وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہندوستان-آسٹریلیا تیسری سالانہ چوٹی کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

प्रविष्टि तिथि: 09 JUL 2026 12:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 جولائی 2026 کو میلبرن میں آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البنیز کی میزبانی میں منعقدہ تیسری ہندوستان-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ گورنمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا وزیر اعظم البنیز نے پرتپاک استقبال کیا اور باضابطہ طور پر استقبالیہ  تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے انفرادی طو رپر  بات چیت کی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے چھ سال کی کامیاب تکمیل کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں ہونے والی اہم پیش رفت کا جائزہ لیا اور ترجیحی شعبوں بشمول تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، اہم معدنیات، سائبر اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، خلائی، سول نیوکلیئر توانائی، صاف توانائی، تعلیم اور عوام کے درمیان تعلقات سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کےطور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کا ذکر کیا اور ایک انتہائی اہم، متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے (سی ای سی اے) کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آسٹریلیا-انڈیا سی ای او فورم کے نتائج اور دن کے اوائل میں منعقدہ اکنامک ٹریڈ روڈ میپ ایونٹ میں ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے کاروباروں کو ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کی مسلسل توسیع پر بھی زور دیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے ہندوستان میں آسٹریلوی یونیورسٹیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور مستقبل کے لئے تیار افرادی قوت کی تعمیر، اختراع کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں تعلیمی شراکت داری کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آسٹریلیا میں ہندوستانی برادری کی آسٹریلیائی معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ایک متحرک پل کے طور پر خدمات انجام دینے کے لئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے ثقافتی تبادلوں کا بھی ذکر کیا جو باہمی افہام و تفہیم کو گہرا کرتے ہیں اور آسٹریلوی اداروں کے ذریعہ رکھے گئے متعدد ثقافتی نمونوں کی ہندوستان میں رضاکارانہ واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے یہ نوادرات  مقدس نندی کا پتھر کا مجسمہ، بھدرکالی کی تصویر کے ساتھ ایک دھاتی ترشول اور کارتیکیا کی چھ سروں والی پتھر کی مورتی  کو مناسب وقت پر ہندوستان واپس لایا جائے گا۔

دونوں وزرائے اعظم نے متعدد جہتوں پر ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی ترقیات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایک آزاد، کھلے اور خوشحال ہند-بحرالکاہل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس دورے کے موقع پر، فریقین نے میری ٹائم سیکورٹی، سول نیوکلیئر توانائی، مہارتوں کی ترقی، نئی ٹیکنالوجیز، سائنس و ٹیکنالوجی اور فلم پروڈکشن کے شعبوں میں مفاہمت ناموں/معاہدوں کو حتمی شکل دی۔ مزید برآں، انہوں نے دفاع اور سلامتی، توانائی کی حفاظت، تعلیم، ثقافتی ورثے کی واپسی، شمسی توانائی، روایتی علم اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ دستاویزات پر دستخط کئے۔ نتائج کی مکمل فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے [لنک

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم البنیز کا ان کی اور ان کے وفد کی گرمجوشی سے مہمان نوازی کے لئے شکریہ ادا کیا۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.9749


(रिलीज़ आईडी: 2282839) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Kannada , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Malayalam