PIB Backgrounder
ہندوستان کے ہائی اسپیڈ ریل کا مستقبل: توسیع کے لیے ایک معیاری راستے کی تعمیر
प्रविष्टि तिथि:
03 JUL 2026 4:33PM by PIB Delhi
تیز، قابلِ اعتماد اور مربوط ریل سفر
ہندوستان اپنی پہلی بلٹ ٹرین راہداری – ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اےایچ ایس آر) کی تکمیل کے قریب ہے۔ اس طرح یہ ہندوستان میں ہائی اسپیڈ ریل کے مستقبل کی تشکیل کر رہا ہے۔ ان ٹرینوں کی ڈیزائن اسپیڈ 350 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے — جو وندے بھارت ٹرینوں کی 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن اسپیڈ سے کہیں زیادہ ہے۔
ایم اے ایچ ایس آر پروجیکٹ کی بنیاد پر ملک گیر پیمانے پر بلٹ ٹرین راہداریوں کے لیے ایک معیاری خاکہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس طریقہ کار کا مقصد آزمودہ انجینئرنگ ڈیزائنز، تعمیراتی طریقوں اور آپریشنل طریقوں کو نافذ کرنا ہے۔ یہ کارکردگی کو بہتر بنائے گا اور پروجیکٹ کی تکمیل کی رفتار کو تیز کرے گا۔ اس طرح ایم اے ایچ ایس آرروجیکٹ ایک بڑی تبدیلی کی بنیاد رکھ رہا ہے۔
یکساں ڈیزائن، پرزے اور دیکھ بھال کے طریقے پورے نیٹ ورک میں اسپیئر پارٹس کے انتظام، تربیت اور خریداری کو آسان بنائیں گے۔ مستقبل کی ہائی اسپیڈ ریل راہداریاں اسی قابل نقل تعمیراتی طریقہ کی بنیادچلیں گی۔ بنیادیں اس جگہ کی مٹی کی قطعی خصوصیات کے مطابق ڈیزائن کی جائیں گی۔ بقیہ تمام ذیلی نظام مشترکہ انجینئرنگ معیارات پر عمل کریں گے۔ ان میں ستون، پل، ٹریکس، اسٹیشن کے ڈھانچے، اوور ہیڈ الیکٹریفیکیشن(بجلی کاری) اور سگنلنگ سسٹم شامل ہیں۔ یہ طریقہ کار مستقبل کی راہداریوں میں تیز تر تعمیرات میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ مستقبل کی ہائی اسپیڈ ریل کواریڈورمیں معیار کو بہتر بنائے گا اور لاگت کو کم کرے گا۔
’میک ان انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘پہل کےتحت ہندوستانی ریلوے مقامی سطح پر تیز رفتار ریل گاڑیو ں کی تیاری کو فروغ دے رہی ہے۔ اس کا مقصد درآمد شدہ سسٹمز اور پرزوں پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف)، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ(بی ای ایم ایل) کے اشتراک سے مقامی طور پر 280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے ہائی اسپیڈ ٹرین سیٹس ڈیزائن اور تیار کر رہی ہے۔ ملک میں مستقبل کے ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹس کے لیے ٹولنگ، ٹیسٹنگ اور پروڈکشن کا ایکو سسٹم بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی کمپنیاں اب بڑے پیمانے پر ہائی اسپیڈ ریل کے لیے درکار مخصوص پرزے، تعمیراتی آلات اور سلیب ٹریک سسٹمز تیار کر رہی ہیں۔ بنگلورو میں حال ہی میں افتتاح کیا گیا ایک مخصوص کمپلیکس ’آدتیہ ،بی-28 کوچز کی تیاری کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی کی تحقیق، مخصوص تربیت اور جاپانی انجینئرنگ کے طریقوں کو اپنانے سے ہندوستان کی تیز رفتار ریلوے صلاحیتیں بہتر اور مضبوط ہو رہی ہیں۔ یہ عمل مقامی مینوفیکچرنگ کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور
- ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل(ایم اے ایچ ایس آر) راہداری ہائی اسپیڈ ریل کے دور میں ہندوستان کے داخلے کی علامت ہے۔ ملک کی پہلی مخصوص بلٹ ٹرین راہداری کے طور پر یہ جدید ترین ٹیکنالوجیز اور عالمی معیار کے حفاظتی معیارات کو متعارف کراتی ہے۔
- یہ راہداری ممبئی اور احمد آباد کو تقریباً 1 گھنٹے 58 منٹ میں جوڑے گی۔
- یہ تقریباً 508 کلومیٹر کی کل لمبائی کا احاطہ کرتی ہے۔
- اس روٹ پر 12 اسٹیشنوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
- پہلی ہائی اسپیڈ ریل خدمات اگست 2027 میں شروع ہونے کی امید ہے۔ کھلنے والا پہلا سیکشن سورت سے واپی تک ہوگا۔
- اس راہداری کی ڈیزائن کردہ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ اور آپریشنل رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اسے جدید رولنگ اسٹاک، سگنلنگ اور ٹرین کنٹرول سسٹمز کی معاونت حاصل ہے۔

ایم اے ایچ ایس آر کی تکنیکی خصوصیات اور نظام
ایم اے ایچ ایس آرپروجیکٹ جاپانی شنکانسین ٹیکنالوجی اور آپریشنل طریقوں کے استعمال سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس راہداری میں ٹریکشن، الیکٹریفیکیشن(بجلی کاری)، ٹریک انفراسٹرکچر اور آپریشنز کے لیے جدید ترین سسٹمز شامل کیے گئے ہیں۔ اہم تکنیکی اجزاء درج ذیل ہیں:
- اوور ہیڈ الیکٹریفیکیشن(او ایچ ای): اس راہداری پر 20,000 سے زیادہ اوور ہیڈ الیکٹریفیکیشن(او ایچ ای) ماسٹس (کھمبے) لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ یہ 2×25 کلو وولٹ (کے وی) اوور ہیڈ ٹریکشن سسٹم شنکانسین طرز کے اوور ہیڈ الیکٹریفیکیشن کینٹی لیور ڈیزائنز پر مبنی ہے۔
- ٹریکشن اور پاور سپلائی: اس پروجیکٹ میں 12 ٹریکشن سب اسٹیشنز، 2 ڈپو ٹریکشن سب اسٹیشنز اور 16 تقسیم کار سب اسٹیشنز شامل ہیں۔
- ٹریک سسٹم: جے-سلیب بیلسٹ لیس (بغیر کنکری کے) ٹریک ٹیکنالوجی ہندوستان میں پہلی بار متعارف کرائی جا رہی ہے۔
- ٹریک کنسٹرکشن بیسز: پٹریوں (ریلز)، ٹریک سلیبس، مشینری اور دیگر آلات کو رکھنے اور سنبھالنے کے لیے مخصوص ’ٹریک کنسٹرکشن بیسز‘ تیار کیے جا رہے ہیں۔
- رولنگ اسٹاک ڈپوز: گجرات میں سابرمتی اور سورت اور مہاراشٹر میں تھانے کے مقامات پر تین ڈپوز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
سات ہائی اسپیڈ ریل کوریڈورز
ہندوستان ممبئی–احمد آباد کوریڈور سے آگے اپنے ہائی اسپیڈ ریل وژن کو وسعت دے رہا ہے۔ مستقبل میں ترقی کے لیے تقریباً 4,000 کلومیٹر پر محیط سات ہائی اسپیڈ ریل کوریڈورز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مجوزہ نیٹ ورک سے تقریباً 16 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
مجوزہ سات ہائی اسپیڈ ریل کوریڈورز ملک کے مختلف خطوں میں اسٹریٹجک طور پر تقسیم کیے گئے ہیں:
|
روٹ
|
سفر کا وقت
|
|
دہلی وارانسی
|
3 گھنٹے 50 منٹ
|
|
وارانسی-پٹنہ-سلیگوری۔
|
2 گھنٹے 55 منٹ
|
|
چنئی-بنگلور
|
1 گھنٹہ 13 منٹ
|
|
بنگلورو-حیدرآباد
|
2 گھنٹے
|
|
چنئی-حیدرآباد
|
2 گھنٹے 55 منٹ
|
|
ممبئی – پونے
|
48 منٹ
|
|
پونے-حیدرآباد
|
1 گھنٹہ 55 منٹ
|
قومی ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک کی جانب پیش رفت
ممبئی–احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل منصوبہ ہندوستان کے نقل وحمل کے سفر میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مستقبل میں توسیع کے لیے درکار علم، صلاحیتوں اور صنعتی نظام کو تشکیل دے رہا ہے۔ہندوستان اس اہم کوریڈور کے ذریعے حاصل کیے گئے تجربے سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ یہ مستقبل میں ہائی اسپیڈ ریل کی توسیع کے لیے ایک قابل توسیع (scalable) طریقہ کار قائم کر رہا ہے۔ یہ طریقہ کار پورے ملک میں آنے والے ہائی اسپیڈ ریل روٹس کےلیے مدد ثابت ہو سکتا ہے۔ جیسے جیسے نئے کوریڈورز تیار کیے جائیں گے، ویسے ہی یہ بنیاد رابطوں کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ یہ سفر کے وقت کو کم کرنے اور طویل مدتی اقتصادی ترقی میں بھی کردار ادا کرے گی۔
وزارت ریل
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2257831®=1&lang=1
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2267962®=48&lang=1
https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/187/AS538_MhnJmI.pdf?source=pqals
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2255527®=48&lang=2
National High-Speed Rail Corporation Limited
https://www.nhsrcl.in/en/project/project-overview
https://www.nhsrcl.in/en/media/press-release
Press Information Bureau
https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=157295&ModuleId=3®=3&lang=1
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2272190®=48&lang=1
Others
https://newsonair.gov.in/first-bullet-train-to-run-between-mumbai-ahmedabad-on-15-august-2027-says-ashwini-vaishnaw/
Click here to see PDF
*********
) ش ح – م ع ن- ن ع )
U.No. 9526
(रिलीज़ आईडी: 2280855)
आगंतुक पटल : 7