوط اور سخت قانونی دفعات فراہم کرتا ہے
پبلک امتحانات کی شفافیت اور تقدس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے لیے اس بل میں سخت ترین سزاؤں کا التزام ہے
مودی حکومت طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کو نہیں بخشے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایسے افراد کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 6:00PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے آج لوک سبھا میں پبلک امتحانات (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026 کی منظوری پر ملک بھر کے تمام طلبہ کو مبارک باد دی۔
جناب امت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘آج لوک سبھا میں عوامی امتحانات (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026 کی منظوری پر بھارت کے ہر طالب علم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ بل نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کے تحفظ کے لیے مضبوط اور غیر متزلزل قانونی دفعات فراہم کرتا ہے، جن کے تحت پبلک امتحانات کے تقدس کو پامال کرنے کی جرات کرنے والوں کے لیے سخت ترین سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ مودی حکومت طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کو بلکل نہیں بخشے گی اور اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی کہ ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔’’
***
( ش ح ۔ش م۔ت ا)
U. No. 876
(रिलीज़ आईडी: 2291308)
आगंतुक पटल : 7