قانون اور انصاف کی وزارت
پورے ہندوستان میں یکساں اور موثر قانون سازی کو مضبوط بنانے کے لیے قانون سازی کے مسودے میں 36 ویں بنیادی کورس کا افتتاح
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 10:29AM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈرافٹنگ اینڈ ریسرچ (آئی ایل ڈی آر)، لیجسلیٹو ڈپارٹمنٹ، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کے لیے 'لیجسلیٹو ڈرافٹنگ میں 36 ویں بیسک کورس' کا افتتاح 22 جولائی 2026 کو ودھائی سبھا گار، کرتویہ بھون-02، نئی دہلی میں کیا گیا۔ افتتاح کی اس تقریب میں ڈاکٹر راجیو منی (سکریٹری، لیجسلیٹو ڈپارٹمنٹ و محکمہ برائے قانونی امور)، ڈاکٹر منوج کمار (ایڈیشنل سکریٹری و کورس ڈائریکٹر، آئی ایل ڈی آر) اور محکمے کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر راجیو منی نے قوانین میں وضاحت، تسلسل اور قانونی یقین دہانی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں ایک جیسی (یکساں) لیجسلیٹو ڈرافٹنگ کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر بنیادی سطح پر قانونی اصلاحات کے اس دور میں، تاکہ قوانین کے موثر نفاذ کو آسان بنایا جا سکے۔
اس کورس کا افتتاح، منظم تربیت اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے لیجسلیٹو ڈپارٹمنٹ کے دیرینہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
یہ کورس، جو 22 جولائی 2026 سے 25 ستمبر 2026 تک چلایا جا رہا ہے، میں 13 ریاستی حکومتوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 18 تربیتی افسران شرکت کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد شرکاء کو قانونی دستاویزات کا مسودہ تیار کرنے کی عملی معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لیجسلیٹو ڈرافٹنگ کے اصولوں کے بارے میں ان کی سمجھ بوجھ کو بہتر بنانا ہے، تاکہ انہیں موثر قانون سازی کے لیے ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کیا جا سکے۔
توقع ہے کہ یہ پروگرام لیجسلیٹو ڈرافٹنگ میں یکسانیت، باریکی اور عمدگی کو مزید فروغ دے گا اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مزید مضبوط کرے گا۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ع ۔ ن م۔
U- 419
(रिलीज़ आईडी: 2288185)
आगंतुक पटल : 20