سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی برکس صدارت کے تحت، ناگپور (مہاراشٹر) میں منعقدہ تیسری برکس وزرائے ٹرانسپورٹ کی میٹنگ میں وزراء کا اعلامیہ منظور

प्रविष्टि तिथि: 12 JUL 2026 5:40PM by PIB Delhi

بھارت کی 2026 کی برکس صدارت کے تحت مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں برکس ٹرانسپورٹ وزراء کا تیسرا اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، جس نے برکس رکن ممالک کے درمیان نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت کی۔

11 جولائی 2026 کو منعقدہ وزارتی اجلاس سے قبل 9 اور 10 جولائی کو برکس ٹرانسپورٹ ورکنگ گروپ (ٹی ڈبلیو جی) کے سینئر حکام کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اجلاس کے ایجنڈے کے نتائج اور وزارتی اعلامیے کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس کا اختتام وزارتی اعلامیے کی متفقہ منظوری پر ہوا، جس میں بنیادی ڈھانچے میں سرکلر اکانومی، پائیدار ہوابازی ایندھن(ایس اے ایف) ، نقل و حمل کے شعبے میں کاربن کے اخراج میں کمی، شہری نقل و حرکت کے مراکز، لاجسٹکس و سپلائی چین تعاون اور برکس ریلوے ریسرچ نیٹ ورک جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ وژن اور فریم ورک پیش کیا گیا۔

اتفاقِ رائے اور شراکتی طرزِ عمل کے ذریعے ٹرانسپورٹ وزراء اور مختلف ممالک کے وفود کے سربراہان نے ایسے اعلامیے پر اتفاق کیا، جو تمام ترجیحی شعبوں میں اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اجلاس کی کارروائی میں برکس کے باہمی احترام، مساوات اور اتفاقِ رائے کے اصول نمایاں رہے۔

بھارت کے مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ جناب نتن گڈکری نے تمام رکن ممالک کے وفود کا اجلاس کو کامیاب بنانے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

بھارت نے تمام برکس رکن ممالک کی تعمیری شراکت اور قیمتی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی مشترکہ کوششوں کی بدولت اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ بھارت نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ان اقدامات کو برکس کی آئندہ صدارت تک مؤثر انداز میں منتقل کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں برکس رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ وزراء، سینئر حکام اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔ چار روزہ پروگرام میں سینئر حکام کا اجلاس، ٹرانسپورٹ وزراء کا اجلاس اور دوطرفہ ملاقاتیں شامل تھیں، جبکہ مختلف ثقافتی پروگراموں کے ذریعے برکس ممالک کے ثقافتی تنوع کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس اجلاس نے باہمی افہام و تفہیم، عوامی روابط کے فروغ اور شریک وفود کے درمیان ادارہ جاتی و باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :9858  )


(रिलीज़ आईडी: 2283914) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Malayalam