امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وائبرینٹ ولیج پروگرام

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 3:18PM by PIB Delhi

حکومت نے 15 فروری 2023 کو‘وائبرنٹ ولیجز پروگرام-اوّل(وی وی پی-I) کو ایک مرکزی معاونت یافتہ اسکیم کے طور پر منظوری دی تھی، جس کا مقصد ریاست اروناچل پردیش، ہماچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقےلداخ کے 19 اضلاع میں شمالی سرحد سے متصل 46 بلاکس کے منتخب دیہات کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

سال 2023 میں **وائبرنٹ ولیجز پروگرام-اوّل (وی وی پی-I) کے آغاز کے بعد سے وزارت داخلہ نے اس پروگرام کے تحت اروناچل پردیش میں832، ہماچل پردیش میں 98، لداخ میں 79، سکم میں 87 اور اتراکھنڈ میں 152 منصوبوں کو3,065.32 کروڑ روپےکی لاگت سے منظوری دی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اب تک  تین سو سولہ(316) منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں نے باہمی اشتراک کے تحت1,658 منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے۔

وائبرنٹ ولیجز پروگرام-اوّل کے تحت ترجیحی بنیادوں پر مجموعی ترقی کے لیے662 دیہات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں اروناچل پردیش کے 455، سکم کے 46، اتراکھنڈ کے 51، ہماچل پردیش کے 75 اور لداخ کے 35 دیہات شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کو953.47 کروڑ روپےجاری کیے جا چکے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت 111 سڑک منصوبوں کو 2,481.93 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے تاکہ 134 غیر منسلک دیہات کو ہر موسم میں قابلِ استعمال سڑکوں سے جوڑا جا سکے۔ وزارتوں، محکموں اور ریاستی حکومتوں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق 528 دیہات کو 4جی موبائل رابطے کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے،625 دیہات میں پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، جبکہ621 دیہات کو گرڈ یا آف گرڈ بجلی کی سہولت حاصل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ وزارتِ داخلہ نے 140 آف گرڈ شمسی توانائی کے منصوبوں اور 7 مائیکرو ہائیڈل منصوبوں کو بھی منظوری دی ہے۔ باہمی اشتراک کے تحت وزارت بجلی نے بجلی کی تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے238.30 کروڑ روپے کی لاگت سے43 منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

اروناچل پردیش میں صحت کی خدمات کی فراہمی کے لیے40 موبائل میڈیکل یونٹس کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے لیے146 منصوبے بھی اس پروگرام کے تحت منظور کیے گئے ہیں۔

وائبرنٹ ولیجز پروگرام-اوّل (وی وی پی-I) کے تحت جاری منصوبوں پر عمل درآمد کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ ضرورت کے مطابق متعلقہ وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی بھی کی جاتی ہے تاکہ منصوبوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم، اس پروگرام کے تحت اب تک کسی تیسرے فریق کے ذریعے جائزہ (ٹی پی ای) کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت (وزارت داخلہ) نتیانند رائےنے ایوان زیریں- لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح- ظ الف- ت ع

UR-741

 

 

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2290470) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Tamil