وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم کی رسمی بات چیت

प्रविष्टि तिथि: 07 JUL 2026 2:51PM by PIB Delhi

انڈونیشیا کے اپنے سرکاری دورے کے ضمن میں، وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا آج جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر، عالی مرتبت جناب پربوو سوبیانتو نے '

آستانہ مردیکا' (صدارتی محل) میں پُرتباک استقبال کیا اور انہیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنوری 2025 میں ہندستان کے 76 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں بحیثیتِ مہمانِ خصوصی صدر پربوو کے دورہِ ہند کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

دونوں رہنماؤں نے بالمشافہ اور وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کیے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین 'جامع اسٹریٹجک شراکت داری' کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، جس میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، بحری تعاون، ڈیجیٹل اور مالیاتی ٹیکنالوجی، توانائی، صحت اور ادویات (فارماسیوٹیکلز)، خلائی شعبہ، اہم معدنیات اور نایاب عناصر ، ثقافت، سیاحت، زراعت اور عوام سے عوام کا رابطہ (پیپل ٹو پیپل ایکسچینج) شامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ہندستان کے 'اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس(او این ڈی سی) کی طرز پر 'انڈونیشیا اوپن نیٹ ورک(آئی او این) کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ 2027 میں رابندر ناتھ ٹیگور کے دورہِ انڈونیشیا کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر، وزیرِ اعظم  جناب نریندرمودی نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک ساتھ  مل کر اس تقریب کو "ٹیگور-دیوانترا ثقافتی و تعلیمی سفارت کاری کا سال" کے طور پر منائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے 'آسیان-ہند جامع اسٹریٹجک شراکت داری' کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہِ خیال کیا۔ انہوں نے آزادانہ، کھلے اور قوانین پر مبنی انڈو-پیسیفک  خطےکے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس تناظر میں، وزیرِ اعظم نے ہندستان کی پہل'مہاساگر' کے وژن پر روشنی ڈالی۔ انڈونیشیائی صدر پربوو نے سال 2026 میں برکس کی جاری صدارت پر ہندستان کے لیے انڈونیشیا کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

مذاکرات کے بعد، دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا، جن میں دفاع، اہم معدنیات اور نایاب عناصر، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، انتخابی طریقہ کار، ٹیلی مواصلات، زراعت، بحری سلامتی، خلائی شعبہ، اسٹیل، سپلائی چین، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، طبی مصنوعات کا ریگولیشن، اور ہیلتھ ورک فورس (طبی عملے) کا تعاون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، یوگیہ کارتا میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے 'پرمبانن مندر کمپلیکس' کے تحفظ اور بحالی کے لیے ہندستان کے تعاون سے متعلق  لیٹر آف انٹینٹ کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ تمام معاہدوں اور مفاہمت ناموں کی مکمل فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے ۔

مذاکرات کے بعد، صدر پربوو نے وزیرِ اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ (دوپہر کا کھانا) کا اہتمام کیا۔ وزیرِ اعظم نے صدر پربوو کا ان کی شاندار مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا اور انہیں ہندستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 

ش ح۔ م ش ع۔ ج

uno-9650


(रिलीज़ आईडी: 2282006) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam