بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گجرات  کے پوربندر  میں گرین فیلڈ شپ بلڈنگ کلسٹر قائم کیا جائے گا


حکومت نے وادینار میں  1,570 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی جہازوں کی مرمت کی سہولت کے لیے مالی امداد کو منظوری  دی ، جس کا مقصد بیرون ملک پر انحصار کم کرنا ہے

شپ بلڈنگ ڈیولپمنٹ اسکیم ( ایس بی ڈی ایس )  کے تحت دونوں منصوبوں کو باضابطہ منظوری   حاصل ہوئی

پوربندر میں گرین فیلڈ کلسٹر اور وادینار میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کی براؤن فیلڈ توسیع  کے  منصوبہ سے  ’  آتم نربھر بھارت ‘ کی جانب  اندروں ملک جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کے شعبے کو تقویت ملنے کی امید ہے: سربانند سونووال

प्रविष्टि तिथि: 15 JUL 2026 3:39PM by PIB Delhi

بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ( ایم او پی ایس ڈبلیو )  نے ’ شپ بلڈنگ ڈیولپمنٹ اسکیم( ایس بی ڈی ایس ) ‘ کے تحت گجرات کے ضلع پوربندر میں ایک گرین فیلڈ شپ بلڈنگ کلسٹر اور خلیج کَچھ  میں وادینار کے مقام پر جہازوں کی مرمت کی ایک جدید ترین سہولت سمیت دو کلیدی سمندری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو  با ضابطہ  طور پر  منظوری دے دی ہے، جو جہاز سازی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کے بھارت کے عزائم میں ایک اہم قدم ہے۔

ان دونوں منصوبوں کو شپ بلڈنگ ڈیولپمنٹ اسکیم ( ایس بی ڈی ایس )  کے تحت  با ضابطہ طور پر منظوری دی گئی ہے، جو کہ ’ میری ٹائم امرت کال ویژن 2047 ‘   کے تحت اندرونِ ملک جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کی صلاحیتوں کو  مستحکم بنانے کے لیے حکومتِ ہند کی حکمتِ عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ’’  گزشتہ 12 سال کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، بھارت کے بحری شعبے نے تاریخی اصلاحات، عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور بے مثال پالیسی سپورٹ کے ذریعے ایک تاریخی تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے۔ ہم نے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔ اب اگلا مرحلہ کم سے کم  حکمرانی ، بہتر مسابقت اور زیادہ کارکردگی کے ذریعے بھارت کی بحری صنعت کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے تاکہ یہ شعبہ ’ وکست بھارت ‘ کا ایک اہم محرک بن سکے۔ ‘‘

ان منظوریوں میں مغربی ساحل پر گرین فیلڈ شپ بلڈنگ کلسٹر کا قیام اور ملک کی سب سے بڑی جہازوں کی مرمت کی سہولیات میں سے ایک کی تعمیر کے لیے مالی امداد  فراہم کرنا شامل ہے۔ گرین فیلڈ شپ بلڈنگ کلسٹر کو نیشنل شپ بلڈنگ اینڈ ہیوی انڈسٹریز پارک–گجرات  ( این ایس ایچ آئی پی – گجرات )  کے ذریعے تیار کیا جائے گا، جو بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں   کی وزارت ( ایم او پی ایس ڈبلیو  )  اور گجرات میری ٹائم بورڈ کا ایک مشترکہ اسپیشل پرپز وہیکل ( ایس پی وی  )  ہے۔

گجرات کے ضلع پوربندر میں کچڑی کے مقام پر تقریباً 2,000 ایکڑ پر محیط یہ مربوط میری ٹائم مینوفیکچرنگ کلسٹر جدید شپ یارڈز، ذیلی مینوفیکچرنگ یونٹس، مشترکہ بنیادی ڈھانچے اور صلاحیت سازی کے مراکز پر مشتمل ہوگا۔ اس منصوبے کو 12 سے 15 لاکھ گروس ٹنیج ( جی ٹی  ) کی سالانہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ بڑے تجارتی جہاز بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو بھارت کی  اندرونِ ملک جہاز سازی کی صلاحیت کو نمایاں طور پر وسعت دے گا اور گجرات کو بھاری وزن والے  جہازوں کی تعمیر کے ایک بڑے مرکز کے طور پر قائم کرے گا۔

اس اسکیم کے تحت منظور ہونے والا دوسرا منصوبہ وادینار میں 1,570 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی جہازوں کی مرمت کی سہولت ہے، جسے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ ( سی ایس ایل  ) اور دین دیال پورٹ اتھارٹی ( ڈی پی اے )  مشترکہ طور پر تیار کریں گے۔ اس منصوبے کو  ، اس سے قبل 5 مئی ، 2026  ء کو کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی ( سی سی ای اے )  سے منظوری ملی تھی اور اب اس نے شپ بلڈنگ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت اہل کیپٹل انفراسٹرکچر پر 25 فی صد مالی امداد کے لیے اصولی منظوری حاصل کر لی ہے۔ اس براؤن فیلڈ توسیع کے  منصوبے میں 650 میٹر طویل جیٹی، دو بڑے فلوٹنگ ڈرائی ڈاکس ، ورکشاپس اور معاون سمندری بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا۔

وادینار کے قدرتی گہرے پانی ،  اہم بین الاقوامی بحری راستوں پر اس کے اسٹریٹجک محل وقوع اور مُندرا اور دین دیال پورٹ جیسی بندرگاہوں سے قریبی رابطہ ہونے  کی وجہ سے اسے زیادہ فائدہ  ہو گا   ، جس  سے سہولت کے بھارت کے ممتاز ترین شپ ریپیئر  مرکزوں میں سے ایک بن کر ابھرنے کی امید ہے۔ فعال ہونے کے بعد، یہ سہولت 300 میٹر تک طویل جہازوں کی   اندرونِ ملک مرمت کو ممکن بنائے گی، جس سے بڑے تجارتی جہازوں کے لیے بیرون ملک مرمت کے یارڈز پر انحصار کم ہوگا اور بھارت کی جہازوں کی مرمت کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ شپ بلڈنگ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت ملنے والی مالی امداد  ، اس منصوبے کی مالی افادیت   میں مزید  اضافہ کرے گی۔

جناب سربانند سونووال نے مزید کہا کہ    ”یہ دونوں منصوبے بھارت کے بحری شعبے (میری ٹائم سیکٹر) کی مسابقت  میں نمایاں طور پر  اضافہ کریں گے۔ جیسے جیسے ہم عالمی معیار کی صلاحیتوں کی تعمیر اور  ’ آتم نربھر بھارت ‘ کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم ایک جدید، موثر اور مستقبل کے لیے تیار  بھارتی جہاز سازی اور مرمت کی صنعت کی بنیاد رکھ رہے ہیں  ، جو عالمی سطح پر مسابقتی، لچکدار اور تجارت کے موافق ہے۔ ان دونوں منصوبوں سے بڑے پیمانے پر روزگار پیدا ہونے، بھارت کے بحری مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کو وسعت ملنے،  ملک کی  سپلائی چینز کو مضبوط بنانے اور ملک کی مسابقت میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ یہ منصوبے  ، وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ویژن کی عکاسی کرتے ہیں  ، جس کا مقصد ہمارے بحری نظام کو بااختیار اور فعال بنانا ہے تاکہ  ’آتم نربھر ‘ اور  ’ وکست بھارت ‘  کی جانب بھارت کے سفر میں اس کے  رول کو  تقویت فراہم کی جا سکے۔

شپ بلڈنگ ڈیولپمنٹ اسکیم  ، حکومت کی جہاز سازی کی وسیع تر پالیسی کے فریم ورک کا ایک مرکزی ستون ہے  ، جس کا مقصد صلاحیتوں کی تخلیق کو تیز کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور نجی شعبے کی شرکت  میں اضافہ کرنا ہے۔

 

............................. .......................... ...................................................

) ش ح – ا ع خ      -  ع ا )

U.No. 9976


(रिलीज़ आईडी: 2284925) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English , Gujarati , Tamil