ریلوے کی وزارت
ٹی بی ایم ’درگا‘ نے کولکاتہ میٹرو کی پرپل لائن پر اہم سنگ میل عبور کر لیا، جو جوکا-ایسپلانیڈ راہداری میں زیر زمین رابطے کو مزید مستحکم بنائے گا
یہ راہداری مشرقی اور مغربی کولکاتہ کے درمیان رابطے کو مستحکم کرے گی، سفر کا وقت کم کرے گی اور سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائے گی
ٹنلنگ کے آغاز کے ایک سال بعد کھدیرپور-وکٹوریہ زیر زمین سرنگ مکمل ہو گئی، جو کولکاتہ میٹرو کے لیے انجینئرنگ کا ایک اور اہم سنگ میل ہے
یہ تازہ ترین کامیابی چنگری گھاٹا ویاڈکٹ کی تکمیل اور کولکاتہ میٹرو کی توسیع کے منصوبے میں مسلسل پیش رفت کے بعد حاصل ہوئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
10 JUL 2026 5:53PM by PIB Delhi
کولکاتہ میٹرو نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹنل بورنگ مشین(ٹی بی ایم) ’ درگا‘کے کامیاب بریک تھرو کے ساتھ پرپل لائن پر کھدیرپور اور وکٹوریہ کے درمیان جوکا-ایسپلانیڈ میٹرو راہداری کی زیر زمین سرنگوں میں سے ایک کی کھدائی کا کام مکمل کر لیا۔ آج حاصل ہونے والی یہ کامیابی کولکاتہ کے شہری عوامی آمدورفت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور شہر کے اہم ترین میٹرو توسیعی منصوبوں میں شامل اس اہم منصوبہ کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اہم نکات:
- ٹی بی ایم’ درگا‘نے وکٹوریہ میٹرو اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ بریک تھرو حاصل کر لیا۔
- اس کامیابی کے ساتھ کھدیرپور-وکٹوریہ زیر زمین سرنگ مکمل ہو گئی، جس کی کھدائی کا آغاز 10 جولائی 2025 کو ہوا تھا۔
- یہ کامیابی انجینئرنگ کی مہارت، درست منصوبہ بندی اور تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔
- سرنگ کی کھدائی کا کام اعلیٰ ترین حفاظتی اور معیاری اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے انجام دیا گیا، جبکہ سڑک پر ٹریفک میں کم سے کم خلل پڑا۔
- جوکا-ایسپلانیڈ میٹرو راہداری کولکاتہ کے جنوبی علاقوں کو شہر کے مرکزی تجارتی ضلع سے جوڑ کر مشرقی اور مغربی حصوں کے درمیان رابطے کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی۔
- اس راہداری سے تیز، محفوظ اور پائیدار عوامی نقل و حمل کی سہولت فراہم ہوگی، جس سے سفر کا وقت کم ہوگا اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔
ٹی بی ایم ’درگا‘ کا یہ کامیاب بریک تھرو گزشتہ 50 دنوں کے دوران کولکاتہ میٹرو کی حاصل کردہ اہم کامیابیوں کی کڑی میں ایک اور نمایاں سنگِ میل ہے۔

اس سے قبل کولکاتہ میٹرو نے کوی سبھاش–ایئرپورٹ (اورنج لائن) راہداری پر چنگری گھاٹا میں 62 میٹر طویل ویاڈکٹ کے اہم خلا کو کامیابی سے پُر کر لیا تھا، جس سے تعمیراتی کام میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گئی اور اس لائن کی تکمیل کی جانب پیش رفت مزید تیز ہو گئی۔
اس کے بعد، کولکاتہ کے دورے کے دوران ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے میٹرو کے توسیعی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جے ہند بیمان بندر سے نوپاڑا اسٹیشن تک میٹرو میں سفر کیا۔ سفر کے دوران مسافروں سے ان کے سفر سے متعلق تجربات اور میٹرو خدمات کے بارے میں رائے معلوم کی اور میٹرو کے عملے سے بھی ملاقات کی۔
وزیر موصوف نے چنگری گھاٹا منصوبے کے مقام کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حال ہی میں مکمل ہونے والے ویاڈکٹ کے کام کا جائزہ لیا اور منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 4 سے 5 برسوں کے دوران تقریباً 60 نئی نسل کی میٹرو ٹرینیں شامل کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2014 کے بعد کولکاتہ اور اس کے نواحی علاقوں میں 45 کلومیٹر طویل نئی میٹرو لائنیں فعال کی جا چکی ہیں، جبکہ 2014 سے پہلے یہ توسیع صرف 28 کلومیٹر تک محدود تھی۔
***
ش ح ۔ ش ب۔ م الف
U. No.9802
(रिलीज़ आईडी: 2283397)
आगंतुक पटल : 19