صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایچ پی وی ویکسینیشن پروگرام اور سروائیکل کینسر کے بچاؤ سے متعلق تازہ ترین معلومات
مؤرخہ15 جولائی 2026 تک، ملک بھر میں مجموعی طور پر 52,10,302 لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جا چکی ہے
ملک کی تمام 36 ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں طبی اور نیم طبی عملے کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن کے سلسلے میں ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے
مرکزی حکومت کی جانب سے سروائیکل کینسر کے خلاف ایک کثیر جہتی حکمتِ عملی نافذ کی گئی ہے جس میں ایچ پی وی ٹیکہ کاری، اسکریننگ، آیوشمان آروگیہ مندروں میں ابتدائی تشخیص اور ڈے کیئر کینسر سینٹرز کے ذریعے علاج شامل ہے
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 1:52PM by PIB Delhi
مؤرخہ28 فروری 2026 کو تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 14 سال کی عمر کی تقریباً 1.2 کروڑ اہل مستفید لڑکیوں کے لیے ملک گیر ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ 15 جولائی 2026 تک، ملک بھر میں مجموعی طور پر 52,10,302 لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ایچ پی وی ویکسین مقررہ سرکاری صحت کے مراکز بشمول آیوشمان آروگیہ مندروں- پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی)، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی)، سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں (ایس ڈی ایچ)/ڈسٹرکٹ ہسپتالوں (ڈی ایچ) اور گورنمنٹ میڈیکل کالجوں (جی ایم سی) پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
ملک کی تمام 36 ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں طبی اور نیم طبی عملے کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن کے سلسلے میں جامع تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دائرہ کارکا ڈیٹا وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے ڈیجیٹل ویکسینیشن پلیٹ فارم ’یو-وِن‘ پورٹل کے ذریعے درج کیا جا رہا ہے۔ ویکسین سے ہچکچاہٹ کو دور کرنے اور خاص طور پر دیہی، قبائلی اور شہری سلم علاقوں کی لڑکیوں میں ویکسین کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے آئی ای سی مواد جیسے ریڈیو جِنگلز، پوسٹرز، بینرز، غلط فہمیوں کو دور کرنے والے ڈیجیٹل مواد اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بیداری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
حکومتِ ہند نے سروائیکل کینسر کے خلاف روک تھام کی جامع حکمتِ عملی نافذ کی ہے، جس میں ایک کثیر جہتی طریقۂ کار شامل ہے جس کے تحت ایچ پی وی ویکسینیشن، اسکریننگ، آیوشمان آروگیہ مندروں (اے اے ایم) میں ابتدائی تشخیص اور ڈے کیئر کینسر سینٹرز (ڈی سی سی سی) کے ذریعے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ا ک م
U. No. 238
(रिलीज़ आईडी: 2287077)
आगंतुक पटल : 14