نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ممتاز سماجی مصلح ریٹا ملائی سرینواسن کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے

प्रविष्टि तिथि: 07 JUL 2026 12:52PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی میں واقع اُپ ر اشٹرپتی بھون میں ممتاز سماجی مصلح ریٹاملائی سرینواسن کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

’’ریٹا ملائی سرینواسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ ریٹا ملائی سرینواسن ایک عظیم اسکالر اور ممتاز سماجی مصلح تھے۔ چھوا چھوت کے خلاف ان کی جدوجہد بے مثال تھی‘‘۔

نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ریٹا ملائی سرینواسن نے اپنی پوری زندگی چھوا چھوت جیسی سماجی برائی کے خلاف جدوجہد کے لیے وقف کر دی تھی اور وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے تھے کہ ہر فرد کی خودداری اور وقار کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔

****

ش ح۔م ع ن-م ش

U-9642


(रिलीज़ आईडी: 2281926) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Malayalam