سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں بابو جگجیون رام کی 40 ویں برسی پر ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 06 JUL 2026 9:38PM by PIB Delhi

بابو جگجیون رام کی 40 ویں برسی کے موقع پر، حکومت ہند کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی ماتحتی میں کام کرنے والے ’بابو جگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن‘ (بی جے آر این ایف) کی جانب سے آج نئی دہلی میں دہلی گیٹ کے قریب واقع ’سمتا استھل‘ پر ایک تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد 6، کرشنا مینن مارگ، نئی دہلی کے مقام پر ایک ’سرو دھرم پرارتھنا‘کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر لوک سبھا کے معزز اسپیکر جناب اوم برلا، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، لوک سبھا کی سابق اسپیکر محترمہ میرا کمار، وزیرمملکت جناب بی ایل ورما، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سیکریٹری جناب سدھانش پنت، وزارت کے اعلیٰ حکام اور فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے پھول مالائیں چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، معزز شخصیات اور بابو جگجیون رام کے چاہنے والوں نے بھی شرکت کی۔

بابو جگجیون رام ایک عظیم مجاہدِ آزادی، دور اندیش سیاست دان اور ممتاز قومی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف کی ترقی کے لیے وقف کر دی۔

وفاقی کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے 35 سال پر محیط اپنی شاندار عوامی خدمت کے دوران، انہوں نے بھارت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

خوراک اور زراعت کے مرکزی وزیر کے طور پر، انہوں نے ’نیل گوں انقلاب‘کو آگے بڑھانے اور ملک کی غذائی تحفظ  کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران وزیردفاع کی حیثیت سے، ان کی بہترین اور مثالی قیادت نے بھارت کی تاریخی فتح اور بنگلہ دیش کے قیام میں بڑا حصہ ڈالا۔

بابو جگجیون رام کی زندگی اور ان کا ورثہ، ملک کی تعمیر نو، سماجی انصاف، برابری اور سب کی شمولیت پر مبنی ترقی کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن کے ذریعے آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے رہیں گے۔

 

بابو جگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن نے ان کے نظریات اور ایک ایسے معاشرے کے قیام کے عزم کو آگے بڑھانے کے عہد کا اعادہ کیا جہاں سب کو برابر کے حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔   ع ح۔ع ن)

U. No. 9635


(रिलीज़ आईडी: 2281886) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada