نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویانے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں دولتِ مشترکہ کھیلوں کے وزراء کے اجلاس سے خطاب کیا
ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ہندوستان محفوظ ، جامع اور مساوی کھیلوں کے نظام کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے ،جو انسانی حقوق کا احترام کرتا ہے اور سب کیلئے مواقع پیدا کرتا ہے
ڈاکٹر مانڈویا نے احمد آباد میں 2030 کے تاریخی کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کیلئے ہندوستان کی تیاری کا اعادہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 2:09PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں دولت مشترکہ کھیلوں کے وزراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں کے تعاون کیلئے ایک مضبوط اور رکن ممالک پر مبنی فریم ورک کی ضرورت زور دیا ۔
اس موقع پر ‘‘مل کر کام کرنے کے تصور کو نئے سرے سے تشکیل دینا: کھیلوں میں دولت مشترکہ کے تعاون کو مضبوط بنانا’’ کے موضوع پر کلیدی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے دولت مشترکہ ممالک میں کھیلوں کی حکمرانی ، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی صلاحیت میں تعاون کو بڑھانے کیلئے ہندوستان کے وژن کا خاکہ پیش کیا ۔

دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے ہندوستان کے طویل مدتی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ملک احمد آباد میں 2030 کے صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ‘‘ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں ، ہم نے 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے لئے ایک وژن مرتب کیا ہےاور کھیل اس روڈ میپ کا ایک اہم ستون ہے ۔2030 کی صد سالہ دولتِ مشترکہ کھیلوں اور احمد آباد میں 13ویں دولتِ مشترکہ کھیلوں کے وزراء کے اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے، ہم شاندار کھیلوں کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہیں، جبکہ دولتِ مشترکہ کھیلوں کے لیے ایک دیرپا ادارہ جاتی ورثہ بھی چھوڑنا چاہتے ہیں

ڈاکٹر مانڈویا نے کھیلوں کی حکمرانی میں اصلاحات ، اینٹی ڈوپنگ فریم ورک کو مضبوط کرنے اور کھیلو انڈیا ، فٹ انڈیا اور اے ایس ایم آئی ٹی اے لیگ جیسے فلیگ شپ اقدامات کا بھی خاکہ پیش کیا ، جو نچلی سطح کی صلاحیتوں کوپروان چڑھا رہے ہیں ، کھیلوں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں اور ملک بھر میں کھیلوں کے ایک متحرک کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ۔
انہوں نے وزارتی فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک سالانہ پلیٹ فارم کے طور پر کامن ویلتھ اسپورٹس کوآرڈینیشن فورم کے قیام کے لئے ہندوستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اظہار کیا ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے رکن ممالک کی قیادت میں کامن ویلتھ سینٹرز آف ایکسی لینس کے ایک نیٹ ورک کے قیام کی حمایت کی تاکہ معلومات کے تبادلے اور صلاحیت سازی کو فروغ دیا جا سکے

انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2030 تک میٹنگوں ، تکنیکی ورکشاپس اور علاقائی مشاورتی نشستوں کی میزبانی کرنے میں خوشی محسوس کرے گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ مجوزہ رکن ممالک کی قیادت پر مبنی طریقۂ کار کھیلوں کی حکمرانی میں ہندوستان کی اپنی اصلاحات کی عکاسی کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ‘‘پچھلے سال ہم نے قومی کھیلوں کے اداروں میں جوابدہی ، پیشہ ورانہ حکمرانی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو مضبوط کرنے کے لیے نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ نافذ کیا’’ ۔
ڈاکٹر مانڈویا نے 2030 کے صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لئے ہندوستان کی آمادگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد کھیلوں کا ایک تاریخی ، پائیدار اور یادگار ایڈیشن پیش کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ احمد آباد کا عالمی معیار کا کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ اور بہترین کارکردگی کے عزم نے بھارت کی عالمی کھیلوں کی طاقت کے طور پر بڑھتی ہوئی حیثیت اور بڑے بین الاقوامی کثیر کھیلوں کے مقابلوں کی کامیاب میزبانی کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے دولتِ مشترکہ کے کھیلوں کے وزراء کے اجلاس کے لیے مجوزہ قیادتی ماڈل کی بھی حمایت کی، جس کے تحت آئندہ میزبان ملک اجلاس کی صدارت کرے گا، جبکہ دولتِ مشترکہ کھیلوں کے صدر شریک چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو 2030-2026 سائیکل کے لئے سی اے بی او ایس کی صدارت سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہوگا ۔
اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے دولت مشترکہ کے ممالک پر زور دیا کہ وہ شراکت داری کو مضبوط کریں اور ایسے پائیدار ادارے بنائیں جو سماجی ترقی کے لئے کھیل کی طاقت کو بروئے کار لائیں ۔
آئیے ہم ایسے اداروں کی تعمیر کریں جو پائیدار ہوں ، تعاون کو مضبوط کریں جو نتائج فراہم کریں اور آنے والی نسلوں کے لئے کھیل کی تبدیلی کی طاقت کو بروئے کار لائیں ۔ ہندوستان محفوظ ، جامع اور مساوی کھیلوں کے نظام کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے جو انسانی حقوق کا احترام کرتا ہے اور سب کے لئے مواقع پیدا کرتا ہے ۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ف ر
U.NO.433
(रिलीज़ आईडी: 2288331)
आगंतुक पटल : 16