وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی125 ویں جینتی کی مناسبت سے خصوصی مضمون لکھا
प्रविष्टि तिथि:
06 JUL 2026 12:30PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک خصوصی مضمون (اوپ- ایڈ) میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی اور ان کے ورثے پر اپنے خیالات قلمبند کیے ہیں، جس میں ایک ماہرتعلیم، وائس چانسلر، وزیر اور سیاسی رہنما کی حیثیت سے ان کی کثیر جہتی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جناب مودی نے ہندوستان کی یکجہتی اور قومی انضمام کو مضبوط بنانے کے لیے ڈاکٹر مکھرجی کی بے مثال کوششوں کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 2019 میں دفعہ 370 اور 35(اے) کی منسوخی قومی یکجہتی اور سالمیت کے مقصد کے لیے ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی بھر کی لگن کے تئیں ایک سچا خراجِ عقیدت ہے۔
وزیر اعظم نے ’ایکس‘پر پوسٹ کیا:
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی پر ایک خصوصی مضمون (اوپ - ایڈ) لکھا ہے، جس میں ان کی مختلف گرانقدر خدمات پر زور دیا گیا ہے، چاہے وہ وائس چانسلر کی حیثیت سے ہو، وزیر، سیاسی رہنما یا دیگر امور کی حیثیت سے۔ ہندوستان کی یکجہتی کو فروغ دینے میں ان کی بے مثال کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ 2019 میں دفعہ 370 اور 35(اے) کی منسوخی ان کی کوششوں کو ایک سچا خراجِ عقیدت ہے۔
آج ملک اکھنڈ بھارت کے بانی، پرجوش قوم پرست اور عظیم ماہرتعلیم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جی کی 125 ویں جنم جینتی منا رہا ہے۔ ایک مضبوط اور خود کفیل بھارت کا ان کا تصور قوم کی تعمیر کے ہمارے عزم کو نئی توانائی فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر ان کی گرانقدر خدمات کے نام وقف میرا یہ مضمون…
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م م۔ع ن)
U. No. 9599
(रिलीज़ आईडी: 2281529)
आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam