صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے زیادہ مقدار میں الکحل پر مشتمل ادویات پر مؤثر ضابطہ جاتی نگرانی کے لیے ادویات سےمتعلق قواعد، 1945 میں ترمیم کی ہے


زیادہ مقدار میں الکحل پر مشتمل ادویات کے لیے لائسنس لازمی ہے، اور اب  یہ ادویات ڈاکٹر کے نسخے پر ہی فروخت کی جائیں گی

ایتھائل الکحل پر مشتمل 12 فیصد سے زیادہ(حجمی تناسب کے لحاظ سے) اور 30 ملی لیٹر سے زائد مقدار والی ادویات اب شیڈول‘‘کے’’ کی استثنائی سہولت کے دائرے میں نہیں رہیں گی، بلکہ انہیں شیڈول‘‘ایچ ون’’ میں شامل کر دیا گیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 10 JUL 2026 11:49AM by PIB Delhi

زیادہ مقدار میں الکحل پر مشتمل ادویات کے ضابطہ جاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ان کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے صحت و خاندانی بہبود  کی وزارت نے ایتھائل الکحل پر مشتمل بعض ادویات کو لائسنس سے حاصل موجودہ استثنا (شیڈول کے) سے خارج کر دیا ہے۔

ادویات کے قواعد، 1945 کے شیڈول ‘کے’ کے تحت بعض دوائیں، جن میں الائچی، ادرک اور دیگر خوشبودار اجزا کی تیاریاں شامل ہیں، لائسنس کے تقاضے سے مستثنیٰ تھیں۔ ان میں سے بعض ادویات میں ایتھائل الکحل کی مقدار بہت زیادہ، بعض صورتوں میں 80 سے 90 فیصدتک (حجمی تناسب کے لحاظ سے) ہوتی ہے، جس کے باعث نشے کے لیے ان کے غلط استعمال کا خدشہ رہتا ہے۔ اس سلسلے میں بعض ریاستی حکومتوں کی جانب سے بھی حکومت کو تجاویز اور سفارشات موصول ہوئی تھیں۔

لہٰذا اس تشویش کے پیشِ نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 30 ملی لیٹر سے زائد مقدار میں موجود اور 12 فیصد سے زیادہ (حجمی تناسب کے لحاظ سے) ایتھائل الکحل رکھنے والی تمام ادویات اب شیڈول ‘‘کے’’ کے تحت حاصل استثنا سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔ چنانچہ ایسی تمام مصنوعات کے لیے اب ادویات و کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 کے تحت مطلوبہ لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

اس ترمیم کے تحت ان مصنوعات کو‘‘ادویات کے قواعد، 1945’’ کے شیڈول ‘‘ایچ ون’’ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ان کی فروخت صرف کسی رجسٹرڈ طبی معالج کے نسخے پر کی جا سکے گی، اور ان کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی سخت ضوابط لاگو ہوں گے۔

توقع ہے کہ مذکورہ ترمیم سے الکحل پر مشتمل ادویات پر ضابطہ جاتی نگرانی مزید مضبوط ہوگی اور ان کی فراہمی صرف منظم اور مجاز دواسازی کے نظام کے ذریعے ممکن ہو سکے گی۔ اس سے ان ادویات کے غیر قانونی استعمال اور غلط مقاصد کے لیے ان کی منتقلی کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ حقیقی طبی ضرورت کے لیے ان کی دستیابی بھی برقرار رہے گی۔

یہ اقدام ادویات کے ضابطہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے، دواؤں کے معقول اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کے عین مطابق ہے۔

ان ترامیم پر مشتمل گزٹ نوٹیفکیشن وزارت کے سرکاری ریکارڈ میں دستیاب ہے اور مزید معلومات کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

https://egazette.gov.in/WriteReadData/2026/274311.pdf

***

ش ح۔ش م۔ ش ا

U NO: 9787


(रिलीज़ आईडी: 2283232) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Kannada , Malayalam