وزارت اطلاعات ونشریات
ملک میں 386 نجی ایف ایم ریڈیو چینلز فعال؛ علاقائی ثقافت کے فروغ کے لیے حکومت کی پالیسی کے تحت 20 فیصد مواد مقامی زبان میں نشر کرنا لازمی
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2026 3:58PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے راجیہ سبھا میں جناب آئی ایس انبدرائی کے غیر ستارہ شدہ سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے 9 اور 10 جولائی 2025 کو ایک شفاف ای-نیلامی نظام کے ذریعے 234 نئے شہروں میں 730 ایف ایم ریڈیو چینلز کے لیے نیلامی منعقد کی۔ نیلامی سے قبل اس کی تشہیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں وسیع پیمانے پر کی گئی تھی۔ اس مرحلے میں 18 کامیاب بولی دہندگان سامنے آئے، جن میں ایف ایم ریڈیو شعبے میں پہلی بار شامل ہونے والے 9 نئے ادارے بھی شامل ہیں۔ اس وقت ملک میں 386 نجی ایف ایم ریڈیو چینلز فعال ہیں۔
نجی ایف ایم ریڈیو پالیسی کے تحت ہر براڈکاسٹر کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ اپنی روزانہ کی نشریات کا کم از کم 20 فیصد حصہ متعلقہ شہر کی مقامی زبان میں نشر کرے۔ اس مواد میں مقامی ثقافت، روایات، لوک موسیقی اور دیگر علاقائی موضوعات پر مبنی پروگرام شامل ہونا ضروری ہیں۔
نجی ایف ایم ریڈیومرحلہ-IIIپالیسی کے تحت براڈکاسٹروں کو، جہاں سہولت دستیاب ہو، پرساد بھارتی کے ٹاورز اور مقامات استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ نشریاتی خدمات کا آغاز تیزی سے ممکن ہو سکے۔ حکومت، بالخصوص بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں اور امنگوں والے اضلاع میں، بروقت آغاز کو یقینی بنانے کے لیے ارادے سے متعلق مکتوب (ایل او آئی) جاری کرتی ہے اور واضح مدت کے ساتھ اجازت نامہ معاہدے (جی او پی اے) پر عمل درآمد کرتی ہے۔
حکومت عوامی خدمت کے اعلانات اور مختلف سرکاری اسکیموں کی تشہیر و نشریات کی نگرانی کے لیے کثیر جہتی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ ہنگامی حالات اور اہم عوامی مہمات کے دوران مستند معلومات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے براڈکاسٹروں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطہ بھی برقرار رکھا جاتا ہے۔
******
(ش ح ۔ ش ب ۔ م ا)
UR. No-516
(रिलीज़ आईडी: 2289034)
आगंतुक पटल : 6