وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پریس انفارمیشن بیورو نے "ہندوستان کی تخلیقی معیشت کے لیے مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت تیار کرنے" پر ایک روزہ میڈیا ورکشاپ 'وارتا' کا انعقاد کیا


ہندوستان داستان گوئی  کی اپنی ،مالا مال روایت سے استفادہ کرکے خود کو اورنج معیشت کے عالمی قائد کے طور پر قائم کرنا چاہتا ہے: ڈاکٹر آشیش کلکرنی، بورڈ آف ڈائریکٹر، آئی آئی سی ٹی، ممبئی

प्रविष्टि तिथि: 14 JUL 2026 5:44PM by PIB Delhi

ناگپور، 14 جولائی 2026

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر آشیش کلکرنی نے آج ناگپور میں کہا کہ فلم ساز، ڈیجیٹل مواد تیار کرنے والے اور دیگر تخلیقی پیشہ ور افراد جدید ترین مواد تیار کر رہے ہیں جو عالمی اورنج اکانومی میں ہندوستان کے ممتاز مقام کو برقرار رکھنے میں اہم رول  ادا کر رہا ہے۔ فی الحال، عالمی اورنج معیشت  میں ہندوستان کا حصہ تقریباً 3 فیصد ہے، اور ملک کا ہدف اگلی دہائی کے دوران اس حصے کو بڑھا کر 12 سے 15 فیصد تک پہنچانا ہے۔ آئی آئی سی ٹی اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

اس موقع پر، محترمہ سمیتا وتس شرما نے شرکاء کو وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈاکٹر کلکرنی،ناگپور کے چتناوس سینٹر میں پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)، وزارتِ اطلاعات و نشریات کے زیرِ اہتمام "ہندوستان کی تخلیقی معیشت کے لیے مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تیاری" کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ میڈیا ورکشاپ 'وارتا' سے خطاب کر رہے تھے۔ اس ورکشاپ کی صدارت وزارتِ اطلاعات و نشریات کی ڈائریکٹر جنرل (ویسٹ زون) محترمہ سمیتا وتس شرما نے کی، اور اس میں مختلف میڈیا تنظیموں کے سینئر ایڈیٹرز اور نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر کلکرنی نے مطلع کیا کہ آئی آئی سی ٹی، نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کے تعاون سے، ابتدائی عمر سے ہی طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے "کوشل بودھ" نصاب متعارف کرائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر کے 500 کالجوں اور 15000 اسکولوں میں اے وی جی سی کنٹینٹ کریٹر لیبز قائم کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی آئی سی ٹی جولائی 2025 سے ممبئی میں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے کمپلکس سے اے وی جی سی-ایکس آر (اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ رئیلٹی) کے شعبے کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ ادارہ ہب اینڈ اسپوک  ماڈل کے ذریعے اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ رئیلٹی میں مہارت پر مبنی کورسز پیش کرے گا، جس سے یہ پروگرام نہ صرف اس کے ممبئی ہیڈ کوارٹر بلکہ علاقائی اور نیم شہری مراکز کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔

ہندوستان کی داستان گوئی کی مالا مال  روایت اور مقامی معلوماتی نظام کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر کلکرنی نے کہا کہ اب اس علم کو متعدد پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈیجیٹل مواد کی شکل میں عالمی سطح پر پیش کیا جا رہا ہے۔ حکومتِ ہند کی مختلف وزارتیں، فلمی اور تخلیقی اداروں کے ساتھ مل کر، تخلیقی شعبے کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی نصاب  تیار کر رہی ہیں، جس سے مہارت کے فروغ اور صلاحیتوں کو  مزید بہتر بنانے کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)، ممبئی کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ جے دیوی پجاری سوامی نے  استقبالیہ خطاب پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت پریس انفارمیشن بیورو کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر جناب سوربھ کھیگڑے نے کی، جبکہ پریس انفارمیشن بیورو کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر (اضافی چارج) جناب دھننجے وانکھیڑے نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ب۔ ن م۔

U-9951


(रिलीज़ आईडी: 2284703) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , Telugu , English , हिन्दी , Marathi , Punjabi