وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کی ایران کے صدر کے ساتھ بات چیت
صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال سے باخبر کیا
وزیر اعظم نے طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور مستقل امن و استحکام کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا
प्रविष्टि तिथि:
30 JUN 2026 9:33PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر عز مآب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔
صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال اور اس حوالے سے آگے کی حکمت عملی سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔
وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور ہندوستان کے اس دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا کہ تمام مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے اور بحری جہاز رانی اور اقتصادی سرگرمیوں کی آزادی کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
***
ش ح۔م ح۔ ج
Uno. 9375
(रिलीज़ आईडी: 2279674)
आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam