ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت ٹیکس 2026، بھارت کی سب سے بڑی عالمی ٹیکسٹائل نمائش کا انعقاد ہوگا


بھارت ٹیکس 2026: بھارتی ٹیکسٹائل کی عمدگی کو عالمی ترقی کے تانے بانے میں بُننا

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 4:28PM by PIB Delhi

بھارت کا سب سے بڑا عالمی ٹیکسٹائل پروگرام، بھارت ٹیکس 2026، 14 سے 17 جولائی 2026 تک نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا، جہاں بھارت کے ٹیکسٹائل شعبے کی مکمل وسعت اور صلاحیت کو ایک متحدہ عالمی پلیٹ فارم پر پیش کیا جائے گا۔ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہند کے تعاون سے بھارت ٹیکس ٹریڈ فیڈریشن، جو ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسلوں اور صنعتی تنظیموں کا ایک مشترکہ اتحاد ہے، اس تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب میں ٹیکسٹائل، فیشن، پائیداری، ٹیکنالوجی، اختراع، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تجارت کے شعبوں میں بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی قیادت کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے 5ایف وژن فارم سے فائبر، فائبر سے فیکٹری، فیکٹری سے فیشن اور فیشن سے بیرونی منڈیوں تک سے متاثر ہو کر بھارت ٹیکس 2026 ٹیکسٹائل ویلیو چین میں کاروبار، سرمایہ کاری، سورسنگ، اختراع، پالیسی مکالمے اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے ایک ممتاز عالمی پلیٹ فارم کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔اس تقریب میں صنعت کارون ، برآمد کنندگان، عالمی خریدار، برانڈز، سورسنگ کنسلٹنٹس، سرمایہ کار، پالیسی سازوں ، مختلف ریاستوں کے نمائندے، بین الاقوامی وفود، ڈیزائنرز، دستکار، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے شریک ہوں گے۔

image001BI51.png

تیسرے ایڈیشن میں 7 ہزار سے زائد خریداروں، 1.3 لاکھ تجارتی زائرین کی شرکت، 20 ہزار سے زیادہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش اور 16 لاکھ مربع فٹ سے زائد رقبے پر مشتمل نمائشی انتظامات متوقع ہیں، جس سے تقریب کے دوران بامعنی تجارتی روابط اور کاروباری مواقع کو فروغ ملے گا۔

اس تقریب میں 20 سے زائد ممالک کے 350 سے زیادہ مقررین شریک ہوں گے، جن میں بین الاقوامی ماہرین، قومی صنعتی رہنما، سی ایکس او، پالیسی ساز اور مختلف شعبوں کے ممتاز ماہرین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ایک خصوصی بین الاقوامی پویلین بھی قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد عالمی شمولیت کو فروغ دینا اور سرحد پار منظم تجارتی و کاروباری روابط کو مضبوط بنانا ہے۔امریکہ، برطانیہ، جرمنی، اسپین، اٹلی، نیدرلینڈ، بیلجیم، کینیڈا، پرتگال، فرانس، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، سری لنکا، ہانگ کانگ، سویڈن، کینیا، بنگلہ دیش، ویتنام، مصر اور انڈونیشیا کے مقررین اور ماہرین مختلف موضوعات پر ہونے والی بات چیت میں حصہ لیں گے۔

اس ایڈیشن میں غیر معمولی شرکت دیکھنے میں آئی ہے، جس میں مدھیہ پردیش، بہار، اتر پردیش، پنجاب، مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک اور تمل ناڈو سمیت آٹھ ریاستیں شراکت دارریاستوں کے طور پر شریک ہیں۔اس کے علاوہ آندھرا پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، جموں و کشمیر، اڈیشہ، منی پور، راجستھان اور مغربی بنگال سمیت نو ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے نمائش کنندگان کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ان ریاستوں کی شرکت کے ذریعے بھارت کے مختلف علاقائی ٹیکسٹائل ماحولیاتی نظام، سرمایہ کاری کے مواقع، ٹیکسٹائل کلسٹرز کی صلاحیت، مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر، نیز پالیسی اور ضابطہ جاتی معاونت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

نمائش کے محاذ پر بھارت ٹیکس 2026 میں بھارت کی مکمل ٹیکسٹائل ویلیو چین کی جامع جھلک پیش کی جائے گی، جہاں 1,600 سے زائد نمائش کنندگان فائبر،سوت(یارن)، کپڑا، ملبوسات اور فیشن، ہوم ٹیکسٹائل، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل اور متعلقہ صنعتوں کے لیے مختص نمائشی ہالوں میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کریں گے۔ نمائش کی ایک اور اہم خصوصیت تروپور ، اچل کرنجی اور احمد آباد سمیت ہندوستان کے ٹیکسٹائل کلسٹروں کا جشن منانا اور ان کی نمائش کرنا ہے۔اس سال کی نمائش میں امریکہ، برطانیہ، جاپان، پرتگال، اسپین، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، نیپال سمیت 14 ممالک کے بین الاقوامی نمائش کنندگان بھی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی نمایاں ادارہ جاتی نمائندگی بھی ہوگی، جبکہ ٹرائیڈنٹ، وردھمان ٹیکسٹائلز، آر ایس ڈبلیو ایم، شاہی ایکسپورٹس، کلرجیٹ، اروِند، پی ڈی ایس لمیٹڈ اور ستوا سمیت صنعت کے بڑے ادارے بطور کلیدی اسپانسر شریک ہوں گے، جو بھارت ٹیکس کو بھارت کی سب سے بڑی عالمی ٹیکسٹائل نمائش کے طور پر مزید مستحکم کرتے ہیں۔

اس تقریب کے تیسرے ایڈیشن میں 100 سے زائد علمی نشستوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں نمایاں توسیع کی عکاسی کرتا ہے۔ ان میں 39 پینل مباحثے، 16 گول میز اجلاس، 37 ماسٹر کلاسیں، 8 ریاستی اجلاس اور دیگر خصوصی سیشن شامل ہیں۔ علمی پروگرام کے انعقاد کے لیے 50 سے زائد شراکت دار اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ان نشستوں میں تجارت و سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور اختراع، پائیداری اور گردشی معیشت (سرکلر اکانومی)، فیشن اور دستکاری، پالیسی سے متعلق مباحث اور ریاستوں کے لیے خصوصی اجلاس جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ان اجلاسوں  میں ٹیکسٹائل صنعت کو درپیش چیلنجوں پر غور کیا جائے گا اور برآمدات کے لیے تیاری، پائیداری سے متعلق تقاضے، انڈسٹری 5.0، فائبر سکیورٹی، مصنوعات میں اختراع، عالمی سورسنگ کے ابھرتے رجحانات اور نئی ٹیکنالوجیوں  جیسے اہم شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، تاکہ ایم ایس ایم ای اور ابھرتے ہوئے برآمد کنندگان عالمی منڈیوں میں زیادہ مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

اس تقریب میں تقریباً 3,500 منتخب کردہ بی 2 بی میٹنگوں، سو سے زائدبی 2 جی میٹنگوإ  اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، پائیداری، مارکیٹ تک رسائی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں 20 سے زائد مفاہمت ناموں پر دستخط کی توقع ہے۔ یہ روابط برآمد کنندگان، صنعت کاروں، خریداروں، سپلائروں ، ریاستوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے ٹھوس نتائج پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔یہ تقریب سرمایہ کاری کے فروغ، عالمی سورسنگ شراکت داریوں، ایم ایس ایم ای کی شمولیت، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی ترقی، پائیدار مینوفیکچرنگ اور عالمی ٹیکسٹائل منڈیوں میں “برانڈ انڈیا” کی مضبوط شناخت کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بھارت ٹیکس کی بین الاقوامی حیثیت مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہے، جس میں حکومتوں، صنعتی انجمنوں اور عالمی ٹیکسٹائل شراکت داروں  کی بڑھتی ہوئی دلچسپی شامل ہے۔ نیوزی لینڈ، سری لنکا، اردن، کمبوڈیا اور برونائی سمیت مختلف ممالک کے وزارتی وفود نے اس تقریب میں شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت ٹیکس ٹیکسٹائل شعبے میں بین الاقوامی پالیسی مکالمے اور دوطرفہ تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہا ہے۔

متوازی طور پر امریکہ، جاپان، اسپین، برطانیہ، پرتگال، روس، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار اور یوگانڈا سمیت متعدد ممالک کے صنعتی اور کاروباری وفود بھی اس میں شرکت کریں گے، جس سے عالمی ٹیکسٹائل ویلیو چین میں تجارت، سورسنگ، سرمایہ کاری کی شراکت داریوں اور کاروباری تعاون کے نمایاں مواقع پیدا ہوں گے۔یہ تمام سرگرمیاں اس انداز میں ترتیب دی گئی ہیں کہ ہر وفد کی مخصوص ضروریات کو مدنظر رکھا جائے اور انہیں دوطرفہ تجارتی ترجیحات اور مشترکہ صنعتی مفادات کے مطابق ہم آہنگ کیا جا سکے۔ ان خصوصی نشستوں میں بھارت-امریکہ کپاس شراکت داری، بھارت-نیوزی لینڈ وول ایکو نظام ، بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کا عملی نفاذ، جاپانی وفد کی شمولیت اور روس سے متعلق ٹیکسٹائل مباحث جیسے موضوعات شامل ہیں۔

اس ایڈیشن کی ایک اور اہم خصوصیت ریاستی سرمایہ کار کنیکٹ کے خصوصی سیشن ہیں۔ ان سیشن کے ذریعے ریاستوں کو سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتی بنیادی ڈھانچے، پی ایم مترا  سے متعلق روابط، پالیسی معاونت اور شعبہ جاتی مضبوطیوں کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ریاستی سیشن کا انعقاد گجرات، اتر پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، پنجاب، بہار، مہاراشٹر، تلنگانہ اور تمل ناڈو کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ گجرات اور اتر پردیش کے لیے پی ایم مترا ماسٹر ڈیولپر سیشن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔یہ سیشن مرکز، ریاستوں اور صنعت کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور عالمی معیار کے ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ایکو نظام کی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بھارت ٹیکس 2026 میں سی آئی ٹی آئی ٹیکسٹائل سسٹین ایبلیٹی ایوارڈز 2026 کی میزبانی بھی کی جائے گی، جو سات بنیادی شعبوں وسائل کے مؤثر استعمال، توانائی اور اخراج میں کمی، گردشی معیشت، پائیدار مواد، سماجی ذمہ داری، ذمہ دار کاروباری طرزِ عمل اور صنعتی اشتراک پر مشتمل ہوں گے۔یہ ایوارڈز ٹیکسٹائل ویلیو چین میں پائیدار اور ذمہ دارانہ طریقوں کے مکمل دائرہ کار کی عکاسی کرتے ہیں، جن میں پانی اور خام مال کے تحفظ، قابل تجدید توانائی کے استعمال، سرکلر انوویشن، اخلاقی سپلائی چین اور کلسٹر سطح پر شراکت داری جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ڈیجیٹل سہولت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حال ہی میں بھارت ٹیکس 2026 موبائل ایپ ایک متحدہ ڈیجیٹل معاون کے طور پر لانچ کی گئی ہے، جو نمائش کنندگان، خریداروں، مندوبین، مقررین اور زائرین کے لیے سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ نمائش میں آسان نیویگیشن، نمائش کنندگان کی تلاش، بی 2 بی میٹنگ کی شیڈولنگ، ڈیجیٹل بیج تک رسائی، کیو آر کوڈ پر مبنی کاروباری رابطوں کا اندراج، لائیو ایجنڈےتک رسائی اور اے آئی  پر مبنی معاونت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔یہ ایپ خریداروں، مندوبین اور نمائش کنندگان کو میچ میکنگ، ملاقاتوں کے انتظام، بوتھوں  کی تلاش، فلور پلان تک رسائی، حقیقی وقت کی اپ ڈیٹ حاصل کرنے اور نمائش کے بعد منظم کاروباری روابط قائم کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کر کے نمائش میں شرکت کی جا سکتی ہے۔ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے: https://onelink.to/zcrm4s یا رجسٹریشن کے لیے سرکاری ویب سائٹ استعمال کی جا سکتی ہے: @https://bharat-tex.com/general-visitor-registration/.

 

پری فئیر ڈائریکٹری ایونٹ سے قبل خریدار اور فروخت کنندگان کے درمیان میچ میکنگ کو ممکن بنا رہی ہے۔ یہ ڈائریکٹری خریداروں، نمائش کنندگان اور سورسنگ کنسلٹنٹس کو پہلے سے متعلقہ کمپنیوں، مصنوعات کے زمروں اور کاروباری شراکت داروں کی نشاندہی کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے نمائش کے دوران زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز ملاقاتیں ممکن ہوتی ہیں۔موبائل ایپ اور پری فئیر ڈائریکٹری مل کر بھارت ٹیکس 2026 کو ایک زیادہ ڈیجیٹل طور پر فعال، ڈیٹا پر مبنی اور کاروبار مرکوز تجارتی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

بھارت ٹیکس 2026 جب عالمی ٹیکسٹائل برادری کے لیے اپنے دروازے کھولے گا تو یہ محض بھارت کی ٹیکسٹائل صلاحیتوں کی نمائش تک محدود نہیں رہے گا بلکہ یہ بھارت کے اس وژن کی نمائندگی کرے گا جس کا مقصد عالمی سطح پر مسابقتی، مضبوط اور پائیدار ٹیکسٹائل ویلیو چین کی تشکیل ہے، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی شراکت داری اور اختراع کے نئے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔یہ نمائش عالمی ٹیکسٹائل ترقی کے اگلے مرحلے کی تشکیل میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گی۔ حکومتوں، صنعتی رہنماؤں، برآمد کنندگان، پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں، اختراع کاروں، ڈیزائنرز، خریداروں، سورسنگ ہیڈز اور صنعت کاروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے بھارت ٹیکس 2026 بین الاقوامی شراکت داریوں کو مزید گہرا کرنے، نئے تجارتی و سرمایہ کاری مواقع کھولنے، اختراع اور پائیداری کو تیز کرنے اور عالمی ٹیکسٹائل ویلیو چین میں بھارت کی حیثیت کو ایک قابل اعتماد اور ترجیحی شراکت دار کے طور پر مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا۔یہ تقریب بھارت کے بڑھتے ہوئے اعتماد، صلاحیت اور عالمی ٹیکسٹائل صنعت کی مستقبل قیادت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں:

********

) ش ح ۔ ش آ۔ ت ع)

U.No. 9467


(रिलीज़ आईडी: 2280467) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada