پارلیمانی امور کی وزارت
سینتیس میں سے 33 ریاستی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں نے قومی ای-ودھان ایپلی کیشن (نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن) کے نفاذ کے لیے مفاہمت ناموں (ایم او یوز) پر دستخط کئے
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 3:49PM by PIB Delhi
سینتیس میں سے 33 ریاستی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں نے قومی ای-ودھان ایپلی کیشن (نیشنل-ای ودھان اپلی کیشن-نیوا) کے نفاذ کے لیے مفاہمت ناموں (ایم او یوز) پر دستخط کر دیے ہیں۔ ان میں سے 21 قانون ساز ایوانوں کو نیوا منصوبے کے تحت مکمل طور پر ڈیجیٹل قانون ساز اداروں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی ڈیجیٹلائزیشن نیوا منصوبے کے دائرۂ کار میں شامل نہیں ہے۔
نیوا نے قانون سازی کے عمل کو الیکٹرانک نظام کے ذریعے مؤثر بنا کر قانون ساز اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔ اس کے نتیجے میں کاغذ پر مبنی طریقۂ کار پر انحصار کم ہوا ہے، قانون سازی سے متعلق امور کی کارروائی اور ترسیل تیز ہوئی ہے، قانون سازی سے متعلق معلومات تک رسائی بہتر ہوئی ہے، جبکہ دستاویزات کی طباعت، ترسیل اور ذخیرہ کرنے کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
نیوا منصوبے کا وسط مدتی جائزہ نیتی آیوگ نے انجام دیا ہے۔ جائزہ رپورٹ میں دیگر نکات کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیوا کے باعث کاغذ کے استعمال میں کمی آئی ہے اور قانون سازی سے متعلق کارروائیوں کا نظام مزید مؤثر ہوا ہے۔ قانون ساز اداروں اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان بہتر رابطے کے نتیجے میں قانون سازی سے متعلق امور کی کارروائی تیز ہوئی ہے، جبکہ نیوا کا عوامی پورٹل قانون سازی سے متعلق دستاویزات تک حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں رسائی فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صلاحیت سازی کے اقدامات، جن میں نیوا سیوا کیندروں کا قیام بھی شامل ہے، نے متعلقہ فریقوں کو تکنیکی معاونت اور تربیت فراہم کر کے اس پلیٹ فارم کو اپنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
صارفین کی آراء اور عملی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوا ایپلی کیشن کو وقتاً فوقتاً جدید بنایا جاتا ہے۔
سائبر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نیوا ایپلی کیشن کو محفوظ این آئی سی میگھ راج 2.0 کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھاشنی کے ساتھ انضمام کے ذریعے عوامی پورٹل کے متن کا متن بہ متن ترجمہ ممکن بنایا گیا ہے، جس سے مختلف زبانوں میں معلومات تک رسائی بہتر ہوئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ ہر قسم کے آلات پر یکساں طور پر کام کر سکے تاکہ مختلف ڈیوائسز کے درمیان باہمی مطابقت برقرار رہے۔ مختلف صارفین، جیسے ارکانِ قانون ساز اسمبلی، قانون ساز اداروں کے سیکریٹریٹ اور سرکاری محکموں کے درمیان مؤثر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے کردار پر مبنی ڈیش بورڈز، قانون سازی سے متعلق دستاویزات کی ورک فلو پر مبنی الیکٹرانک کارروائی اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
یہ معلومات آج پارلیمانی امور کے وزیرمملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
********
ش ح ۔ م م ۔ م ا
Urdu No-654
(रिलीज़ आईडी: 2289918)
आगंतुक पटल : 14