ادویات سازی کا محکمہ
جن اوشدھی کیندر
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2026 12:58PM by PIB Delhi
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کی عمل درآمد ایجنسی کے طور پر بیورو آف فارما پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، جن اوشدھی کیندروں(جے اے کے ایس) کی فروخت کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کا مسلسل جائزہ لیتا ہے۔ اس جائزے اور منصوبے کی مجموعی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ایم بی جے پی نے جن اوشدھی کیندروں کے تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں معیاری جنیرک ادویات کی مناسب قیمتوں پر دستیابی میں نمایاں طور پر بہتری لائی ہے۔
گزشتہ 12 برسوں کے دوران، برانڈڈ ادویات کی قیمتوں کے مقابلے میں شہریوں کو تقریباً 45,000 کروڑ روپے کی متوقع بچت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں خاندانوں کے ذاتی اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے اور چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں سستی ادویات کی دستیابی بہتر ہوئی ہے۔
30 جون 2026 تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 20,149 جن اوشدھی کیندر (جے اے کے ایس) قائم کیے جا چکے ہیں۔
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے تحت دستیاب مصنوعات کی فہرست میں 2,110 ادویات اور 315 سرجیکل آلات، طبی استعمال کی اشیاء (میڈیکل کنزیوم ایبلز) اوردیگر طبی آلات شامل ہیں۔ یہ فہرست علاج کے تقریباً تمام اہم شعبوں کا احاطہ کرتی ہے، جن میں دل کی بیماریوں، سرطان (کینسر)، ذیابیطس، انفیکشن، الرجی، نظامِ ہضم کی بیماریوں کی ادویات اور غذائی اجزاء (نیوٹریشنل سپلیمنٹس) شامل ہیں۔ لیبارٹری ری ایجنٹس اور ویکسینز کے علاوہ، قومی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل تقریباً تمام جنیرک ادویات اس فہرست کا حصہ ہیں۔
ادویات کی قلت کو کم کرنے اور ملک بھر میں ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے اور ضرورت کے مطابق مناسب اصلاحی اقدامات کیے جاتے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے اضلاع کٹنی، پنا اور کھجوراہو کے حوالے سے عوامی آگاہی کی کمی، جنیرک ادویات کے کم تجویز کیے جانے یا ان تک رسائی میں موجود دشواریوں کے بارے میں ضلع وار جائزہ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
تاہم جن اوشدھی کیندروں(جے اے کے ایس)کے ذریعے فراہم کی جانے والی ادویات کی قبولیت کو فروغ دینے اور ان کی فروخت میں اضافہ کرنے کے لیے جن اوشدھی ادویات کے فوائد سے متعلق باقاعدگی سے ہدفی آگاہی مہمات چلائی جاتی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
- آگاہی مہمات: فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا(پی ایم بی آئی)، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن(سی بی سی)، پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)،مالی گو اورمالی بھارت جیسے اداروں اور پلیٹ فارمز کے تعاون سے پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، سوشل میڈیا، آؤٹ ڈور ہورڈنگز، کمیونٹی روابط اور دیگر ذرائع کے ذریعے آگاہی مہمات منعقد کرتا ہے۔
- تعاملی پیغامات/کالز: شہریوں تک رسائی اور ان کی شمولیت کے لیے واٹس ایپ چیٹ بوٹ اور آؤٹ باؤنڈ کالز کا بھی استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ انہیں جن اوشدھی مصنوعات کے معیار اور قریبی جن اوشدھی کیندر سے یہ ادویات خریدنے پر ہونے والی نمایاں بچت سے آگاہ کیا جا سکے۔
- III. جن اوشدھی ہفتہ: ہر سال مارچ کے پہلے ہفتے میں جن اوشدھی ہفتہ منایا جاتا ہے، جس کے دوران ملک بھر میں عوامی ریلیاں، صحت کیمپ، فارمیسی کالجوں میں سیمینار، بچوں کے لیے آگاہی پروگرام اور دیگر خصوصی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، تاکہ شہریوں، صحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں کو جن اوشدھی جنیرک ادویات کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔
- معروف شخصیات کے پیغامات: عوامی نمائندوں اور ممتاز ڈاکٹروں جیسی معروف شخصیات کے آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیے جاتے ہیں، تاکہ جن اوشدھی ادویات کے فوائد اجاگر کیے جائیں اور ان کے معیار سے متعلق پائے جانے والے غلط تصورات کا ازالہ کیا جا سکے۔
- دیہی علاقوں میں عوامی آگاہی پروگرام: مقامی زبانوں اور بولیوں میں شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں مقامی جن اوشدھی کیندروں کے تعاون سے صحت کیمپ، نکڑ ناٹک، کامن سروس سینٹرز(سی ایس سیز) پر آڈیو ویژول نمائشیں اور عوامی آگاہی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
جن اوشدھی کیندر(جے اے کے ایس) انفرادی کاروباری افراد، غیر سرکاری تنظیموں(این جی او یز)، سوسائٹیوں، ٹرسٹوں، فرموں، نجی کمپنیوں وغیرہ سے درخواستیں طلب کرکے قائم کیے جاتے ہیں۔ ملک کے تمام اضلاع، بشمول کم سہولیات والے بلاکس، سے آن لائن درخواستیں www.janaushadhi.gov.in ویب سائٹ کے ذریعے طلب کی گئی ہیں۔
اس وقت ملک کے 784 میں سے 776 اضلاع اس منصوبے کے دائرۂ کار میں شامل ہیں۔ کم سہولیات والے اضلاع میں جن اوشدھی کیندروں کے قیام کو آسان بنانے کے لیے فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا(پی ایم بی آئی)متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ضلع مجسٹریٹ سے رابطے میں ہے تاکہ درخواست دہندگان کو سرکاری اسپتالوں میں بلا معاوضہ جگہ فراہم کی جا سکے۔اس کے علاوہ جن اضلاع میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کم ہے، وہاں نئے مراکز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
جن اوشدھی کیندروں میں ادویات کی فراہمی میں کسی بھی ممکنہ کمی کو دور کرنے اور مصنوعات کی مسلسل دستیابی یقینی بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
- ستمبر 2024 سے جن اوشدھی کیندروں کو عام استعمال کی 200 ادویات کا ذخیرہ رکھنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ان میں منصوبے کی مصنوعات میں شامل 100 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ادویات اور مارکیٹ میں 100 تیزی سے فروخت ہونے والی ادویات شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت جن اوشدھی کیندر کے مالکان کو ان ادویات کا مقررہ ذخیرہ برقرار رکھنے پر ماہانہ ترغیبی رقم دی جاتی ہے۔
- ایک جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی مضبوط سپلائی چین نظام قائم کیا گیا ہے، جس میں ایک مرکزی گودام، چار علاقائی گودام اور ملک بھر میں تقسیم کاروں (ڈسٹری بیوٹرز) کا مسلسل پھیلتا ہوا نیٹ ورک شامل ہے۔
- اس کے علاوہ، عام استعمال کی مصنوعات کی مسلسل دستیابی یقینی بنانے کے لیے 400 تیزی سے فروخت ہونے والی مصنوعات کیپی ایم بی آئی کی جانب سے باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی طلب کا مسلسل تخمینہ لگایا جاتا ہے۔اس کےعلاوہ خریداری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے طلب کی پیش گوئی کے نظام کو ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔
خواتین اور نوجوان کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور سستی ادویات تک آخری فرد کی رسائی بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
- یہ منصوبہ فرنچائز نما ماڈل پر عمل کرتا ہے، جس کے تحت اہل انفرادی کاروباری افراد، بشمول خواتین اور نوجوان، آن لائن درخواست دے کر جن اوشدھی کیندر قائم کر سکتے ہیں۔
- شمال مشرقی ریاستوں، ہمالیائی علاقوں، جزیرہ نما خطوں اور امنگوں والے اضلاع میں جن اوشدھی کیندر قائم کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے کی ایک مرتبہ خصوصی مالی ترغیب فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ترغیب ان مراکز کے لیے بھی دستیاب ہے جو سابق فوجیوں، خواتین، معذور افراد (دیویانگ جن) اور شیڈولڈ کاسٹس(ایس سی) اور شیڈولڈ ٹرائبس(ایس ٹی) کے ارکان کے ذریعے قائم کیے جاتے ہیں۔
یہ معلومات کیمیکلز و فرٹیلائزرز کے مرکزی ، جناب جگت پرکاش نڈا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ م ع ن
U.No. 499
(रिलीज़ आईडी: 2288874)
आगंतुक पटल : 9