امور داخلہ کی وزارت
وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے کے زیر صدارت ’قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے(ڈی آر آر)‘ کے موضوع پر برکس ممالک کے وزراء کی میٹنگ آئندہ روز نئی دہلی میں منعقد ہوگی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 5:38PM by PIB Delhi
سال 2026 میں بھارت کی برکس صدارت کے تحت، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، وزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند، 24 جولائی 2026 کو نئی دہلی میں قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے (ڈی آر آر) کے موضوع پر برکس وزارتی اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے۔ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن گروپ کے اس وزارتی اجلاس کی صدارت وزیرِ مملکت برائے داخلہ جناب نتیہ نند رائے کریں گے۔ یہ وزارتی اجلاس قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے حوالے سے برکس ممالک کے باہمی تعاون کے ارتقا میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو اس بڑھتے ہوئے اعتراف کی عکاسی کرتا ہے کہ آفات پائیدار ترقی، موسمیاتی لچک، معاشی استحکام اور انسانی تحفظ کے لیے نظامی خطرات کا باعث بنتی ہیں۔ برکس کے 10 رکن ممالک کے وزراء اور وفود کے سربراہان قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کرنے کے لیے اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
برکس کے تحت آفات کے خطرات میں کمی کے تعاون نے بتدریج ترقی کی ہے، جس کا سفر ادے پور اعلانیہ (2016) سے شروع ہوا جس نے آفت کے انتظام پر ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی تھی، اور یہ کازان اعلامیہ (2024) تک پہنچا جس نے برکس ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن گروپ (ڈی آر آر جی) کو باقاعدہ ادارہ جاتی شکل دی اور برکس ڈی آر آر ورک پلان (2025–2028) کو اپنایا۔ اس مضبوط بنیاد پر آگے بڑھتے ہوئے، بھارت کی صدارت نے ایک عملی، نفاذ پر مبنی اور عمل سے بھرپور ایجنڈے کے ذریعے اس تعاون کو مزید بلندیوں تک پہنچایا ہے، جس سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان آفات کے خلاف لچک اور مدافعت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر برکس کا کردار مزید مستحکم ہوا ہے۔
’’مدافعت، اختراع، امدادِ باہمی اور پائیداری کے لیے تعمیر‘‘ کے موضوع کے تحت اس وزارتی میٹنگ میں عمیق تکنیکی مشاورتوں اور برکس رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کا سال بھر چلنے والا عمل مکمل ہوگا۔
سیشن کے دوران "کلائمیٹ اسمارٹ اور آفات کے خلاف لچکدار بنیادی ڈھانچے کے نظام کو آگے بڑھانا: لچکدار ترقی کے لیے شراکت داریاں، جدت طرازی اور فنانسنگ" کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پالیسی مذاکرہ منعقد کیا جائے گا۔
برکس ممبر ممالک کی وزارتی گول میز کانفرنس، جس کا موضوع: 'برکس ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورک پلان (2025–2028) پر عملدرآمد کو تیز کرنا' ہے، وزراء کو برکس ڈی آر آر ورک پلان پر عملدرآمد کو تیز کرنے، ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور مستقبل کے اشتراکِ عمل کے شعبوں کی نشاندہی کرنے پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گی۔
وزراء قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے پر برکس کے مشترکہ بیان کو تسلیم کریں گے، جس میں برکس کے رکن ممالک کے اس اجتماعی عزم کا اعادہ کیا جائے گا کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے، باہمی تعاون کو بڑھانے، جدت طرازی کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کی حمایت کرنے اور برکس ڈی آر آر ورک پلان (2025–2028) پر عمل درآمد کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔
بھارت کی قیادت
بھارت کی سربراہی جامع طرزِ حکومت، ادارہ جاتی صلاحیت، سائنس پر مبنی پالیسی سازی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے عالمی سطح پر آفات کے خلاف لچک کو مضبوط بنانے کے اس کے دیرینہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
*****
(ش ح –اب ن)
U.No:470
(रिलीज़ आईडी: 2288547)
आगंतुक पटल : 6