امور داخلہ کی وزارت
سائبر جرائم کی روک تھام سے متعلق مرکز
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 3:16PM by PIB Delhi
ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے مطابق 'پولیس' اور 'پبلک آرڈر' ریاستی مضامین ہیں۔ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے بنیادی طور پر اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای اے) کے ذریعے سائبر فراڈ سمیت جرائم کی روک تھام ، پتہ لگانے ، تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ذمہ دار ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایل ای اے کی صلاحیت سازی کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت مشوروں اور مالی امداد کے ذریعے ان کے اقدامات میں تعاون کرتی ہے۔
سائبر مالیاتی دھوکہ دہی سمیت سائبر جرائم سے نمٹنے کے طریقہ کار کو جامع اور مربوط طریقے سے مضبوط کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ درج ذیل شامل ہیں:
- وزارت داخلہ نے مربوط اور جامع طریقے سے ملک میں ہر قسم کے سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے ایک منسلک دفتر کے طور پر 'انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر' (آئی 4 سی) قائم کیا ہے۔
- نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی) (https://cybercrime.gov.in) کا آغاز آئی 4 سی کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو خواتین اور بچوں کے خلاف سائبر جرائم پر خصوصی توجہ کے ساتھ ہر قسم کے سائبر جرائم سے متعلق واقعات کی اطلاع دینے کے قابل بنایا جاسکے۔
- آئی 4 سی کے تحت ’سٹیزن فائنینشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم‘ (سی ایف سی ایف آر ایم ایس) سال 2021 میں مالیاتی دھوکہ دہی کی فوری اطلاع دینے اور دھوکادہی میں ملوث افراد کے ذریعہ رقم کو نکلوانے یا منتقل کرنے سے روکنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ آئی4 سی کے ذریعہ چلائے جانے والے سی ایف سی ایف آر ایم ایس کے مطابق، 30.06.2026 تک، 32.80 لاکھ سے زیادہ شکایتوں میں 11,158 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیاتی رقم بچائی گئی ہے۔ آن لائن سائبر شکایات درج کرانے میں مدد حاصل کرنے کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر ’1930‘ کو فعال کیا گیا ہے۔
- آئی 4 سی میں ایک جدید ترین سائبر فراڈ میٹیگیشن سینٹر (سی ایف ایم سی) قائم کیا گیا ہے جہاں بڑے بینکوں کے نمائندے، مالیاتی انٹرمیڈیٹریز، پیمنٹ ایگریگیٹرز، ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے، آئی ٹی انٹرمیڈیٹریز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے نمائندے سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی اور ہموار تعاون کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں ۔
- حکومت ہند کی جانب سے 30.06.2026 تک 15.75 لاکھ سے زیادہ سم کارڈز اور 5.77 لاکھ آئی ایم ای آئی کو بلاک کیا گیا ہے۔
- آئی 4 سی نے بینکوں/مالیاتی اداروں کے تعاون سے 10.09.2024 کو سائبر مجرموں کی شناخت کرنے والوں کی مشتبہ رجسٹری کا آغاز کیا ہے۔ 30.06.2026 تک، بینکوں سے موصول ہونے والے 30.48 لاکھ سے زیادہ مشتبہ شناختی ڈیٹا اور 32.08 لاکھ لیئر 1 فرضی کھاتوں کو مشتبہ رجسٹری کے شریک اداروں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے ۔ 25, 698 کروڑ روپےکے بقدر لین دین کو روک دیا گیا ہے۔
- سمنوے پلیٹ فارم کو سائبر کرائم سے متعلق ڈیٹا کے تبادلے اور تجزیے کے لیے لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے لیے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) پلیٹ فارم، ڈیٹا ریپازیٹری اور ایک کوآرڈینیشن پلیٹ فارم کے طور پر فعال کیا گیا ہے۔ یہ مختلف ریاستوں/یو ٹیز میں سائبر کرائم کی شکایتوں میں ملوث جرائم اور مجرموں کے تجزیے پر مبنی بین ریاستی ربط فراہم کرتا ہے۔ ’پرتِ بمب‘ماڈیول مجرموں اور جرم کے بنیادی ڈھانچے کے مقامات کو نقشے پر ظاہر کرتا ہے تاکہ متعلقہ دائرہ اختیار کے افسران کو شفاف معلومات حاصل ہو سکیں۔ یہ ماڈیول لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے لیے آئی4سی اور دیگر متعلقہ ماہرین سے تکنیکی و قانونی امداد طلب کرنے اور حاصل کرنے میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کی بدولت 29,837 سے زیادہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور سائبر تحقیقاتی امداد کی 2,33,593 سے زیادہ درخواستوں میں مدد ملی ہے۔
- 'سہیوگ' پورٹل کا آغاز آئی ٹی ایکٹ 2000 کی دفعہ 79 کی ذیلی دفعہ (3) کی شق (بی) کے تحت مناسب حکومت یا اس کی ایجنسی کے ذریعے آئی ٹی انٹرمیڈیٹریز کو نوٹس بھیجنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی غیر قانونی کام کے لیے استعمال ہونے والی کسی بھی معلومات ، ڈیٹا یا مواصلاتی لنک ،جس کوغیر قانونی کام کرنے کے لیے مواصلاتی لنک کا استعمال کیا جا رہا ہے، تک رسائی کو ہٹانے یا غیر فعال کرنے میں آسانی ہو ۔
- سائبرجرائم کی تحقیقات، فارنکس، پراسیکیوشن وغیرہ کے اہم پہلوؤں پر آن لائن کورس کے ذریعے پولیس افسران/عدالتی افسران کی صلاحیت سازی کے لیے آئی 4 سی کے تحت میسو اوپن آن لائن کورسز (ایم او او سی) پلیٹ فارم ، یعنی 'سائ ٹرین' پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ 30.06.2026 تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1,63,344 سے زیادہ پولیس افسران/عدالتی افسران رجسٹرڈ ہیں اور پورٹل کے ذریعے 1,61,957 سے زیادہ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔
- سائبر کمانڈو پروگرام کا آغاز عزت مآب وزیر داخلہ نے 10.09.2024 کو ملک میں سائبر سیکورٹی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی تربیت سے لیس سائبر کمانڈوز کا ایک خصوصی ونگ قائم کرنے کے لیے کیا تھا۔ اس پروگرام میں ایک خصوصی، ہنر مند افرادی قوت کی تشکیل کا تصور پیش کیا گیا ہے جو اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ بنانے اور قومی سائبر سکیورٹی کی کوششوں کی حمایت کرنے کے قابل ہے۔ 281 سائبر کمانڈوز نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔
- آئی 4 سی، ایم ایچ اے بہترین طریقوں کو شیٔرکرنے، صلاحیت سازی وغیرہ کو بڑھانے کے لیے باقاعدگی سے 'اسٹیٹ کنیکٹ'، 'تھانا کنیکٹ' ، 'بینک کنیکٹ' اور پیر لرننگ سیشن کا انعقاد کر رہا ہے۔
- جدید ترین نیشنل-ڈیجیٹل انویسٹی گیشن سپورٹ سینٹر (پہلے نیشنل سائبر فارنسک لیبارٹری (انویسٹی گیشن) کے نام سے جانا جاتا تھا)، آئی 4 سی کے ایک حصے کے طور پر ، نئی دہلی میں (18.02.2019 کو) اور آسام میں (29.08.2025 کو) ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی پولیس کے تفتیشی افسران (آئی اوز) کو ابتدائی مرحلے کی سائبر فارنسک مدد فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ 30.06.2026 تک نیشنل-ڈیجیٹل انویسٹی گیشن سپورٹ سینٹر، نئی دہلی نے سائبر جرائم سے متعلق 14,064 سے زیادہ معاملات میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایل ای اے کو اپنی خدمات فراہم کی ہیں ۔
- آپریشنل کارکردگی کو مزید مستحکم کرنے اور سائبر جرائم کی شکایات سے نمٹنے میں یکسانیت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے این سی آر پی-سی ایف سی ایف آر ایم ایس کے لیے ایک جامع معیاری ضابطہ ٔ عمل (ایس او پی) جاری کیا ہے ۔ ایس او پی میں شکایات کی کارروائی، بینک کوآرڈینیشن، شکایات کے ازالے، واجب الادا نشانات کو ہٹانے اور این سی آر پی کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر صحیح دعویداروں کو دھوکہ دہی کے فنڈز کی بحالی کے لیے ایک معیاری فریم ورک پیش کیا گیا ہے۔ متاثرین کو دھوکہ دہی کی رقم کی تیزی سے بحالی کے لیے منی ریسٹوریشن ماڈیول اور بینک کھاتوں کو منجمد کرنے اور رقم کی لین مارکنگ سے متعلق شکایات پر بروقت توجہ دینے کے لیے شکایات کے ازالے کے ماڈیول کو اپریل 2026 سے فعال کر دیا گیا ہے ۔
سائبر جرائم کے بارے میں مزید بیداری پھیلانے کے لیے، مرکزی حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن میں، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ، کالر ٹیون مہم، ایس ایم ایس کے ذریعے پیغامات کی تشہیر، آئی 4 سی سوشل میڈیا اکاؤنٹ یعنی ایکس سابقہ ٹویٹر) (@CyberDost) فیس بک (CyberDostI4C) انسٹاگرام (CyberDostI4C)،ٹیلیگرام (سائبر دوستی 4 سی) ایس ایم ایس مہم، ٹی وی مہم، ریڈیو مہم، اسکول مہم، سنیما ہالوں میں اشتہار، مشہور شخصیات کی توثیق، آئی پی ایل مہم ، متعدد ذرائع میں تشہیر کے لیے مائی جی او وی کو شامل کرنا، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر سائبر سیفٹی اور سکیورٹی بیداری ہفتوں کا انعقاد، میٹرو اسٹیشنوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ڈسپلے وغیرہ۔
یہ معلومات وزارت برائےامور داخلہ کے وزیر مملکت جناب بنڈی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ ج
U.No.740
(रिलीज़ आईडी: 2290503)
आगंतुक पटल : 12