پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لیے 17ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشن  25-2024 کی تقریب تقسیم انعامات

प्रविष्टि तिथि: 06 JUL 2026 12:21PM by PIB Delhi

یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لیے 17ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشن  25-2024 کی تقریب تقسیم انعامات 7 جولائی 2026 بروز منگل دوپہر 3:00 بجے سے ،جی ایم سی بالایوگی آڈیٹوریم، پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

جناب ارجن رام میگھوال، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف اور وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور اس تقریب کی صدارت کریں گے اور مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی انعام یافتہ یونیورسٹیوں/کالجوں اور طلبہ میں انعامات تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر، کشمیر یونیورسٹی، جموں و کشمیر جس نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اس 17ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے، کے طلباء تقریبِ تقسیمِ انعامات کے دوران اپنی یوتھ پارلیمنٹ کی کارروائی کا دوبارہ مظاہرہ کریں گے۔

وزارتِ پارلیمانی امور گزشتہ 29 سالوں سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ (نوجوان پارلیمنٹ) مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کی اسکیم کے تحت، اس سلسلے کا 17واں مقابلہ ملک کی 51 یونیورسٹیوں/کالجوں کے درمیان منعقد کیا گیا تھا۔

یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نئی نسل میں خود ضبطی (نظم و ضبط)، مختلف آراء کے لیے رواداری، خیالات کا درست اظہار اور جمہوری طرزِ زندگی کی دیگر خوبیوں کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم طلبہ کو پارلیمنٹ کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط، بحث و مباحثے کی تکنیکوں سے روشناس کراتی ہے اور ان میں خود اعتمادی، قیادت کی صلاحیت اور مؤثر تقریر کا فن اور مہارت پیدا کرتی ہے۔

مقابلے میں قومی سطح پر پہلا مقام حاصل کرنے پر کشمیر یونیورسٹی، جموں و کشمیر کو ’’اٹل بہاری واجپئی رننگ پارلیمنٹری شیلڈ‘‘ اور ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وزیرِ موصوف کی جانب سے مقابلے میں گروپ کی سطح پر اول آنے پر درج ذیل 7 یونیورسٹیوں/کالجوں کو گروپ لیول ونر ٹرافیاں بھی دی جائیں گی:

نمبر شمار

 

یونیورسٹی/کالج کا نام

  1.  

ڈی اے وی کالج، جالندھر، پنجاب

  1.  

جادو پور یونیورسٹی، کولکاتا، مغربی بنگال

  1.  

شیواجی یونیورسٹی، کولہاپور، مہاراشٹر

  1.  

سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب، بھٹنڈہ

  1.  

ایس ایس ایم آر وی کالج، بنگلورو، کرناٹک

  1.  

چانکیا نیشنل لاء یونیورسٹی، پٹنہ، بہار

  1.  

کروکشیتر یونیورسٹی، کروکشیتر، ہریانہ

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م م۔ع ن)

U. No. 9600


(रिलीज़ आईडी: 2281570) आगंतुक पटल : 67
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Tamil , English , हिन्दी , Gujarati , Kannada