امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منشیات کی غیر قانونی ترسیل

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 4:08PM by PIB Delhi

امور داخلہ کی وزارت میں وزیر  مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ:

حکومت نے منشیات کی غیر قانونی ترسیل کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

(i) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، ڈرگ لا انفورسمنٹ ایجنسیز (ڈی ایل ای اے ایس) اور ریاستی پولیس، نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کے تحت نفاذ کی کارروائیوں میں سرگرمی سے مصروف ہیں۔ ان مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں منشیات کی ضبطی، مقدمات کے اندراج، گرفتاریوں، ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے، غیر قانونی کاشت کی تباہی، مالیاتی تحقیقات اور پریوینشن آف الیسٹ ٹریفک ان نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (پی آئی ٹی این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1988 کے تحت ٹھوس اقدامات میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

(ii) منشیات کی غیر قانونی ترسیل اور استعمال کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے، 26.06.2026 کو ویژن ڈاکیومنٹ آن نارکوٹکس کنٹرول (2026-2029) جاری کیا گیا ہے، جو پوری حکومت اور پورے معاشرے کی حکمتِ عملی کے ساتھ منشیات پر قابو پانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے حاصل کیے جانے والے واضح ترجیحات اور وقت کے پابند اہداف کے ساتھ 3 سالہ روڈ میپ پیش کرتا ہے۔

(iii) بھارت میں منشیات کی ترسیل اور استعمال پر قابو پانے کے شعبے میں مرکزی و ریاستی ڈرگ لا انفورسمنٹ ایجنسیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر ربط و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 4 سطحی نارکو-کوآرڈینیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) میکانزم قائم کیا گیا ہے۔

(iv) منشیات سے متعلق اہم اور سنگین مقدمات بشمول منشیات کی دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے ڈی جی، این سی بی کی سربراہی میں ایک جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) تشکیل دی گئی ہے۔

(v) تمام ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ڈی جی پیز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بیٹ کانسٹیبلوں، فیلڈ افسران اور ایس ایچ اوز کو ریڈ فلیگ انڈیکیٹرز (آر ایف آئی) اور مصنوعی منشیات، خاص طور پر میفیڈرون اور اے ٹی ایس کی خفیہ تیاری سے متعلق نئے خطرات کے بارے میں حساس بنائیں۔

(vi) منظم مصنوعی منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور کمزور کرنے کے لیے این سی او آر ڈی، جے سی سی اور علاقائی کانفرنس جیسے فورمز پر مالیاتی تحقیقات اور پی آئی ٹی این ڈی پی ایس کے موثر نفاذ پر باقاعدگی سے زور دیا جا رہا ہے۔

(vii) مالیاتی تحقیقات کے سلسلے میں جامع رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں، جو جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی کی منظم شناخت، سراغ لگانے اور ضبطی میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

(viii) ڈرگ لا انفورسمنٹ افسران اور ایجنسیوں کی صلاحیت سازی کے لیے، این سی بی ورکشاپس/سیمینارز/تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔ این سی بی، امریکی ڈی ای اے کے تعاون سے خفیہ لیبارٹریوں کی تحقیقات اور کیمیائی پری کرسر کیمیکل کے انحراف پر خصوصی تربیتی پروگرام باقاعدگی سے منعقد کر رہا ہے، جس میں مرکزی ایجنسیوں اور ریاستی ڈی ایل ای اے ایس کے افسران شرکت کرتے ہیں۔

(ix) بھارت میانمار، نیپال، تھائی لینڈ، سری لنکا، انڈونیشیا، سنگاپور اور امریکہ (یو ایس اے) جیسے ممالک کے ساتھ منشیات سے متعلق معاملات پر باقاعدگی سے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سطح کی/دو طرفہ بات چیت کرتا ہے۔

(x) این سی بی نے 27 ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں اور 19 ممالک کے ساتھ مفاہمت کی عرضداشتوں (ایم او یوز) کے ذریعے منشیات کے کنٹرول میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا ہے۔

این سی بی کو مضبوط بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  1. امرتسر، گوہاٹی، چنئی اور احمد آباد میں 04 علاقائی دفاتر کے اضافے سے علاقائی دفاتر کی تعداد 03 سے بڑھا کر 07 کر دی گئی ہے۔گورکھپور (اتر پردیش)، سلی گوڑی (مغربی بنگال)، اگرتلہ (تریپورہ)، اٹانگر (اروناچل پردیش) اور رائے پور (چھتیس گڑھ) میں 05 نئے زونل دفاتر کے اضافے اور 12 موجودہ سب زونز کو زونز میں اپ گریڈ کرکے، ملک بھر میں زونل دفاتر کی تعداد 13 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔
  2. پورٹ بلیئر (انڈمان و نکوبار جزائر)، دیماپور (ناگالینڈ)، آئزول (میزورم)، شملہ (ہماچل پردیش)، شیلانگ (میگھالیہ) اور گینگٹاک (سکہم) میں چھ (06) نئے زونل دفاتر کے قیام کی حال ہی میں منظوری دی گئی ہے۔
  3. اس کے علاوہ، 10 فیلڈ دفاتر کی منظوری دی گئی ہے اور انہیں فعال کر دیا گیا ہے۔
  4. این سی بی کی منظور شدہ افرادی قوت میں 568 اسامیوں کی نئی تخلیق کی گئی ہے۔
  5. نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے اندر ایک مخصوص ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پراسیکیوشن کی موثر کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے علاقائی اور زونل دفاتر میں 36 پراسیکیوٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

***

ش ح۔ ک ح

U. No. 254


(रिलीज़ आईडी: 2287212) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Gujarati