قانون اور انصاف کی وزارت
ایڈووکیٹس (ترمیمی) بل، 2026 کا مسودہ متعلقہ فریقوں اور عوامی مشاورت کے لیے جاری
प्रविष्टि तिथि:
20 JUL 2026 5:38PM by PIB Delhi
ایڈووکیٹس (ترمیمی) بل، 2026 کا مسودہ، جسے بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے، متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے لیے بی سی آئی کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
بار کونسل آف انڈیا نے 18 جولائی 2026 کو ایڈووکیٹس (ترمیمی) بل، 2026 کا مسودہ اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا ہے تاکہ تمام متعلقہ فریقوں سے اس پر تبصرے اور تجاویز طلب کی جا سکیں۔ مسودۂ بل بار کونسل آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
تمام متعلقہ فریقوں اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر وہ مسودۂ بل پر کوئی تبصرہ یا تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں تو وہ 31 جولائی 2026 کو سہ پہر 3:00 بجے تک اپنی تجاویز بار کونسل آف انڈیا کو draftadvact2026bill[at]gmail[dot]com اور lmpcell-dla[at]nic[dot]in پر ارسال کریں۔
مشاورتی عمل کے دوران موصول ہونے والی تمام تجاویز اور آرا کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ محکمہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قانونی پیشے کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ایک شفاف، شراکتی اور مشاورتی قانون سازی کے عمل کو فروغ دیتا رہے گا تاکہ وکست بھارت @2047 کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
************
ش ح۔ک ح ۔ م ا
U. No. 200
(रिलीज़ आईडी: 2286729)
आगंतुक पटल : 14