نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے سی ڈبلیو جی 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے پاور لفٹر جھنڈو کمار کو اعزاز سے نوازا


پیرا پاور لفٹر کو عزت مآب مرکزی وزیر کھیل سے 10 لاکھ روپے کا نقد انعام ملا، جھنڈو نے کہا کہ جب عزت مآب وزیر اعظم نے انہیں ان کی کارکردگی کے لیے سوشل میڈیا پر مبارکباد دی توانہیں بہت خوشی ہوئی

प्रविष्टि तिथि: 27 JUL 2026 4:02PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے پیر کے روز اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کے لئے پہلا تمغہ جیتنے والے پیرا پاور لفٹر جھنڈو کمار کو ان کی رہائش گاہ پر اعزاز سے نوازا ۔ جھنڈو نے مردوں کے ہیوی ویٹ زمرے میں 190 کلوگرام کاوزن اٹھا کر کانسے کا تمغہ جیتا ۔

ڈاکٹر مانڈویا نے بہار کے نالندہ ضلع کے ایک معمولی خاندان  سے تعلق رکھنے والے جھنڈو کو نقد انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے دیے ۔ کھیلوں کے مرکزی وزیر سے ملاقات کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاور لفٹر نے کہا: ’’مجھے آج کھیلوں کے مرکزی وزیر سے مل کر اعزاز حاصل ہوا ۔ کتنے لوگوں کو اپنی زندگی میں مرکزی وزیر سے ملنے کا موقع ملتا ہے ۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کھیلوں میں میری کامیابی کے لیے مجھے نوازا جائے گا ۔ ڈاکٹر مانڈویا نے مجھ سے اسکاٹ لینڈ میں اپنے تجربے کے بارے میں پوچھا ۔ ان کے ساتھ بات چیت کرنا ایک بہت اچھا احساس تھا ۔‘‘

جھنڈو سبزیاں فروخت کرتا تھا اور یہاں تک کہ جون 2023 میں ایس اے آئی این سی او ای گاندھی نگر میں ٹریننگ کے لیے چیف پیرا کوچ راجندر رہیلو کے ذریعے منتخب کیے جانے سے پہلے نالندہ کے ہرنوت قصبے میں اپنے خاندان کی کفالت کے لیے ای رکشہ بھی چلاتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جب عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی کامیابی کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو انہیں بہت فخر کا احساس ہوا۔29 سالہ کھلاڑی جھنڈو نے کہا کہ ’’جب سے میں نے تمغہ جیتا ہے ، جوش و خروش کی وجہ سے  میں اچھی طرح سو نہیں پایا ہوں ۔ میرا فون  کی گھنٹی ہر وقت بجتی رہتی  ہے ۔ جب ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر میرے بارے میں لکھا تو مجھے  بہت خوشی کا احساس ہوا ۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ہندوستان کے کھیل شائقین  کی مسلسل حوصلہ افزائی اور کھلاڑیوں کی بھر پور مدد کی بدولت اس مقام پر پہنچا ہوں  ۔ مجھے لگتا ہے کہ میں سی ڈبلیو جی میں واحد میڈل حاصل کرنے والا ہوں جسے اپنے ملک کے وزیر اعظم کی طرف سے حوصلہ افزائی ملی ہے ۔ ‘‘

گلاسگو کی شان سے پہلے پاور لفٹر نے بالترتیب کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2024 اور 2025 ایڈیشن میں لگاتار چاندی اور سونے کے تمغے جیتے ۔ کھیلو انڈیا کے کھلاڑی نے اب جاپان کے آئچی ناگویا میں 18 سے 24 اکتوبر 2026 تک ہونے والے آئندہ ایشین پیرا گیمز پر اپنی نظریں مرکوز کر لی ہیں ۔

جھنڈو کمار نے کہا’’جب ملک کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اس طرح کی حوصلہ افزائی اور حمایت ملتی ہے تو انسان مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہو جاتا ہے۔ میں کچھ دنوں کے لیے اپنے آبائی گاؤں جاؤں گا تاکہ اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کر سکوں۔اس کے بعد ایشیائی پیرا گیمز کی تیاری کے لیے گاندھی نگر واپس آؤں گا۔ چین ایک مضبوط حریف ہے، لیکن میں اپنے ملک کے لیے تمغہ جیتنے کی بھرپور کوشش کروں گا، یہ میرا وعدہ ہے۔‘‘

****

ش ح ۔  م ح۔ع د

U. No. 662


(रिलीज़ आईडी: 2290030) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam