ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات کے مرکزی وزیر کی صدارت میں ’الیکٹرک موبلٹی: بلڈنگ انڈیا این الیکٹرک موبلٹی ہب فار وکست بھارت‘ کے موضوع پر ایسوچیم کی قومی کانفرنس کا انعقاد


ای-موبلٹی کی طرف منتقلی کے لئے گرین گروتھ ، مستحکم انفراسٹرکچر ، شفاف نظم و نسق اور سرکلر اکانومی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ، جس سے طویل مدتی ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے: جناب بھوپیندر یادو

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 1:12PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج نئی دہلی میں’الیکٹرک موبلٹی: بلڈنگ انڈیا این الیکٹرک موبلٹی ہب فار وکست بھارت‘ کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کی بطور مہمان خصوصی صدارت کی ۔ یہ کانفرنس ایسوسی ایٹڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (ایسوچیم) کی طرف سے منعقد گئی تھی جس میں سینئر پالیسی سازوں ، صنعت کے رہنماؤں ، آٹوموٹو مینوفیکچرر ، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ہندوستان کی برقی نقل و حرکت میں منتقلی کو تیز کرنے اور ای وی مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طور پر ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے روڈ میپ پر غور وخوض کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا تھا ۔

بات چیت میں وکست بھارت 2047 کے وژن کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے اور ہندوستان کو عالمی برقی نقل و حرکت کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے واسطے پالیسی تسلسل ، مضبوط چارجنگ انفراسٹرکچر ، مینوفیکچرنگ کی لوکلائزیشن ، مضبوط بیٹری سپلائی چین ، مالیاتی سپورٹ اور تکنیکی اختراع کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ۔

کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ ہندوستان کی برقی نقل و حرکت کی طرف منتقلی محض ایک ٹیکنالوجی کو دوسری ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنانہیں ہے-یہ ایک پائیدار صنعتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر ہے جو مینوفیکچرنگ کو مضبوط کرتا ہے ، سبز ذریعۂ معاش پیدا کرتا ہے اور وزیر اعظم کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اس منتقلی کو تیز کرتےہوئے، ہماری توجہ سبز ترقی ، مستحکم  بنیادی ڈھانچے ، شفاف حکمرانی اور مدور معیشت پر ہونی چاہیے جو طویل مدتی ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بناتی ہو‘‘۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے ماحولیاتی منظوریوں کو آسان بنانے ، پریویش پورٹل کے ذریعے منظوری کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے ، تعمیلی ضروریات کو معقول بنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے آلات سے سمجھوتہ کیے بغیر کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اصلاحات کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات ذمہ دارانہ ترقی کو یقینی بناتے ہوئے تیزی سے سرمایہ کاری کو سہل بنا رہی ہیں ۔

جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ ہندوستان کا مستقبل ’ٹیک-میک-ڈسپوز ‘کے روایتی ماڈل سے دوبارہ استعمال ، ری سائیکلنگ اور پائیدار وسائل کے نظم پر مبنی مدور معیشت کی طرف بڑھنے میں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برقی نقل و حرکت کو مضبوط چارجنگ انفراسٹرکچر ، جدید مینوفیکچرنگ کی لوکلائزیشن، اہم معدنیات کی محفوظ سپلائی چین ، بیٹری کی ری سائیکلنگ اور وسائل کی کارکردگی کے ذریعے سہارا دیا جانا چاہیے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ صنعت ، پالیسی سازوں اور اداروں کو اختراع پر مبنی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے جو ہندوستان کو صاف نقل و حرکت کے عالمی مرکز کے طور پر قائم کرے ۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ ماحولیات اور معیشت کو ساتھ مل کر اور باہمی تعاون سے ترقی کرنی چاہیے ۔ ہندوستان پائیدار مینوفیکچرنگ ، سبز نقل و حرکت اور ماحولیات سے حساس ترقی میں عالمی رہنما کے طور پر ابھر سکتا ہے ۔

افتتاحی اجلاس میں ایسوچیم کے صدر اور یو این او منڈا کے چیئرمین جناب نرمل کے منڈا ، ایسوچیم نیشنل کونسل آن گرین موبلٹی کے چیئرمین اور جے بی ایم گروپ کے وائس سی ایم ڈی جناب نشانت آریہ اور ایسوچیم کے سکریٹری جنرل جناب سوربھ سانیال نے شرکت کی ۔

***

 ش ح۔م ش ع۔ع د

Urdu No. 9451


(रिलीज़ आईडी: 2280264) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil