PIB Backgrounder
پردھان منتری مدرا یوجنا کے 11 سال
مالی شمولیت اورچھوٹے کارو بار کی ترقی کو فروغ دینا
प्रविष्टि तिथि:
08 APR 2026 12:36PM by PIB Delhi
|
اہم نکات
- پردھان منتری مدرا یوجنا بااختیار بنانے اور خود انحصاری کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکی ہے، جس کے تحت اب تک 57 کروڑ سے زائد قرضے منظور کیے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 40.07 لاکھ کروڑ روپے ہے۔
- آسان قرضہ فراہمی کے لیے اسکیم کے تحت چار الگ الگ زمروں میں قرضے فراہم کیے جاتے ہیں: شِشو، کشور، ترون اور ترون پلس۔
- 20 لاکھ روپے تک کے بغیر ضمانت قرضے مینوفیکچرنگ، تجارت، خدمات اور زرعی معاون سرگرمیوں کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔
- مالی شمولیت کو فروغ دیتے ہوئے مالی سال 2024-25 میں تقریباً 60 فیصد قرضہ کھاتوں کا تعلق خواتین سے، جبکہ تقریباً 21 فیصد نئے کاروباری افراد سے رہا۔
- گزشتہ ایک دہائی کے دوران، پردھان منتری مدرا یوجنا ایک زیادہ ٹیکنالوجی پر مبنی، مربوط اور پائیدار قرضہ جاتی فریم ورک میں تبدیل ہو چکی ہے۔
|
|
پردھان منتری مدرا یوجنا: غیر مالی معاونت یافتہ افراد کو مالی سہولت فراہم کرنا
|
بھارت کے شہروں، قصبوں اور دیہات میں لاکھوں چھوٹے کاروباری افراد معمولی مگر نہایت اہم کاروباروں کے ذریعے مقامی معیشت کو سہارا دیتے ہیں۔ ان میں محلے کی دکانیں، مرمت کی خدمات، چھوٹے پیمانے کی صنعتیں اور ٹرانسپورٹ سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ خرد کاروبار نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں بلکہ مقامی سطح پر ضروری خدمات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تاہم برسوں تک ان کی ترقی محدود بینکاری قرضوں تک رسائی نہ ہونے کے باعث متاثر رہی۔ بہت سے افراد کو مالی اداروں سے قرض حاصل کرنے کے لیے درکار ضمانت اور رسمی مالی ریکارڈ کی عدم موجودگی کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے وہ اکثر دوستوں، خاندان یا مقامی ساہوکاروں سے قرض لینے پر مجبور تھے۔

پردھان منتری مدرا یوجنا کا آغاز 8 اپریل 2015 کو اس خلا کو پر کرنے کی سمت ایک فیصلہ کن قدم تھا۔ "غیر مالی معاونت یافتہ افراد کو مالی سہولت فراہم کرنا" کے وژن کے تحت اس اسکیم نے قرضوں تک رسائی کو بہتر بنایا اور 20 لاکھ روپے تک کے بغیر ضمانت قرضے فراہم کیے۔اس اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں میں غیر کارپوریٹ اور غیر زرعی خرد و چھوٹے کاروبار شامل ہیں، جو مینوفیکچرنگ، تجارت، خدمات اور زرعی معاون سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 27 مارچ 2026ء تک اس اسکیم کے تحت 40.07 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 57 کروڑ سے زائد کھاتوں کے ذریعے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔مزید برآں، 12 کروڑ سے زائد کھاتے نئے کاروباری افراد کے ہیں، جو اس بات کی واضح عکاسی کرتے ہیں کہ پردھان منتری مدرا یوجنا نے انہیں غیر رسمی معیشت سے نکال کر باضابطہ مالی نظام کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران پردھان منتری مدرا یوجنا بااختیار بنانے اور امنگ و مواقع پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن کر ابھری ہے۔ اس عمل کے ذریعے اس نے نچلی سطح پر کاروبار کو مضبوط کیا، مالی شمولیت کو وسعت دی، اور بھارت کی مقامی معیشتوں کی مسلسل ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
آخری سرے تک قرض کی رسائی: آر کیٹیکچر
پردھان منتری مدرا یوجنا ایک تین سطحی ادارہ جاتی ڈھانچے کے ذریعے کام کرتی ہے، جس میں مائیکرو یونٹس ڈیولپمنٹ اینڈ ری فائنانس ایجنسی لمیٹڈ ، ممبروں پر مشتمل قرض فراہم کرنے والے ادارے اور مستفید ہونے والے افراد (قرض لینے والے) شامل ہیں۔
یہ فریم ورک ایک ثالثی پر مبنی ماڈل کے ذریعے رسمی مالیاتی اداروں سے خرد و چھوٹے کاروباروں تک قرض کی ہموار ترسیل کو ممکن بناتا ہے۔

|
کیا آپ جانتے ہیں؟
مالی سال 25-2024 میں لمیٹڈ نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع 827 کروڑ روپے سے زائد ریکارڈ کیا۔ اس کامیابی نے نہ صرف ادارے کی خود کفالت کی جانب پیش رفت کو مضبوط کیا بلکہ اس کے ثالثی شراکت داروں کی معاونت کا سلسلہ بھی بدستور جاری رکھا۔
|
مائیکرو یونٹس ڈیولپمنٹ اینڈ ری فائنانس ایجنسی ایک معاون ادارے کے طور پر کام کرتی ہے، جو قرض فراہم کرنے والے اداروں کے ایک وسیع نیٹ ورک کو ری فائنانس سہولت فراہم کرتی ہے، تاکہ خرد و چھوٹے کاروباری شعبے تک باضابطہ مالیاتی قرض کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت قرضے ممبروں پر مشتمل قرض دہندہ اداروں کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں، جن میں شیڈولڈ کمرشل بینکس ،ریجنل رورل بینکس، اسمال فائنانس بینکس نان بینکنگ فائنانشل کمپنیز اور مائیکرو فائنانس انسٹی ٹیوشنز شامل ہیں۔
یہ ادارے براہِ راست مستفید افراد کو قرض فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں، تاکہ قرض کی آخری سطح تک مؤثر رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت قرض لینے والے مستفیدین میں وہ خرد و چھوٹے کاروباری افراد شامل ہیں جو مینوفیکچرنگ، تجارت، خدمات اور زرعی معاون سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ یہ افراد اپنی آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں، کاروباری تسلسل اور اپنے کاروبار کی توسیع کے لیے بغیر ضمانت قرضے حاصل کرتے ہیں۔
پی ایم ایم وائی ایک منظم فریم ورک کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دیتا ہے اور کاروباری افراد کو آسان، وسیع اور منصفانہ مالی رسائی فراہم کر کے انٹرپرینیورشپ کو مضبوط بناتا ہے۔
پردھان منتری مدرا یوجنا کی کوریج
مدرا قرضےآمدنی پیدا کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی مختلف سرگرمیوں کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ قرضے بنیادی طور پر درج ذیل مقاصد کے لیے دیے جاتے ہیں:
- کاروباری قرضے: دکانداروں، تاجروں، ریڑی والوں اور خدمات کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے، جن میں کمیونٹی، سماجی و ذاتی خدمات، خوراک کی مصنوعات، ٹیکسٹائل وغیرہ شامل ہیں۔
- ورکنگ کیپیٹل قرضے: مدرا کارڈ کے ذریعے جاری کیے جانے والے سرمائے کی ضروریات کے لیے۔
- آلات کی خریداری کے قرضے: خرد و چھوٹے یونٹس کے لیے مشینری، آلات اور دیگر ضروری ساز و سامان کی خریداری کی خاطر۔
- ٹرانسپورٹ وہیکل قرضے: صرف تجارتی استعمال کے لیے، جیسے آٹو رکشہ، چھوٹی مال بردار گاڑیاں، تھری وہیلرز، ای-رکشہ وغیرہ۔
- زرعی معاون غیر زرعی آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے قرضے: مثلاً ماہی پروری، شہد کی مکھی پالنا، پولٹری، مویشی پروری، گریڈنگ، سورٹنگ، ایگرو انڈسٹریز، ڈیری، فشری، زرعی کلینکس اور بزنس سینٹرز، خوراک و زرعی پروسیسنگ وغیرہ۔
واضح قرضوں کے ساتھ ہر مرحلے پرکاروبار کی حمایت
آسان اور مؤثر قرضہ رسائی کو کاروباری ضروریات کے مطابق ممکن بنانے کے لیے پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت قرضوں کو چار واضح زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی: شِشو، کشور، ترون اور ترون پلس۔یہ درجہ بندی کاروباری اداروں کی مختلف ترقیاتی مراحل اور ان کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، تاکہ ہر سطح پر موجود کاروبار کو مناسب مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

شِشو کیٹیگری کے تحت 50,000 روپے تک کے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں، جو انتہائی چھوٹے یا ابتدائی مرحلے کے کاروباری سرگرمیوں کے لیے مخصوص ہیں۔ یہ قرضہ عام طور پر اُن افراد کی معاونت کرتا ہے جو نیا کاروبار شروع کر رہے ہوں یا نہایت محدود پیمانے پر سرگرم ہوں، جیسے چھوٹے ریٹیل آؤٹ لیٹس، مرمت کی خدمات وغیرہ۔
شِشو قرضے کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایسے کاروباری افراد کے لیے بھی دستیاب ہے جن کا کوئی کریڈٹ ہسٹری یا ضمانت موجود نہیں ہوتی۔ یہ سہولت معاشرے کے انتہائی کمزور طبقات کو بھی ایک خیال کو حقیقی کاروبار میں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
کشور کیٹیگری کے تحت 50,000 روپے سے زائد اور 5 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ زمرہ اُن نئے کاروباری اداروں کے لیے بھی ہے جو اپنی سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں، اور اُن کاروباروں کے لیے بھی جو پہلے سے قائم ہیں لیکن انہیں استحکام، ورکنگ کیپیٹل یا کاروباری سرگرمیوں میں معمولی توسیع کے لیے اضافی مالی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔
ترون کیٹیگری کے تحت 5 لاکھ روپے سے زائد اور 10 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ زمرہ اُن ترقی پذیر کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے ہے جو اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینا چاہتے ہیں، مشینری یا آلات میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، یا اپنی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔
پردھان منتری مدرا یوجنا کی تازہ ترین کیٹیگری ترون پلس ہے، جس کا آغاز 2024ء میں کیا گیا۔ اس کے تحت اُن قرض لینےوالے کو 10 لاکھ روپے سے زائد اور 20 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں جنہوں نے پہلے ترون کیٹیگری کے تحت لیے گئے قرضے کامیابی سے واپس کر دیے ہوں اور ایک مستحکم کاروباری ریکارڈ قائم کیا ہو۔یہ سہولت کاروبار کو مزید وسعت دینے اور کاروباری سرگرمیوں کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
پردھان منتری مدرا یوجنا: جامع ترقی اور معاشی شمولیت کا محرک
پردھان منتری مدرا یوجنا نے حالیہ برسوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس اسکیم نے نہ صرف مالی شمولیت کو مزید گہرا کیا ہے بلکہ کاروباری صلاحیتوں کو بھی مضبوط بنایا ہے، جس کے نتیجے میں جامع ترقی اور معاشی نمو کو فروغ ملا ہے۔مالی سال 2024-25 میں اس کی کارکردگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کی بنیادی توجہ قرض تک رسائی کو آسان بنانے، خواتین کی قیادت میں کاروبار کو فروغ دینے، اور خرد و چھوٹے کاروباروں کو رسمی مالی نظام کا حصہ بنانے پر مرکوز رہی ہے، تاکہ دیرپا سماجی و معاشی اثرات مرتب کیے جا سکیں۔

- تمام ریاستوں میں اتر پردیش نے سب سے زیادہ قرضوں کی تقسیم کے ساتھ 58,111 کروڑ روپےریکارڈ کیے، اس کے بعد بہار نے 54,064 کروڑروپے حاصل کیے، جبکہ مہاراشٹر 50,762 کروڑ روپےکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
- خواتین قرض لینے والیوں کا حصہ کل قرضہ کھاتوں کا 59.81 فیصد رہا، جبکہ تقسیم شدہ مجموعی رقم میں ان کا حصہ 37.45 فیصد رہا۔
- نئے کاروباری افراد کل قرضہ کھاتوں کا 21 فیصد تھے، اور مجموعی تقسیم شدہ رقم میں ان کا حصہ 30.09 فیصد رہا۔
- شیڈولڈ کاسٹ ، شیڈولڈ ٹرائب اور دیگر پسماندہ طبقات کا مجموعی حصہ قرضہ کھاتوں میں 45.52 فیصد جبکہ تقسیم شدہ رقم میں 31.77 فیصد رہا۔

اس طرح یہ اسکیم پورے بھارت میں مالیات کو جمہوری بنانےاور خرد و چھوٹے کاروباری اداروںکی ترقی میں معاونت فراہم کرنے میں ایک نہایت اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔
پردھان منتری مدرا یوجنا کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانا
پردھان منتری مدرا یوجنا کا وسیع دائرہ کار، جب دیگر سرکاری معاونت یافتہ اسکیموں اور ڈیجیٹل پورٹلز کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے، تو یہ ایک مضبوط اور مؤثر قرضہ جاتی ترسیلی نظام تشکیل دیتا ہے۔ اس سے خرد و چھوٹے کاروباری اداروں اور خود امدادی گروپوںکی مالی شمولیت کو مزید فروغ حاصل ہوتا ہے۔
مدرا لین دین کی ڈیجیٹائزیشن نے قرض کے نظام میں کارکردگی، شفافیت اور قرض تک رسائی میں آسانی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے۔ اس کے نتیجے میں مجموعی طور پر کریڈٹ ایکوسسٹم مزید مضبوط ہوا ہے، جس میں کریڈٹ گارنٹی فنڈ فار مائیکرو یونٹس (سی جی ایف ایم یو) جیسے اقدامات نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کا انتظام نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔یہ فنڈ پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت دیے جانے والے قرضوں کے لیے گارنٹی کور فراہم کرتا ہے، جس سے قرض دینے والے اداروں کے لیے کریڈٹ رسک کم ہوتا ہے اور خرد و چھوٹے کاروباروں کو بغیر ضمانت قرض کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔مزید برآں قرض درخواست کے عمل کو آسان بنانے اور قرض کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر جَن سامرتھ پورٹل متعدد اسکیموں، بشمول مدرا قرضوں کے ساتھ انضمام فراہم کرتا ہے، جو ڈیجیٹل طریقے سے معلومات کی تصدیق میں مدد دیتا ہے اور عمل کو مزید سہل بناتا ہے۔
جن سامرتھ ایک قومی پورٹل ہے جس میں 14 کریڈٹ سے منسلک سرکاری اسکیمیں ، 7 قرض کے زمرے (بشمول کاروباری سرگرمیوں کے لیے پی ایم ایم وائی) اور 200 سے زیادہ قرض دہندگان شامل ہیں ۔
|
چھوٹے قرض، بڑے خواب: پردھان منتری مدرا یوجنا سے بدلتی زندگیاں
|
پردھان منتری مدرا یوجناکے نتائج ملک بھر میں ان قرض لینے والے افراد کے سفر سے واضح ہوتے ہیں جنہوں نے ادارہ جاتی مالی سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنے کاروبار قائم کیے اور انہیں وسعت دی۔
|

بہار سے تعلق رکھنے والی ایک کسان خاندان کی بہو پونم کُماری کے لیے کاروبار کا آغاز ایک غیر معمولی راستہ تھا۔ یہ فیصلہ فوری نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر، اپنے شوہر کے ساتھ مل کر کیا گیا، جو ضرورت اور خاموش عزم کا نتیجہ تھا۔
2024 میں محض محدود کاغذی کارروائی کے ساتھ حاصل کیے گئے 8 لاکھ روپے کے مدرا قرض نے انہیں بیجوں کی تجارت کا کاروبار شروع کرنے کا موقع فراہم کیا۔ مختصر عرصے میں ان کی ماہانہ آمدنی 60,000 روپے تک پہنچ گئی، جس نے نہ صرف انہیں مالی خودمختاری دی بلکہ خاندان کا اعتماد اور بھروسہ بھی حاصل کیا۔
ان کی کہانی عزم، شراکت داری اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے سے حاصل ہونے والے وقار کی ایک خاموش مگر طاقتور مثال ہے۔
ماخذ:https://www.youtube.com/watch?v=otNb6xwsrSc
|
|

بارہمولہ، کشمیر میں واقع “بیک مائی کیک” کے مالک مدثر نقشبندی نے نوکری کے متلاشی سے نوکری فراہم کرنے والے بننے تک کامیابی کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے مدرا قرض کی مدد سے ایک کامیاب بیکری کاروبار کی بنیاد رکھی، جو آج ضلع کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے 42 افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ ان کی آمدنی جو کبھی ہزاروں روپے تک محدود تھی، اب بڑھ کر لاکھوں اور کروڑوں تک پہنچ چکی ہے۔ان کا کاروبار بھارت میں مالی لین دین کے بدلتے رجحان کی بھی عکاسی کرتا ہے، جہاں ان کی بیکری پر ہونے والی 90 فیصد ادائیگیاں یو پی آئی کے ذریعے ہوتی ہیں، جو ملک میں ڈیجیٹل مالی شمولیت کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی واضح علامت ہے۔
ماخذ: https://www.youtube.com/watch?v=UkhViDHj9cc
|
|

جب بھوپال کے لوکش مہرا نے 2021 میں اپنا پہلا 5 لاکھ روپے کا مدرا قرض حاصل کیا تو انہوں نے یہ قدم کچھ ہچکچاہٹ کے ساتھ اٹھایا۔ تاہم چند ہی برسوں میں یہ ایک فیصلہ ایک شاندار سفر کا آغاز ثابت ہوا۔ان کا فارماسیوٹیکل کاروبار 12 لاکھ روپے کے ٹرن اوور سے بڑھ کر 50 لاکھ روپے سے زائد تک پہنچ گیا، ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا، اور وہ ایک گھر کے مالک بھی بن گئے۔ان کی کہانی اس مقصد کی عکاس ہے جس کے لیے پردھان منتری مدرا یوجنا تشکیل دی گئی تھی۔یعنی نوجوان کاروباری افراد کو ایسا مالی بنیاد فراہم کرنا، جس کے ذریعے وہ اپنی روزی روٹی خود اپنے انداز سے قائم کر سکیں۔
ماخذ: https://www.youtube.com/watch?v=oPqmp6PuwGU
|
یہ کامیابی کی کہانیاں اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ پردھان منتری مدرا یوجنا میں خرد و چھوٹے کاروباروں کو ترقی پر مبنی کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔
پردھان منتری مدرا یوجنابھارت میں مالی شمولیت کی کوششوں کا ایک مرکزی ستون رہی ہے، جو لاکھوں خرد و چھوٹے کاروباری افراد کو بغیر ضمانت قرض فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم نے ڈیجیٹل انضمام اور دیگر معاون سرکاری اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے اپنی اثر انگیزی میں مزید اضافہ کیا ہے۔اب جب یہ اسکیم اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے تو اس کی ترجیحات واضح ہیں: قرض کے معیار کو بہتر بنانا، کاروباری اداروں کی پائیداری کو یقینی بنانا، اور ترقی پر مبنی مالی معاونت کی طرف پیش رفت کرنا، تاکہ آج کے خرد کاروبار کل کے مضبوط اور قابلِ توسیع اداروں میں تبدیل ہو سکیں۔
حوالہ جات
وزارتِ خزانہ، حکومتِ ہند
https://www.mudra.org.in/Default/DownloadFile/Annual-Report-2024-25.pdf
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2119954®=3&lang=2
https://www.mudra.org.in/AboutUs/Genesis
https://www.mudra.org.in/
https://www.mudra.org.in/Offerings
https://www.jansamarth.in/business-loan-pradhan-mantri-mudra-yojana-scheme
https://www.myscheme.gov.in/schemes/pmmy
https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2069170®=3&lang=2
https://www.mudra.org.in/FAQ
https://www.ncgtc.in/en/product-details/CGFMU/Credit-Guarantee-Fund-for-Micro-Units-(CGFMU)
https://www.ncgtc.in/en/Blogs/understanding-how-cgfmu-helps-avail-collateral-free-business-loans
حوالہ جات
وزارتِ مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2240159®=3&lang=2
https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2119970®=3&lang=2
https://www.youtube.com/watch?v=otNb6xwsrSc
https://www.youtube.com/watch?v=oPqmp6PuwGU
https://www.youtube.com/watch?v=UkhViDHj9cc
وزیرِ اعظم کا دفتر
https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2119970®=3&lang=2
https://www.youtube.com/watch?v=otNb6xwsrSc
https://www.youtube.com/watch?v=oPqmp6PuwGU
https://www.youtube.com/watch?v=UkhViDHj9cc
لوک سبھا
https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/187/AS336_mnJub0.pdf?source=pqals
اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا
https://www.psbloansin59minutes.com/knowledge-hub/understanding-loan-categories-mudra-scheme
اسٹیٹ بینک آف انڈیا
https://sbi.bank.in/documents/13958/43951007/10%2BYears%2Bof%2BPMMY_SBI%2BReport.pdf/93f97f57-e655-dcfc-0733-cd638e82fe0e?t=1743585995479
https://sbi.bank.in/web/business/sme/sme-government-schemes/pmmy
https://sbi-bank-in.translate.goog/web/agri-rural/pradhan-mantri-mudra-yojna?_x_tr_sl=en&_x_tr_tl=hi&_x_tr_hl=hi&_x_tr_pto=sge
پی ڈی ایف دیکھنے کےلیے یہاں کلک کریں
********
ش ح۔ اک ۔ اش ق
U- 9620
(रिलीज़ आईडी: 2281808)
आगंतुक पटल : 13