PIB Backgrounder
azadi ka amrit mahotsav

لوک او ایس: دیہی ذریعۂ معاش کے لیے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچا


شفافیت اور مالی شمولیت کو مضبوط بنانا


प्रविष्टि तिथि: 04 JUL 2026 9:23AM by PIB Delhi

دین دیال انتیودیا یوجنا-نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت ڈیجیٹل گورننس(حکمرانی ) کو مضبوط بنانا

لوک او ایس (لوک = لوگ، او ایس = آپریٹنگ سسٹم) ایک ویب اور موبائل پلیٹ فارم ہے جو دین دیال انتیودیا یوجنا-نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت سیلف ہیلپ گروپوں اور ان کی فیڈریشنوں کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ہے۔ ڈی اے وائی-این آر ایل ایم غربت کے خاتمے کا ایک اہم  فلیگ شپ (نمایاں)  پروگرام ہے جو غریب دیہی خاندانوں  کے لیے خود روزگار،مہا رت پر مبنی ملازمتوں اور پائیدارذریعۂ معاش کو فروغ دیتا ہے۔

لوک او ایس اراکین کے ریکارڈ، پروفائلز، بچت، قرضوں، ادائیگیوں، مالی لین دین، ذریعۂ معاش اورکنورجنس ( ہم آہنگی )کے اقدامات کو ڈیجیٹائز کرکے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (سی بی اوز) کے انتظام کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل حل پیش کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم گورننس اور مالیاتی انتظام کو مضبوط کرتا ہے:

  • ڈیجیٹل ریکارڈ کے ذریعے دستی ریکارڈ کیپنگ (کاغذی ریکارڈ رکھنے کے عمل) کو کم کرنا،
  • ایس ایچ جیز کے لیے ریئل ٹائم ٹرانزیکشن ٹریکنگ (حقیقی وقت میں لین دین کی نگرانی) کو فعال بنانا،
  • شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی  کو بہتر بنانا،
  • اور ایس ایچ جی نیٹ ورک کے اندر ہر سال 2 لاکھ کروڑ روپے کے مالی لین دین کا ریکارڈ محفوظ کرنا۔

لوک او ایس  ویب اور موبائل ایپلی کیشنز دونوں پر مشتمل ہے، جن میں سے ہر ایک کو مختلف صارف گروپوں اور فعالیتوں(فنکشنز) کی خدمت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ویب ایپلی کیشن ایڈمنسٹریٹرز ، ای بُک کیپرز(اکاؤنٹنٹس)، اور لین دین کی منظوری دینے والوں کو ایس ایچ جیز، ولیج آرگنائزیشنز (وی او)، کلسٹر لیول فیڈریشنز (سی ایل ایف) اور ان کے اراکین کی تشکیل اور منظوری میں مدد کرتی ہے۔

موبائل ایپلیکیشن  میدانی سطح پر کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی سرگرمیوں کی موثر ریکارڈنگ اور انتظام کو ممکن بناتی ہے۔

شی-لیپس: دیہی صنعت کاری کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم

سیلف ہیلپ انٹرپرینیور لائیولی ہُڈ اینڈ انٹرپرائز ایپلی کیشن فار پروسپیرٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی (شی ۔لیپس) کو حال ہی میں 29 جون 2026 کو لانچ کیا گیا تھا، اور اسے لوک او ایس  پلیٹ فارم کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ یہ پورے دیہی ہندوستان میں سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جیز) سے وابستہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ یہ انٹرپرائز کی تخلیق،کارکردگی کی نگرانی ش، اور کاروباری انتظام کے لیے ایک مربوط پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ یہ زرعی اور غیر زرعی کاروباری اداروں کی حمایت کرتا ہے، ایک پائیدار اور لچکدار(مضبوط )دیہی معیشت کو مضبوط کرتا ہے۔

لوک او ایس کی ڈیجیٹل خصوصیات

لوک او ایس  موبائل ایپ ڈیجیٹائزیشن کو آسان بنا کر اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بہتر بنا کر کمیونٹیز اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کو بااختیار بناتی ہے۔ا س کی  اہم خصوصیات یہ ہیں :

اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل مینجمنٹ: یہ سیلف ہیلپ گروپس ،ایس ایچ جیز، ولیج آرگنائزیشنز (دیہی تنظیموں)(وی او)، کلسٹر لیول فیڈریشنز (سی ایل ایف) اور ان کےممبران کو رجسٹر اور منظم کرتا ہے۔

منفرد ڈیجیٹل شناختی کارڈ: یہ کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (سی بی اوز )اور ان کے ممبران کے لیے آدھار اور بینک سے منسلک ڈیجیٹل شناختی کارڈ تیار کرتا ہے۔

ڈیجیٹل مالیاتی ریکارڈ: یہ بچت، قرضوں، ادائیگیوں اور دیگر مالیاتی لین دین کو ریکارڈ کرتا ہے۔

ذریعۂ معاش سے متعلق معلومات کا اندراج (ذریعۂ معاش کی پروفائلنگ): سرکاری اسکیموں کے ساتھ منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی حمایت کرنے کے لیے ذریعۂ معاش سے متعلق اعداد و شمار کو جمع کرتا ہے۔

کردار پر مبنی انتظامیہ: گاؤں سے لے کر قومی سطح تک صارفین کے انتظام، منظوری، نگرانی اور رپورٹنگ کو قابل بناتا ہے۔

ریئل ٹائم تجزیات: ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے ڈیش بورڈز اور ایک کلک پر رپورٹیں فراہم کرتا ہے۔

لوک او ایس : کمیونٹی اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا

لوک او ایس  نے پورے ہندوستان میں اپنی رسائی کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے، جس سے کمیونٹی اداروں کی بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔ یہ پلیٹ فارم تمام سطحوں پر مربوط پروگرام کے نفاذ اور نگرانی کو قابل بناتے ہوئے شفافیت، جوابدہی اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ اس وقت اس میں 34 ریاستیں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقے، 762 اضلاع، 7,241 بلاکس، 2.57 لاکھ گرام پنچایتیں اور 5.92 لاکھ گاؤں شامل ہیں۔

احاطہ کردہ کمیونٹی ادارے

اس پلیٹ فارم نے ملک بھر میں کمیونٹی اداروں کے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل انضمام کو ممکن بنایا ہے۔ منسلک کمیونٹی اور کمیونٹی پر مبنی ادارے درج ذیل ہیں:

  • کلسٹر لیول فیڈریشنز (سی ایل ایفز) 34,314
  • ولیج آرگنائزیشنز (وی اوز):  5.62  لاکھ
  • سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز): 94.16 لاکھ
  • ایس ایچ جی اراکین: 10.03 کروڑ

مالی وسائل  کو متحرک کیا گیا

لوک او ایس  کمیونٹی اداروں میں مالی امداد کی مؤثر ٹریکنگ کو ممکن بناتا ہے، جس میں ریوالونگ فنڈ (آر ایف) میں 9,718.41 کروڑ روپے، کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ (سی آئی ایف) میں 64,607.66 کروڑ روپے، اور کمیونٹی انٹرپرائز فنڈ (سی ای ایف) میں 38.34 کروڑ روپے شامل ہیں۔

لوک او ایس  لکھپتی دیدیوں کی حمایت کر تا ہے

لوک او ایس  بڑے پیمانے پر رسائی، فائدہ اٹھانے والوں کی ٹریکنگ اور ڈیجیٹل نگرانی کے ذریعے لکھپتی دیدی پہل کی حمایت کرتا ہے۔ یہ 6,611 ماسٹر ٹرینرز، 4.09 لاکھ کمیونٹی ریسورس پرسنز (سی آر پیز) اور 3.87 کروڑ ممکنہ لکھپتی دیدیوں (پی ایل ڈیز) کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے عمل درآمد کو ممکن بناتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم 18.50 کروڑ ڈیجیٹل اجیوکا رجسٹر (ڈی اے آر) کو بھی برقرار رکھتا ہے،جو  ذریعۂ معاش سے متعلق  منصوبہ بندی، نگرانی اور نفاذ کے لیے ایک مضبوط ڈیجیٹل بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ڈیجیٹل طور پر بااختیار دیہی ہندوستان کی تعمیر

لوک او ایس ، ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے تحت ایک تبدیلی لانے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جو کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (سی بی اوز) کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کو ممکن بناتا ہے۔ یہ حقیقی وقت کی نگرانی اور ڈیجیٹل مالیاتی انتظام کے ذریعے شفافیت، حکمرانی اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھا رہا ہے۔

ملک گیر رسائی کے ساتھ، یہ پلیٹ فارم لکھپتی دیدی پہل کی حمایت کر رہا ہے، اس طرح خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالی شمولیت کو فروغ دے رہا ہے۔ اس طرح یہ پلیٹ فارم خود کفیل دیہی برادریوں کی تشکیل میں حصہ ڈال رہا ہے۔

حوالہ جات

دیہی ترقی کی وزارت
https://lokos.dord.gov.in/lakhpatiDidiImpact

https://lokos.dord.gov.in/aboutLokos
https://lakhpatididi.gov.in
https://lokos.dord.gov.in/communityFunds

https://dic.gov.in/lokos/
https://x.com/MoRD_GoI/status/2071507758046916762

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

***

UR-9540

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2281040) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Tamil