الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یو آئی ڈی اے آئی نے آدھار ایپ کے ذریعے ای میل اپڈیٹ کی مفت سہولت فراہم کی ہے
پہلے دو دنوں میں2.5 لاکھ سے زائد افراد نے اپنی آدھار پروفائل میں ای میل آئی ڈی اپڈیٹ کی
प्रविष्टि तिथि:
03 JUL 2026 12:45PM by PIB Delhi
منفرد شناخت سے متعلق بھارتی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے شہریوں کی سہولت میں اضافہ کرتے ہوئے اب یہ اجازت دے دی ہے کہ لوگ اپنی آدھار پروفائل میں ای میل آئی ڈی کو براہِ راست آدھار ایپ کے ذریعے شامل یا اپڈیٹ کر سکیں، جس کے لیے اب آدھار سنٹر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ سہولت آدھار ایپ کے ذریعے بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے اور یہ پالیسی یکم جولائی 2026 سے آئندہ چھ ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے معلومات اپڈیٹ کے عمل کو مزید آسان، تیز اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانا ہے۔ یہ اقدام ڈیجیٹل انڈیا اور وِکست بھارت کے وژن کے تحت شہری دوست خدمات کی فراہمی کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
نئی سہولت کے آغاز کے صرف دو دن کے اندر ہی 250,000 سے زیادہ لوگوں نے اپنا ای میل پتہ اپ ڈیٹ کیا ہے۔ ای میل کو آدھار کے ساتھ جوڑنے سے جب بھی آدھار کی تصدیق کی درخواست کی جاتی ہے تو ریئل ٹائم ای میل اطلاعات موصول کرنے میں مدد ملتی ہے۔آدھار کے ساتھ ای میل لنک کرنے سے صارفین کو ہر بار جب بھی ان کی آدھار کی کسی بھی قسم کی تصدیق کی جائے، تو ریئل ٹائم ای میل نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے۔
اس سے شفافیت میں اضافہ ہوتا ہے اور سیکیورٹی کا ایک اضافی تحفظ بھی حاصل ہوتا ہے، کیونکہ آدھار ہولڈر کو اپنے نمبر کے استعمال سے متعلق فوری معلومات ملتی رہتی ہیں۔
یہ نیا آدھار ایپ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ شہری اپنی مختلف خدمات جیسے موبائل نمبر اپڈیٹ اور پتہ کااپڈیٹ بھی براہِ راست اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے آسانی سے کر سکتے ہیں۔
اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد آدھار ایپ کے ذریعے اپنے موبائل نمبر اپڈیٹ کر چکے ہیں، جبکہ تقریباً 10 لاکھ افراد اپنے پتے کی تبدیلی کے لیے بھی اس ایپ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
یو آئی ڈی اے آئی شہریوں کو ترغیب دے رہا ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آدھار میں ای میل آئی ڈی شامل یا اپڈیٹ کریں۔ یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے صارفین کو آدھار ایپ ڈاؤن لوڈ یا اپڈیٹ کرنا ہوگا۔
یہ نیا آدھار ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔لوگ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
: https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.uidai.pehchaan&hl=en_IN اینڈرائیڈ
- https://apps.apple.com/in/app/aadhaar/id6744029871 آئی او ایس
******
(ش ح۔ع ح۔ج )
U.R .9501
(रिलीज़ आईडी: 2280667)
आगंतुक पटल : 12