زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان ’پریاورن سنرکشن سنکلپ‘ پروگرام میں شرکت کریں گے، 17 ہزار ’وِرکش متروں‘ سے خطاب کریں گے


مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان ماحولیاتی تحفظ کی عوامی تحریک کو نئی رفتار دیں گے

شیوراج سنگھ چوہان 17 ہزار ’وِرکش متروں ‘ سے خطاب کرتے ہوئے ملک گیر عوامی شراکت  کی اپیل کریں گے

شیوراج سنگھ چوہان ’ورکش متروں‘ کے ساتھ شجرکاری کرکے سرسبز و شاداب بھارت کے عزم کو مزید مضبوط بنائیں گے

प्रविष्टि तिथि: 11 JUL 2026 9:03PM by PIB Delhi

 زراعت و کسانوں  کی بہبود کےمرکزی وزیر  شیوراج سنگھ چوہان اتوار کے روز نئی دہلی کے پوسا کیمپس میں منعقد ہونے والے ’پریاورن سنرکشن سنکلپ‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 17 ہزار ’ورکش متروں ‘  سے خطاب کریں گے اور عوام سے اپیل کریں گے کہ ماحولیاتی تحفظ کو عوامی شراکت کے ذریعے ایک ملک گیر عوامی تحریک میں تبدیل کیا جائے۔ یہ پروگرام صبح 11:30 بجے پوسا کیمپس کے سبرامنیم ہال میں شروع ہوگا۔ اس میں ماحولیاتی تحفظ سے وابستہ ممتاز شخصیات شریک ہوں گی، جبکہ 500 سے زائد ورکش متر ذاتی طور پر پروگرام میں موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے 16 ہزار سے زائد شرکاء  ورچوئیل طریقے  اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔

ماہرین ماحولیات انل جوشی اور انوپ ہجیلا بھی شریک ہوں گے۔

ملک کے معروف ماہرین ماحولیات انل جوشی اور انوپ ہجیلا بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ ماحولیاتی تحفظ، قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام اور ماحول کے تحفظ میں عوامی شمولیت کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پروگرام کے دوران مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ورکش متروں سے تبادلۂ خیال کریں گے، ان کے تجربات سنیں گے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے مقامی برادریوں کی کامیاب کوششوں پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

ورکش متروں کے ساتھ شجرکاری مہم

اس پروگرام میں ملک کی تقریباً تمام ریاستوں سے ایسے ورکش متر شریک ہوں گے جنہوں نے شجرکاری، آبی وسائل کے تحفظ اور ماحولیات کی بحالی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ پروگرام کے ایک اہم حصے کے طور پر مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان پوسا کیمپس میں ورکش متروں کے ساتھ مل کر شجرکاری کریں گے۔ اس اقدام کے ذریعے سرسبز و شاداب بھارت کے عزم کی تجدید کی جائے گی اور یہ پیغام دیا جائے گا کہ ماحولیاتی تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کی بھرپور شرکت سے ہی اسے ایک کامیاب قومی تحریک بنایا جا سکتا ہے۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 9847

 


(रिलीज़ आईडी: 2283824) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam